MTI- Hayatabad Medical Complex Peshawar

Call Website Contact the practice

MTI- Hayatabad Medical Complex Peshawar Human Dignity: We value each person as a unique individual with a right to be respected and accepted. Compassion: We value a quality of presence and care

MTI Hayatabad Medical Complex Peshawar is a public sector hospital, that provides medical services in 32 specialties. The Hospital has internationally acclaimed doctors, and well-trained nursing staff, It also provides private consultation services.

12/10/2026

Multidisciplinary Meeting on Hypospadias and DSD Held at Burn & Plastic Surgery Center
A multidisciplinary team (MDT) meeting on Hypospadias and Differences of S*x Development (DSD) was held at the Burn & Plastic Surgery Center (BPSC), Peshawar.
The meeting was attended by endocrinologists, psychiatrists, urologists, paediatric urologists, psychologists, plastic surgeons and radiologists from BPSC, the Institute of Kidney Diseases (IKD), Lady Reading Hospital (LRH), Khyber Teaching Hospital (KTH) and Northwest General Hospital (NWGH).
The participants shared their clinical experiences and expertise, fostering interdisciplinary learning and collaboration in the management of complex cases. The organizers expressed their gratitude to all faculty members and residents for their participation and valuable contributions.

10/10/2026

میڈیا سیل کا خصوصی پروگرام | اہم گفتگو

🏥 حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور کے شوگر وارڈ کے انچارج، پروفیسر ڈاکٹر خالد عثمان، میڈیا سیل کے خصوصی پروگرام میں اے وسیم خٹک کے ساتھ خصوصی گفتگو کر رہے ہیں۔

اس اہم نشست میں ذیابیطس (شوگر) کی بیماری، اس کی وجوہات، علامات، احتیاطی تدابیر، جدید طریقۂ علاج اور عوام میں صحت سے متعلق آگاہی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی جا رہی ہے۔

میزبان: اے وسیم خٹک
مہمانِ خصوصی: پروفیسر ڈاکٹر خالد عثمان
ادارہ: حیات آباد میڈیکل کمپلیکس، پشاور

صحت سے متعلق مستند معلومات اور ماہرین کی رہنمائی کے لیے ہمارا خصوصی پروگرام ضرور دیکھیے۔

09/10/2026
08/10/2026

شوگر کے مریضوں کے لیے بڑی سہولت، آنکھوں کا معائنہ بالکل مفت!

عالمی یومِ بصارت کے موقع پر سینئر ماہرِ امراضِ چشم ڈاکٹر فہد غیور کے انکشافات

عالمی یومِ بصارت کے موقع پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سینئر ماہرِ امراضِ چشم ڈاکٹر فہد غیور نے آنکھوں کے ایک منفرد مرکز کے بارے میں اہم معلومات فراہم کیں۔

ڈاکٹر فہد غیور کے مطابق یہ اپنی نوعیت کا واحد مرکز ہے اور ایسی سہولت کسی دوسرے ہسپتال میں موجود نہیں۔ سال 2009 سے قائم اس مرکز میں شوگر کے مریضوں کی آنکھوں کے خصوصی ٹیسٹ بالکل مفت کیے جاتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ یہی ٹیسٹ نجی مراکز میں کروانے پر مریضوں کو تقریباً 2 ہزار سے 3 ہزار روپے ادا کرنا پڑتے ہیں، جبکہ اس مرکز میں یہ سہولت بغیر کسی معاوضے کے فراہم کی جا رہی ہے۔

اب تک 35 لاکھ افراد کی آنکھوں کا معائنہ!

