Khyber Institute Of Child Health and Children Hospital

Call Website Contact the practice

Khyber Institute Of Child Health and Children Hospital The Khyber Institute of Child Health (KICH) is the Academic Wing of Children Hospital

خیبر انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ اینڈ چلڈرن ہاسپٹل کے چیئرمین بورڈ آف گورنرز ڈاکٹر محمد رفیق نے آج ہسپتال کے ایڈمنسٹریشن ب...
21/09/2026

خیبر انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ اینڈ چلڈرن ہاسپٹل کے چیئرمین بورڈ آف گورنرز ڈاکٹر محمد رفیق نے آج ہسپتال کے ایڈمنسٹریشن بلاک کا تفصیلی دورہ کیا. اس موقع پر ان کے ہمراہ میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عنایت الرحمن، ڈائریکٹر ایچ آر عابد الرحمن، فیسلیٹی مینیجر طاہر شہزاد اور سیکرٹری بورڈ آف گورنرز محمد جنید بھی موجود تھے. چیئرمین بورڈ آف گورنر نے اس موقع پر ضروری ہدایات جاری کیں.

خیبر انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ اینڈ چلڈرن ہاسپٹل پشاور کے بورڈ آف گورنرز کا ساتواں اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت چیئرمین ب...
18/09/2026

خیبر انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ اینڈ چلڈرن ہاسپٹل پشاور کے بورڈ آف گورنرز کا ساتواں اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت چیئرمین بورڈ آف گورنرز ڈاکٹر محمد رفیق نے کی۔ بورڈ نے نئے بھرتی ہونے والے ڈائریکٹرز کو خوش آمدید کہا اور ان کا آپس میں انٹرایکٹو سیشن بھی ہوا۔
اجلاس میں بورڈ کے تمام ممبران اور تمام ڈائریکٹرز، بشمول میڈیکل ڈائریکٹر، پروجیکٹ ڈائریکٹر، نرسنگ ڈائریکٹر، فنانس ڈائریکٹر، ڈائریکٹر ایچ آر، اور سیکرٹری بی او جی نے شرکت کی۔
تقریباً دو گھنٹے جاری رہنے والے اس اجلاس میں خیبر انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ چلڈرن ہسپتال کو جلد از جلد فنکشنلائز کرنے اور دیگر اہم انتظامی و ترقیاتی امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

14/09/2026
INVITATION FOR E-BIDS VIA EPADS
09/09/2026

INVITATION FOR E-BIDS VIA EPADS

خیبر انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ اینڈ چلڈرن ہاسپٹل میں 7 ستمبر 2026 کو سیفٹی میرمنز کے بارے میں ایک تفصیلی اور جامع پریزنٹ...
09/09/2026

خیبر انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ اینڈ چلڈرن ہاسپٹل میں 7 ستمبر 2026 کو سیفٹی میرمنز کے بارے میں ایک تفصیلی اور جامع پریزنٹیشن دی گئی، جس کا بنیادی مقصد ہنگامی حالات کے دوران فوری اور مؤثر کاروائی کو یقینی بنانا تھا۔
یہ اہم سیشن چیئرمین بورڈ آف گورنرز ڈاکٹر محمد رفیق صاحب کی خصوصی ہدایات اور وژن کے عین مطابق عمل میں لایا گیا، تاکہ ہسپتال کے تمام تر عملے کو جدید حفاظتی اصولوں سے آگاہ کیا جا سکے۔
اس پریزنٹیشن کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ مانیٹرنگ نے پیش کیا، جس میں تمام تر ڈائریکٹرز، منیجرز اور دیگر عملے نے شرکت کی۔ تربیت کے اس عمل کا بنیادی مقصد یہ تھا کہ عملے کو ہنگامی حالات سے نمٹنے کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے روشناس کرایا جائے اور فرائض کی انجام دہی کے دوران ہونے والی ممکنہ غلطیوں کو کم سے کم کیا جا سکے۔
یہ پریزنٹیشن خاص طور پر پمز ہاسپٹل اسلام آباد میں پیش آنے والے افسوسناک فائر حادثے کے پیشِ نظر دی گئی تھی، تاکہ اس قسم کے سانحات سے سیکھتے ہوئے ہم اپنے مستقبل کو محفوظ بنا سکیں، انسانی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنا سکیں اور ساتھ ہی ساتھ اپنے عملے کی جانوں کی حفاظت بھی کر سکیں۔

