IDF KP Media Cell

IDF KP Media Cell Official page of Insaf Doctors Forum Khyber Pakhtunkhwa Media Cell | IDFKPMediaCell.

Heartiest congratulations to Dr. Mujahid vice president Insaf Doctors Forum kp on successfully clearing the FCPS Part-II...
03/10/2026

Heartiest congratulations to Dr. Mujahid vice president Insaf Doctors Forum kp on successfully clearing the FCPS Part-II Theory Examination! 🎉👏
This is a remarkable achievement and a testament to your hard work, dedication, and perseverance. Wishing you continued success in the next phase of your professional journey. May you achieve even greater milestones ahead.

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا
میڈیا سیل

انصاف ڈاکٹر فورم ایم ٹی آئی لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کی نئی کابینہ کا اعلانانصاف ڈاکٹر فورم ایم ٹی آئی لیڈی ریڈنگ ہسپتال ...
02/10/2026

انصاف ڈاکٹر فورم ایم ٹی آئی لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کی نئی کابینہ کا اعلان

انصاف ڈاکٹر فورم ایم ٹی آئی لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاورکی نئی کابینہ کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔

صدر ڈاکٹر حمزہ رحمان اور سیکرٹری جنرل ڈاکٹر سید مختیار منتخب، نوٹیفکیشن جاری!

انصاف ڈاکٹر فورم کی قیادت نے نئی کابینہ کے عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ میرٹ، شفافیت، پیشہ ورانہ ذمہ داری اور مریض دوست نظامِ صحت کے فروغ کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔

انصاف ڈاکٹر فورم کا عزم ہے کہ چیئرمین عمران خان کے صحت کے شعبے سے متعلق وژن کے مطابق ڈاکٹرز اور طبی عملے کے جائز حقوق کے تحفظ کے ساتھ ساتھ عوام کو بہتر اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے مؤثر کردار ادا کیا جاتا رہے گا۔

انصاف ڈاکٹر فورم خیبر پختونخوا
میڈیا سیل



انصاف ڈاکٹرز فورم خیبر ٹیچنگ ہسپتال کونسل کا پہلا تعارفی اجلاس، 4 اکتوبر کے لانگ مارچ میں شرکت اور دیگر امور پر مشاورتان...
02/10/2026

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبر ٹیچنگ ہسپتال کونسل کا پہلا تعارفی اجلاس، 4 اکتوبر کے لانگ مارچ میں شرکت اور دیگر امور پر مشاورت

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبر ٹیچنگ ہسپتال کی نومنتخب کابینہ کا پہلا تعارفی اجلاس آج ایک مثبت، تعمیری اور باہمی اعتماد کے ماحول میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں کابینہ اراکین نے 4 اکتوبر کے لانگ مارچ کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی، جس میں شرکت، ذمہ داریوں اور مؤثر کردار سمیت مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔ اراکین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ذاتی طور پر بھرپور شرکت کریں گے اور اس سلسلے میں رضاکارانہ طور پر اپنی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔

اجلاس میں خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے میس کے ٹینڈر، مریضوں کو بہتر طبی نگہداشت کی فراہمی اور کابینہ کے باقاعدہ اجلاسوں کے انعقاد کے لیے آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔

کابینہ اراکین نے ڈاکٹروں اور ہسپتال کے دیگر ساتھیوں کو متعلقہ مقاصد کے لیے رضاکارانہ عطیات میں حصہ لینے کی ترغیب دینے اور اس عمل میں بھرپور معاونت فراہم کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

اجلاس کے اختتام پر انصاف ڈاکٹرز فورم خیبر ٹیچنگ ہسپتال کی کابینہ نے اتحاد، باہمی تعاون، خدمت اور اجتماعی ذمہ داری کے جذبے کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

انصاف ڈاکٹرز فورم کا عزم ہے کہ ڈاکٹرز، ہیلتھ کیئر پروفیشنلز اور مریضوں کے مفاد میں اتحاد، خدمت اور ذمہ داری کے جذبے کے ساتھ پیٹرن انچیف عمران خان کے ویژن کیمطابق اپنا کردار جاری رکھا جائے گا۔