ڈاکٹر فہد غیور کے مطابق 2009 سے اب تک اس مرکز میں تقریباً 35 لاکھ افراد کی آنکھوں کا معائنہ کیا جا چکا ہے، جو عوام کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔

انہوں نے شوگر کے مریضوں پر زور دیا کہ وہ اپنی بینائی کو محفوظ رکھنے کے لیے آنکھوں کا باقاعدگی سے معائنہ کروائیں، کیونکہ ذیابیطس آنکھوں کے پردۂ بصارت کو متاثر کر سکتی ہے اور بروقت تشخیص نہ ہونے کی صورت میں بینائی ضائع ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

ڈاکٹر فہد غیور نے شوگر کے مریضوں سے اپیل کی کہ وہ اس مفت سہولت سے فائدہ اٹھائیں اور اپنی آنکھوں کا بروقت معائنہ یقینی بنائیں۔

یاد رکھیں! بروقت تشخیص آپ کی بینائی بچا سکتی ہے۔

#شوگر

08/10/2026

عالمی یومِ بصارت | آنکھوں کی صحت، روشن مستقبل کی ضمانت

شوگر کے مریض اپنی آنکھوں کی صحت کو ہرگز نظرانداز نہ کریں!

عالمی یومِ بصارت (World Sight Day) کے موقع پر معروف سینئر ماہرِ امراضِ چشم ڈاکٹر فہد غیور (Senior Ophthalmologist) سے خصوصی ملاقات اور اہم گفتگو ہوئی، جس میں آنکھوں کی صحت، بینائی کے تحفظ اور بالخصوص ذیابیطس (شوگر) کے مریضوں میں آنکھوں کی بیماریوں کی بروقت تشخیص اور علاج کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی۔

ڈاکٹر فہد غیور نے اس بات پر زور دیا کہ شوگر کے مریضوں کے لیے آنکھوں کا باقاعدہ معائنہ انتہائی ضروری ہے، کیونکہ ذیابیطس خاموشی سے آنکھوں کے پردۂ بصارت (ریٹینا) کو متاثر کر سکتی ہے۔ اس بیماری کو ڈائیبیٹک ریٹینوپیتھی (Diabetic Retinopathy) کہا جاتا ہے، جو بروقت تشخیص اور علاج نہ ہونے کی صورت میں بینائی کی شدید کمزوری یا نابینا پن کا سبب بن سکتی ہے۔

انہوں نے آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ شوگر کے مریضوں کو چاہیے کہ وہ:

سال میں کم از کم ایک مرتبہ یا ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق آنکھوں کا مکمل معائنہ کروائیں۔

خون میں شوگر، بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کو قابو میں رکھیں۔

نظر دھندلانے یا بینائی میں کسی بھی تبدیلی کی صورت میں فوری طور پر ماہرِ امراضِ چشم سے رجوع کریں۔

آنکھوں میں کسی تکلیف یا علامت کے ظاہر ہونے کا انتظار نہ کریں، کیونکہ شوگر سے متاثرہ آنکھوں کی بیماری ابتدائی مراحل میں بغیر علامات کے بھی موجود ہو سکتی ہے۔۔

#شوگر

08/10/2026

بچوں کی آنکھوں کی صحت کو نظر انداز نہ کریں

بچوں میں نظر کی کمزوری، آنکھوں کا ٹیڑھا پن، بار بار آنکھیں ملنا یا پڑھتے وقت آنکھوں میں تکلیف جیسی علامات کو معمولی سمجھ کر نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔ بروقت معائنہ اور مناسب علاج بچے کی بینائی کو بہتر اور محفوظ رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

اس حوالے سے ایسوسی ایٹ پروفیسر آئی اسپیشلسٹ ڈاکٹر افضل قادر سے خصوصی گفتگو میں بچوں کی آنکھوں کے عام مسائل، ابتدائی علامات، بروقت تشخیص اور والدین کے لیے اہم احتیاطی تدابیر پر بات کی گئی۔

حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور میں مریضوں کو مختلف طبی شعبہ جات کی جامع سہولیات ایک ہی چھت تلے فراہم کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ اگر آپ کے بچے کو آنکھوں سے متعلق کوئی مسئلہ درپیش ہے تو بروقت ماہرِ امراضِ چشم سے رجوع کریں۔

اپنے علاج کے لیے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس تشریف لائیں۔