7 ستمبر 2026ء کو یونیسیف کی مالی تعاون سے انٹیرئیر ڈیزائننگ ٹیم نے خیبر انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ اینڈ چلڈرن ہاسپٹل کا دو...
08/09/2026

7 ستمبر 2026ء کو یونیسیف کی مالی تعاون سے انٹیرئیر ڈیزائننگ ٹیم نے خیبر انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ اینڈ چلڈرن ہاسپٹل کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے چیئرمین بورڈ آف گورنرز، ڈاکٹر محمد رفیق اور ہسپتال کے ڈائریکٹرز اور منیجرز سے ان کے آفس میں تفصیلی ملاقات کی، ماہرین کو ہسپتال کا تفصیلی دورہ کرایا اور انفراسٹرکچر کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ ڈیزائنر کی ٹیم نے اس عہد کا اظہار کیا کہ وہ اس ہسپتال کو بچوں کے لیے ایک خوشگوار اور ماحول دوست بنانا چاہتے ہیں، جس کے لیے مختلف ڈیزائننگ، پوسٹرز، کارٹوننگ، اور ڈیکوریشن کا استعمال کیا جائے گا اور بچوں کے لیے کھیلنے کی جگہ بھی بنائی جائے گی ۔ دورے کے دوران اس بات پر بھی تشویش کیا گیا کہ سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا نے ابھی تک ہسپتال میں اپنے کام کو مکمل نہ کر سکی اور انتظامی امور میں تاخیر کی وجہ سے ہسپتال کو مکمل طور پر مینجمنٹ کے حوالے نہیں کیا گیا، جس کی وجہ سے ہسپتال کے انفراسٹرکچر کے خستہ حال ہونے کا خدشہ ہے اور جس کے باعث پختونخوا کی غریب عوام کو ابھی تک اس ادارے سے طبی سہولیات میسر نہیں آ سکی ہیں۔ تاخیر سے ہسپتال کے معیار اور بروقت فنکشنلائزنگ پر انتہائی منفی اثر پڑ رہے ہیں، اور اس سے منصوبے کے مقاصد کے حصول میں بڑی رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے۔

آج بروزِ پیر، 7 ستمبر 2026 کو چیئرمین بورڈ آف گورنرز ڈاکٹر محمد رفیق کی زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں میڈیک...
07/09/2026

آج بروزِ پیر، 7 ستمبر 2026 کو چیئرمین بورڈ آف گورنرز ڈاکٹر محمد رفیق کی زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر عنایت الرحمن، پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر شیر بہادر، فائنانس ڈائریکٹر ذوالفقار علی، فیسیلٹی مینیجر طاہر شہزاد، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ مانیٹرنگ ڈاکٹر واحد گل، مٹیریل مینیجر داؤد محمود، مینیجر بائیو میڈیکل انجینئرنگ مزمل حسین، اور سیکرٹری بی او جے محمد جنید نے شرکت کی۔ اجلاس میں ہسپتال کے تمام انتظامی امور، مستقبل کے لائحہ عمل، اور آن گوئنگ پروسیسز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سبھی ڈائریکٹرز اور مینیجرز نے اپنی پریزنٹیشنز پیش کیں۔ چیئرمین نے کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہسپتال کو جلد از جلد فنکشنلائز کرنے کا حکم دیا تاکہ بنیادی طبی سہولیات عام مریضوں تک پہنچائی جا سکیں۔

26/08/2026

خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ اینڈ چلڈرن ہسپتال پشاور کو فعال بنانے کے عمل کو تیز کرنے کی سخت رولنگ دے دی ہے۔
اسمبلی فلور پر ایم پی اے علی شاہ خان کی جانب سے پیش کردہ تفصیلی بریفنگ کے بعد، اسپیکر نے وزیرِ صحت اور متعلقہ حکام کو ہسپتال کو جلد از جلد مکمل طور پر فنکشنل بنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ہدایت جاری کی ہے، جس سے صوبے کے بچوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔

دورۂ چیئرمین پالیسی بورڈ ایم ٹی آئیز خیبر پختونخواخیبر انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ (KICH) و چلڈرن ہسپتال پشاور10 فروری 202...
11/02/2026

دورۂ چیئرمین پالیسی بورڈ ایم ٹی آئیز خیبر پختونخوا
خیبر انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ (KICH) و چلڈرن ہسپتال پشاور