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا
میڈیا سیل

انصاف ڈاکٹر فورم پشاور ریجن کی نئی کابینہ کا اعلانانصاف ڈاکٹر فورم پشاور ریجن کی نئی کابینہ کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ...
02/10/2026

انصاف ڈاکٹر فورم پشاور ریجن کی نئی کابینہ کا اعلان

انصاف ڈاکٹر فورم پشاور ریجن کی نئی کابینہ کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔

صدر ڈاکٹر عامر وہاب اور سیکرٹری جنرل ڈاکٹر بلال صابر منتخب، نوٹیفکیشن جاری!

انصاف ڈاکٹر فورم کی قیادت نے نئی کابینہ کے عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ میرٹ، شفافیت، پیشہ ورانہ ذمہ داری اور مریض دوست نظامِ صحت کے فروغ کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔

انصاف ڈاکٹر فورم کا عزم ہے کہ چیئرمین عمران خان کے صحت کے شعبے سے متعلق وژن کے مطابق ڈاکٹرز اور طبی عملے کے جائز حقوق کے تحفظ کے ساتھ ساتھ عوام کو بہتر اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے مؤثر کردار ادا کیا جاتا رہے گا۔

انصاف ڈاکٹر فورم خیبر پختونخوا
میڈیا سیل



انصاف ڈاکٹرز فورم حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کی نومنتخب کابینہ کا پہلا اہم اجلاس، ہیلتھ کیئر پروفیشنلز کے مسائل، مریضوں کے...
01/10/2026

انصاف ڈاکٹرز فورم حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کی نومنتخب کابینہ کا پہلا اہم اجلاس، ہیلتھ کیئر پروفیشنلز کے مسائل، مریضوں کے علاج و معالجہ، ہیلتھ کیئر سسٹم کی خامیوں اور ان کے مجوزہ حل پر تفصیلی مشاورت

انصاف ڈاکٹرز فورم حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کی نومنتخب کابینہ کا پہلا اہم اجلاس صوبائی سینئر نائب صدر انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا، ڈاکٹر نذیف وزیر کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کو درپیش مختلف مسائل، ہیلتھ کیئر پروفیشنلز بالخصوص ڈاکٹرز کے معاملات، ان کے جائز حقوق و مسائل، مریضوں کو درپیش مشکلات اور ہیلتھ کیئر سسٹم میں موجود خامیوں سمیت دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں نومنتخب کابینہ کے اراکین ڈاکٹر نعمان، ڈاکٹر عیباد، ڈاکٹر فخر عالم، ڈاکٹر ماجد، ڈاکٹر سلیم، ڈاکٹر الطاف، ڈاکٹر ممتاز، ڈاکٹر محبوب، ڈاکٹر حسنین، ڈاکٹر ریحان اور ڈاکٹر راحیل نے شرکت کی۔

شرکاء نے تنظیمی امور کو مزید مؤثر بنانے، کابینہ کو مزید فعال اور وسیع کرنے، ہیلتھ کیئر پروفیشنلز کے جائز مسائل کی مؤثر نمائندگی اور ان کے حل کے لیے مشترکہ و جامع لائحۂ عمل مرتب کرنے پر بھی مشاورت کی۔

اجلاس میں 4 اکتوبر کے حوالے سے بھی تفصیلی مشاورت کی گئی۔ اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ڈاکٹرز بھرپور تعداد میں شرکت کریں گے اور اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو مقدم رکھتے ہوئے مریضوں کی دیکھ بھال اور خدمتِ خلق کے جذبے کے ساتھ اپنا کردار ادا کریں گے۔

