Ibadat Hospital Peshawar

Call Website Contact the practice

Ibadat Hospital Peshawar Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Ibadat Hospital Peshawar, Mental Health Service, EE-32 Nishterbad chowk, Peshawar.

Ibadat Hospital provides facility for mental health improvement, treatment of psychiatric disorders, emotional and psychological problems, detoxification of drug addicts, assessment, psychotherapy and cognitive behaviour therapy for adults and minors.

عبادت ہسپتال پشاور میں سائیکالوجسٹس کی پیشہ ورانہ اور تحقیقی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے کے لیے ’’کولیٹیٹیو ریسرچ‘‘ (Qua...
22/08/2026

عبادت ہسپتال پشاور میں سائیکالوجسٹس کی پیشہ ورانہ اور تحقیقی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے کے لیے ’’کولیٹیٹیو ریسرچ‘‘ (Qualitative Research) کے موضوع پر ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

ورکشاپ کی لیڈ فیسیلیٹیٹر ڈاکٹر سحر مفتی تھیں جنہوں نے شرکاء کو کولیٹیٹیو ریسرچ کے بنیادی تصورات، افادیت، اہمیت اور عملی طریقۂ کار کے حوالے سے تفصیلی تربیت فراہم کی۔ تربیتی نشست کے دوران شرکاء کو تحقیق کے مختلف مراحل اور معیاری تحقیقی طریقوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔

ورکشاپ میں گروپ ایکٹیویٹیز، عملی ریسرچ کا مظاہرہ اور سوال و جواب کے سیشنز کا بھی اہتمام کیا گیا جس کے ذریعے شرکاء کو حاصل شدہ علمی معلومات کو عملی طور پر سمجھنے اور بروئے کار لانے کا موقع ملا۔

ورکشاپ کے اختتام پر پروفیسر ڈاکٹر خالد مفتی نے شرکاء میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے جبکہ ورکشاپ میں بطور لیڈ فیسیلیٹیٹر خدمات انجام دینے پر ڈاکٹر سحر مفتی کو اعزازی شیلڈ بھی پیش کی گئی۔

شرکاء نے ورکشاپ کو اپنی تحقیقی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کے حوالے سے مفید قرار دیتے ہوئے اس نوعیت کی تربیتی سرگرمیوں کے تسلسل کی ضرورت پر زور دیا۔

عبادت ہسپتال پشاور کے حق بابا آڈیٹوریم میں خیبر میڈیکل یونیورسٹی (KMU) کے طلبہ کے لیے خصوصی کلینیکل ٹیچنگ سیشن کا انعقاد...
15/08/2026

عبادت ہسپتال پشاور کے حق بابا آڈیٹوریم میں خیبر میڈیکل یونیورسٹی (KMU) کے طلبہ کے لیے خصوصی کلینیکل ٹیچنگ سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ مہمانِ خصوصی ڈاکٹر جان باز آفریدی تھے، جبکہ سیشن کی نگرانی پروفیسر ڈاکٹر خالد مفتی نے کی اور پروفیسر زاہد نظر نے بطور فیسلیٹیٹر طلبہ کو کلینیکل تربیت فراہم کی۔

سیشن میں کلینیکل کیس ڈیمونسٹریشن کے ذریعے طلبہ کو مریض کی ذہنی کیفیت کے جائزے، علامات کی شناخت، رسک اسیسمنٹ اور کیس فارمولا بندی کے عملی طریقوں سے آگاہ کیا گیا، جبکہ سوال و جواب کے دوران طلبہ نے ماہرین سے مختلف نفسیاتی امور پر گفتگو کی۔

تقریب میں سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے ریٹائرڈ افسر سراد علی صاحب کی خدمات کے اعتراف میں انہیں لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اختتام پر منتظمین نے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسے تربیتی پروگرام مستقبل کے ماہرینِ نفسیات کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کے لیے اہم ہیں۔

عبادت ہسپتال پشاور

پشاور: عبادت ہسپتال پشاور میں ہورائزن این جی او اور پاکستان سائیکائٹرک ریسرچ سینٹر کے اشتراک سے نیشنل یوتھ پارلیمنٹ کے ن...
09/07/2026

پشاور: عبادت ہسپتال پشاور میں ہورائزن این جی او اور پاکستان سائیکائٹرک ریسرچ سینٹر کے اشتراک سے نیشنل یوتھ پارلیمنٹ کے نوجوانوں کے لیے ایک روزہ سائیکولوجیکل فرسٹ ایڈ اور مینٹل فرسٹ ایڈ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد نوجوانوں کو ذہنی صحت اور ہنگامی حالات میں ابتدائی نفسیاتی امداد فراہم کرنے کی عملی تربیت دینا تھا۔

ورکشاپ میں پروفیسر ڈاکٹر علی احسان مفتی اور کلینیکل سائیکالوجسٹ مملکت ظاہر نے شرکاء کو سائیکولوجیکل فرسٹ ایڈ، ذہنی دباؤ سے نمٹنے اور متاثرہ افراد کی مؤثر معاونت کے حوالے سے تربیت دی، جبکہ عملی سرگرمیوں اور گروپ ایکسرسائزز کے ذریعے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو مزید نکھارا گیا۔