10 فروری 2026 کو چیئرمین پالیسی بورڈ میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشنز (MTIs) خیبر پختونخوا، پروفیسر ڈاکٹر نوشیروان برکی نے خیبر انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ (KICH) و چلڈرن ہسپتال پشاور کا دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد ہسپتال کے تعمیراتی اور انتظامی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لینا، موجودہ مسائل کی نشاندہی کرنا، اور ہسپتال کو جلد از جلد فعال بنانے کے اقدامات کو یقینی بنانا تھا۔

معزز وفد کا استقبال چیئرمین بورڈ آف گورنرز ڈاکٹر محمد رفیق، ممبر بورڈ آف گورنرز ڈاکٹر سلیمان داود خان، ڈائریکٹر KICH و چلڈرن ہسپتال ڈاکٹر شیر بہادر نے کیا۔ اس موقع پر محکمہ مواصلات و تعمیرات (C&W)، پیپاک (PEPAC) اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندگان بھی موجود تھے۔

دورے کے دوران ہسپتال کی عمارت، جاری تعمیراتی کام، طبی آلات کی تنصیب، مالی امور اور انتظامی تیاریوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس بات پر خاص توجہ دی گئی کہ جو کام باقی ہیں یا جہاں رکاوٹیں موجود ہیں، انہیں فوری طور پر حل کیا جائے تاکہ ہسپتال کو جلد از جلد عوام کے لیے کھولا جا سکے۔

چیئرمین پالیسی بورڈ نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ ادارے باہمی تعاون سے کام کریں، بروقت فیصلے کریں، اور ذمہ داری کے ساتھ اپنی اپنی ذمہ داریاں ادا کریں تاکہ منصوبے میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ KICH و چلڈرن ہسپتال کو ایک مکمل فعال اور جدید بچوں کے ہسپتال کے طور پر جلد شروع کیا جائے گا۔

اس موقع پر ڈاکٹر محمد رفیق نے آخری مرحلے میں درپیش چند اہم رکاوٹوں کی نشاندہی کی اور ان کے حل کے لیے واضح تجاویز پیش کیں۔ چیئرمین پالیسی بورڈ نے ان نکات سے اتفاق کرتے ہوئے فوری معاونت اور ضروری اقدامات کی یقین دہانی کرائی تاکہ منصوبے کی تکمیل اور ہسپتال کی فعالیت میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔

یہ دورہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ حکومت خیبر پختونخوا بچوں کی صحت کے شعبے کو ترجیح دے رہی ہے اور اس ہسپتال کو جلد عوام کی خدمت کے لیے فعال بنانے کے لیے سنجیدہ اور پُرعزم ہے۔

Prof. Dr. Nausherwan Burki Leads High-Level Review to Fast-Track Operationalization of KICH & Children HospitalOn 10th F...
11/02/2026

Prof. Dr. Nausherwan Burki Leads High-Level Review to Fast-Track Operationalization of KICH & Children Hospital
On 10th February 2026, Chairman of the Policy Board, Medical Teaching Institutions (MTIs), Khyber Pakhtunkhwa, visited the Khyber Institute of Child Health (KICH) and Children Hospital, Peshawar, to comprehensively review the progress of the project, identify existing shortcomings, and ensure the speedy operationalization of the hospital.

The distinguished delegation was warmly received by Dr. Muhammad Rafiq, Chairman Board of Governors, Dr. Suleman Daud Khan, Member BoG, Dr. Sher Bahadur, Director KICH & Children Hospital, along with senior officials from the Communication & Works (C&W) Department, PEPAC, and other key stakeholders.

During the visit, detailed discussions were held regarding infrastructure development, service readiness, financial planning, and administrative preparedness, with a strong focus on removing operational bottlenecks and expediting pending processes. Chairman Prof. Dr. Nausherwan Burki and his team emphasized coordinated action, accountability, and timely decision-making to transform KICH & Children Hospital into a fully functional, state-of-the-art pediatric facility serving the children of Khyber Pakhtunkhwa with excellence and efficiency.
Dr. Muhammad Rafiq meticulously highlighted the last-minute operational obstacles and presented clearly defined, actionable solutions, upon which the Chairman, Policy Board Khyber Pakhtunkhwa, expressed full concurrence and assured immediate facilitative support to prevent any adverse impact arising from potential delays in the project’s completion and operationalization..

Address

Khyber Institute Of Child Health & Children Hospital Hayatabad Phase 5
Peshawar
25100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khyber Institute Of Child Health and Children Hospital posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Khyber Institute Of Child Health and Children Hospital:

Shortcuts

Share

Category