انصاف ڈاکٹرز فورم حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کی نومنتخب کابینہ نے غیر سیاسی/نیوٹرل ڈاکٹرز کے جاری احتجاج اور ان کے جائز مطالبات کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ ڈاکٹرز کے حقوق کا تحفظ، ان کے مسائل کے حل کے لیے مؤثر آواز اٹھانا اور ان کے جائز مطالبات کی حمایت فورم کی ترجیحات میں شامل ہے۔

انصاف ڈاکٹرز فورم حیات آباد میڈیکل کمپلیکس نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ ہیلتھ کیئر پروفیشنلز کے حقوق کے ساتھ ساتھ مریضوں کو بہتر، بروقت اور باعزت طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے بھی ہر ممکن کردار ادا کیا جائے گا۔

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا
میڈیا سیل

انصاف ڈاکٹر فورم ایم ٹی آئی خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور کی نئی کابینہ کا اعلانانصاف ڈاکٹر فورم ایم ٹی آئی خیبر ٹیچنگ ہسپتال ...
30/09/2026

انصاف ڈاکٹر فورم ایم ٹی آئی خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور کی نئی کابینہ کا اعلان

انصاف ڈاکٹر فورم ایم ٹی آئی خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور کی نئی کابینہ کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔

صدر ڈاکٹر اسرار اور سیکرٹری جنرل ڈاکٹر مصباح اللہ منتخب، نوٹیفکیشن جاری!

انصاف ڈاکٹر فورم کی قیادت نے نئی کابینہ کے عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ میرٹ، شفافیت، پیشہ ورانہ ذمہ داری اور مریض دوست نظامِ صحت کے فروغ کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔

انصاف ڈاکٹر فورم کا عزم ہے کہ چیئرمین عمران خان کے صحت کے شعبے سے متعلق وژن کے مطابق ڈاکٹرز اور طبی عملے کے جائز حقوق کے تحفظ کے ساتھ ساتھ عوام کو بہتر اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے مؤثر کردار ادا کیا جاتا رہے گا۔

انصاف ڈاکٹر فورم خیبر پختونخوا
میڈیا سیل



انصاف ڈاکٹر فورم ایم ٹی آئی حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کی نئی کابینہ کا اعلانانصاف ڈاکٹر فورم ایم ٹی آئی حیات آباد میڈیکل ...
30/09/2026

انصاف ڈاکٹر فورم ایم ٹی آئی حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کی نئی کابینہ کا اعلان

انصاف ڈاکٹر فورم ایم ٹی آئی حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کی نئی کابینہ کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ نئی کابینہ کی تشکیل صدر انصاف ڈاکٹر فورم ڈاکٹر حیات آباد میڈیکل کمپلیکس نعمان اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر ایباد کی قیادت و مشاورت سے عمل میں لائی گئی۔

نئی کابینہ ہسپتال میں ڈاکٹرز، طبی عملے اور میڈیکل طلبہ کے جائز مسائل کی مؤثر نمائندگی، باہمی رابطے اور فلاح و بہبود کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی۔

انصاف ڈاکٹر فورم کی قیادت نے نئی کابینہ کے عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ میرٹ، شفافیت، پیشہ ورانہ ذمہ داری اور مریض دوست نظامِ صحت کے فروغ کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔

انصاف ڈاکٹر فورم کا عزم ہے کہ چیئرمین عمران خان کے صحت کے شعبے سے متعلق وژن کے مطابق ڈاکٹرز اور طبی عملے کے جائز حقوق کے تحفظ کے ساتھ ساتھ عوام کو بہتر اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے مؤثر کردار ادا کیا جاتا رہے گا۔

انصاف ڈاکٹر فورم خیبر پختونخوا
میڈیا سیل



پہاڑپور میں انصاف ڈاکٹرز فورم گومل میڈیکل کالج کی ٹیم کا مثالی اقدام، تقریباً 400 مریضوں کا طبی معائنہپہاڑپور، ضلع ڈیرہ ...
29/09/2026