اختتامی تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر خالد مفتی نے شرکاء میں اسناد تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد خیبرپختونخوا، بالخصوص ضم شدہ اضلاع کے نوجوانوں اور خواتین کو ذہنی طور پر مضبوط بنانا اور قدرتی آفات و ہنگامی حالات کے دوران کمیونٹی کی سطح پر نفسیاتی ابتدائی امداد کی فراہمی کو فروغ دینا ہے۔ نیشنل یوتھ پارلیمنٹ کے شرکاء نے عبادت ہسپتال اور ہورائزن این جی او کی اس کاوش کو سراہا۔

ایک زندہ مکالمہ تحریر: پروفیسر ڈاکٹر خالد مفتی
26/03/2026

ایک زندہ مکالمہ
تحریر: پروفیسر ڈاکٹر خالد مفتی

06/03/2026

باجوڑ کے متاثرین کے لیے فری ٹیلی سائیکٹرئ کلنک پچھلے 6 مہینوں سے جاری ہیں جس میں نہ صرف مریضوں کا مفت معائینہ ہوتا ہے بلکہ انہیں مفت ادوایات بھی فراہم کیے جاتے ہیں

چھٹی انٹرنیشنل پبلک ہیلتھ کانفرنس: ذہنی صحت پر خصوصی سیشن کا انعقاد​آج کانفرنس کے دوران ذہنی صحت کے موضوع پر ایک انتہائی...
11/02/2026

چھٹی انٹرنیشنل پبلک ہیلتھ کانفرنس: ذہنی صحت پر خصوصی سیشن کا انعقاد
​آج کانفرنس کے دوران ذہنی صحت کے موضوع پر ایک انتہائی معلوماتی اور پروقار سیشن منعقد ہوا، جس کی صدارت ڈین MTI LRH صاحبزادہ نور نے کی۔ وائس چانسلر KMU پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق کی خصوصی شرکت نے سیشن کی اہمیت کو مزید اجاگر کیا۔ پروفیسر خالد مفتی، پروفیسر اقبال آفریدی اور پروفیسر آفتاب عالم جیسے نامور ماہرین نے ثقافت، تصوف، اور ذہنی صحت کی ترویج جیسے اہم موضوعات پر سیر حاصل گفتگو کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر IPMH ڈاکٹر محمد فیروز اور پروفیسر مختار الحق عظیمی سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد موجود تھی۔

16/12/2025

Horizon NGO and Partners Empower Communities of Bajaur & Buner with Psychological First Aid Training

In a significant move to combat the growing mental health crisis in underserved regions, Horizon NGO, in collaboration with the Community Volunteer Network (CVN), the Pakistan Psychiatric Research Center (PPRC), and Ibadat Hospital, successfully conducted a one-day training session on Psychological First Aid (PFA) at Ibadat Hospital, Peshawar.
The vital training was specifically designed for participants hailing from the remote tribal areas of Bajaur and Buner, communities facing severe mental health challenges compounded by extremely low mental health awareness.
Focus on Vulnerable Communities
The training directly addressed the urgent need for psychosocial support, particularly for women who are disproportionately affected by mental distress yet often face social and cultural restraints that limit their access to care and participation in public life.
The session successfully brought together a diverse group of community members, including Madrasa teachers, school teachers, youth, women, and representatives from civil society organizations, fostering a truly inclusive approach to mental wellness advocacy.
"The silence around mental health in areas like Bajaur and Buner is a crisis we must break. By empowering local community leaders and especially women with PFA skills, we are planting seeds of resilience. This collaboration represents a critical step in decentralizing mental healthcare and ensuring that support is available right within the community," said Prof Dr Khalod Mifti of Horizon NGO.
The intensive and interactive training featured expert sessions on core principles of counselling and Psychological First Aid. The highly acclaimed sessions were delivered by leading mental health professionals Madam Mumlikat, Prof Dr Khalid M***i, and Prof Dr Ali Ahsan M***i.
The curriculum focused on practical, actionable techniques for providing compassionate support and helping individuals stabilize following distress. A highly engaging Question and Answer session allowed participants to discuss specific community scenarios and receive expert guidance.
The training concluded with the distribution of certificates to all participants, formally recognizing them as grassroots mental health responders. This initiative marks a powerful effort by the collaborating organizations to build local capacity and create a sustainable network of PFA providers in regions where specialist services are scarce.
The collaboration between Horizon NGO, CVN, PPRC, and Ibadat Hospital exemplifies a multi-sectoral approach to humanitarian and public health challenges, aiming to transform cultural attitudes and improve the overall mental well-being of the people of Bajaur.

16/12/2025
چھبیسویں نیشنل پی پی ایس سائیکٹرس کانفرنس میں عبادت ہسپتال پشاور کے سی ای او پروفیسر ڈاکٹر خالدمفتی صاحب کی خصوصی شرکت
06/11/2025

چھبیسویں نیشنل پی پی ایس سائیکٹرس کانفرنس میں عبادت ہسپتال پشاور کے سی ای او پروفیسر ڈاکٹر خالدمفتی صاحب کی خصوصی شرکت

Address

EE-32 Nishterbad Chowk
Peshawar
25000

Opening Hours

Monday 08:00 - 17:00
Tuesday 08:00 - 17:00
Wednesday 08:00 - 17:00
Thursday 08:00 - 17:00
Friday 08:00 - 17:00
Saturday 08:00 - 17:00

Telephone

+92912561063

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ibadat Hospital Peshawar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Ibadat Hospital Peshawar:

Shortcuts

Share