MTI- Hayatabad Medical Complex Peshawar
Media Cell

چھٹی کھلی کچہری حیات آباد میڈیکل کمپلیکسحیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں چھٹی کھلی کچہری کل 12 بجے منعقد کی جائے گی۔مریضوں، ...
07/10/2026

چھٹی کھلی کچہری حیات آباد میڈیکل کمپلیکس
حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں چھٹی کھلی کچہری کل 12 بجے منعقد کی جائے گی۔
مریضوں، تیمارداروں اور عوام سے درخواست ہے کہ ہسپتال سے متعلق اپنے مسائل، شکایات، تجاویز یا سوالات ہمیں ان باکس میں بھیجیں۔
آپ کے سوالات اور مسائل متعلقہ حکام کے سامنے کھلی کچہری میں پیش کیے جائیں گے۔
📩 اپنا سوال یا مسئلہ ابھی ہمیں Inbox کریں۔
Media Cell
MTI – Hayatabad Medical Complex, Peshawar

07/10/2026

حیات آباد میڈیکل کمپلیکس آپ کے علاج کے لیے جامع طبی سہولیات ایک ہی چھت تلے

ایسوسی ایٹ پروفیسر اور آئی اسپیشلسٹ ڈاکٹر افضل قادر سے خصوصی گفتگو میں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں دستیاب طبی سہولیات، مختلف شعبہ جات اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی جامع طبی خدمات کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں کوشش کی جاتی ہے کہ مریضوں کو تشخیص، علاج اور مختلف طبی ماہرین کی خدمات ایک ہی ادارے میں میسر ہوں، تاکہ انہیں علاج کے لیے مختلف جگہوں پر جانے کی زحمت کم سے کم ہو۔

اگر آپ یا آپ کے اہلِ خانہ کو کسی طبی مسئلے کے لیے معیاری اور جامع طبی سہولیات کی ضرورت ہے تو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور تشریف لائیں۔

ایک ادارہ، مختلف شعبہ جات، جامع طبی سہولیات — حیات آباد میڈیکل کمپلیکس۔

Media Cell
Hayatabad Medical Complex Peshawar

صحت کی آگاہی: ہائی بلڈ پریشر (Hypertension)علامات، وجوہات اور احتیاطعلامات (Symptoms)سر میں شدید درد (خاص طور پر پچھلی ج...
06/10/2026

صحت کی آگاہی:

ہائی بلڈ پریشر (Hypertension)
علامات، وجوہات اور احتیاط

علامات (Symptoms)
سر میں شدید درد (خاص طور پر پچھلی جانب)

چکر آنا

سانس لینے میں دشواری

دل کی دھڑکن کا بے ترتیب ہونا

نظر کا دھندلا پن

وجوہات (Causes)
نمک کا زیادہ استعمال

جسمانی وزن میں زیادتی (موٹاپا)

ذہنی دباؤ

ورزش کی کمی

تمباکو نوشی

احتیاطی تدابیر (Prevention)
کھانے میں نمک کا استعمال کم کریں

متوازن غذا کھائیں

باقاعدگی سے ورزش کریں

تمباکو نوشی ترک کریں

ڈاکٹر سے مشورہ کریں

ہسپتال کا پتہ: حیات آباد میڈیکل کمپلیکس، پشاور
ہیلپ لائن: 091-9217140-45
ویب سائٹ: www.hmc.edu.pk

06/10/2026

حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں ڈینگی کے خلاف اسپرے
حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور میں ڈینگی مچھر کی افزائش کی روک تھام اور مریضوں، لواحقین اور عملے کے لیے محفوظ ماحول کی فراہمی کے لیے اسپرے کا عمل جاری ہے۔
ہسپتال کے مختلف حصوں، اطراف اور ممکنہ مچھر افزائش کے مقامات پر انسدادِ ڈینگی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
احتیاط ضروری ہے ڈینگی سے بچاؤ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

Address

Phase 4, Hayatabad
Peshawar
25000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when MTI- Hayatabad Medical Complex Peshawar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to MTI- Hayatabad Medical Complex Peshawar:

Shortcuts

Share

Category