پہاڑپور میں انصاف ڈاکٹرز فورم گومل میڈیکل کالج کی ٹیم کا مثالی اقدام، تقریباً 400 مریضوں کا طبی معائنہ

پہاڑپور، ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں حالیہ صورتحال کے باعث پیدا ہونے والے خوف و ہراس اور عوام کو درپیش مشکلات کے پیشِ نظر انصاف ڈاکٹرز فورم گومل میڈیکل کالج کی ٹیم کی جانب سے خصوصی میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

میڈیکل کیمپ کے دوران تقریباً 400 مریضوں کا طبی معائنہ، تشخیص، طبی مشاورت اور ضروری علاج فراہم کیا گیا۔ کیمپ میں مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کے ساتھ ساتھ ایسے افراد کو بھی طبی و نفسیاتی معاونت فراہم کی گئی جو حالیہ صورتحال کے باعث خوف، ذہنی دباؤ اور پریشانی کا سامنا کر رہے تھے۔

انصاف ڈاکٹرز فورم گومل میڈیکل کالج کی ٹیم نے مشکل حالات میں متاثرہ علاقے کے عوام تک طبی سہولیات پہنچا کر انسانی خدمت اور عوامی فلاح کے جذبے کا عملی مظاہرہ کیا۔

اس میڈیکل کیمپ کے انعقاد میں ڈین گومل میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر نسیم صبا کی جانب سے بھی بھرپور تعاون اور معاونت فراہم کی گئی، جس پر انصاف ڈاکٹرز فورم گومل میڈیکل کالج کی ٹیم کی جانب سے ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا۔

انصاف ڈاکٹرز فورم کا عزم ہے کہ مشکل حالات میں عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی اور صحتِ عامہ کے لیے اپنی ذمہ داری کو بھرپور انداز میں جاری رکھا جائے گا

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبر پختونخوا میڈیا سیل

انصاف ڈاکٹرز فورم نوشہرہ کا تنظیمی اجلاس، ایم ٹی آئی قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس انتظامیہ کے کردار اور لانگ مارچ بالقس...
28/09/2026

انصاف ڈاکٹرز فورم نوشہرہ کا تنظیمی اجلاس، ایم ٹی آئی قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس انتظامیہ کے کردار اور لانگ مارچ بالقسط کے دوران انسانی بنیادوں پر ایمرجنسی ہیلتھ ریلیف سروسز کے انتظامات زیرِ بحث

انصاف ڈاکٹرز فورم نوشہرہ کے زیرِ اہتمام تنظیم سازی، ضلع نوشہرہ کے صحت سے متعلق امور، ایم ٹی آئی قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس، بورڈ آف گورنرز، ایگزیکٹو افیسرز و دیگر منیجمینٹ افیسرز کے کردار و طرزِ عمل، انصاف ڈاکٹرز فورم کے ساتھ ان کے باہمی رابطے اور لانگ مارچ بالقسط کی تیاریوں کے حوالے سے اہم تنظیمی و مشاورتی تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب میں صوبائی صدر انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا ڈاکٹر نبی جان آفریدی، سینئر نائب صدر ڈاکٹر نظیف وزیر، سیکرٹری جنرل ڈاکٹر سردار محمد سعد سمیت صوبائی کونسل کے دیگر سینئر اراکین نے شرکت کی۔

اس موقع پر انصاف ڈاکٹرز فورم نوشہرہ کی سابقہ کونسل، بشمول سابق صدر ڈاکٹر حسین احمد اور سابق صدر اسٹوڈنٹ ونگ بشیر خان، سمیت دیگر تنظیمی عہدیداران بھی موجود تھے۔

اجلاس میں ضلع نوشہرہ کے شعبہ صحت سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا، جبکہ ایم ٹی آئی قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے بورڈ آف گورنرز، ہسپتال کے ایگزیکٹو افیسرز اور دیگر منیجمینٹ افیسرز کے کردار، طرزِ عمل اور ہیلتھ کمیونٹی کے ساتھ ان کے روابط کا بھی جائزہ لیا گیا۔

خصوصاً انصاف ڈاکٹرز فورم کے ساتھ ہسپتال انتظامیہ اور متعلقہ افیسرز کے باہمی رابطے، تنظیم کی جانب سے ہیلتھ کمیونٹی کے مسائل کی نشاندہی پر انتظامیہ کے ردِعمل، مسائل کے حل کے لیے اختیار کیے جانے والے طریقۂ کار اور مستقبل میں مؤثر رابطہ کاری کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔

شرکاء نے اس امر پر زور دیا کہ ہسپتال کے انتظامی معاملات میں میرٹ، شفافیت، جوابدہی اور پیشہ ورانہ رویے کو یقینی بنایا جائے، جبکہ ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکس اور دیگر ہیلتھ پروفیشنلز کے مسائل کو سنجیدگی سے سنا جائے اور ان کے حل کے لیے مؤثر ادارہ جاتی میکنزم موجود ہو۔

اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ انصاف ڈاکٹرز فورم ہیلتھ کمیونٹی کے مسائل کو متعلقہ انتظامی فورمز تک مؤثر انداز میں پہنچانے اور مریضوں کے بہترین مفاد میں صحت کے نظام میں بہتری کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گا۔

تقریب میں انصاف ڈاکٹرز فورم نوشہرہ کی تنظیم کو مزید فعال بنانے، تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط کرنے اور ضلع کی سطح پر ہیلتھ کمیونٹی کے ساتھ رابطہ کاری بڑھانے کے حوالے سے بھی اہم امور زیرِ بحث آئے۔

تقریب میں لانگ مارچ کے حوالے سے بھی تفصیلی مشاورت کی گئی۔ شرکاء کو بتایا گیا کہ انصاف ڈاکٹرز فورم کی جانب سے اس سلسلے میں صوبائی صدر پاکستان تحریکِ انصاف خیبرپختونخوا جنید اکبر خان اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر امجد علی سے اہم ملاقات بھی کی جا چکی ہے، جس میں کارکنان اور شرکاء کو بروقت طبی امداد، ابتدائی طبی سہولیات کی فراہمی اور کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال میں فوری طبی رسپانس یقینی بنانے کے لیے جامع طبی منصوبہ بندی پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

شرکاء نے لانگ مارچ کے دوران طبی سہولیات کی دستیابی، ایمرجنسی رسپانس اور ابتدائی طبی امداد کے مؤثر انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے مزید رابطہ کاری اور عملی اقدامات پر بھی مشاورت کی۔

اس موقع پر صوبائی صدر انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا ڈاکٹر نبی جان آفریدی نے کہا کہ انسانی جان کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طبی امداد کی فراہمی اور ضرورت مند افراد تک بروقت طبی سہولیات پہنچانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا
میڈیا سیل

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر ڈاکٹر نبی جان آفریدی اور مرکزی صدر انصاف ڈاکٹرز فورم ڈاکٹر مدیر خان وزیر کی...
27/09/2026

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر ڈاکٹر نبی جان آفریدی اور مرکزی صدر انصاف ڈاکٹرز فورم ڈاکٹر مدیر خان وزیر کی اپنی ٹیم کے ہمراہ صوبائی وزیر مینا خان آفریدی کی رہائش گاہ آمد۔

انصاف ڈاکٹرز فورم کی قیادت نے صوبائی وزیر مینا خان آفریدی کے بھتیجے شایان آفریدی کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہلِ خانہ سے تعزیت کی۔

اس موقع پر مرحوم کے ایصالِ ثواب، مغفرت اور بلندیٔ درجات کے لیے دعا کی گئی، جبکہ سوگوار خاندان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی گئی۔

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کی قیادت نے اس غم کی گھڑی میں مینا خان آفریدی اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس مشکل وقت میں غمزدہ خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا
میڈیا سیل

Address

Khyber Pakhtunkhwa
Peshawar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when IDF KP Media Cell posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category