08/06/2026
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (YDA) خیبر کالج آف ڈینٹسٹری (KCD) — پریس ریلیز
آج وائی ڈی اے (YDA) کے سی ڈی نے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے پی کے (KPK) کے زیرِ اہتمام منعقدہ گرینڈ پروٹیسٹ (عظیم الشان احتجاج) میں بھرپور اور فعال شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹرز برادری نے حکومت کی ظالمانہ اور غریب مکش پالیسیوں کے خلاف بھرپور آواز بلند کی۔
موجودہ ہوش رُبا مہنگائی کے اس دور میں ڈاکٹرز کی تنخواہوں میں اضافہ (Salary Payraise) ناگزیر ہو چکا ہے۔ وائی ڈی اے کے سی ڈی کے قائدین کا کہنا ہے کہ جب تک ینگ ڈاکٹرز کے تمام جائز مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے، تب تک ہم اس احتجاجی تحریک سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ وائی ڈی اے کے سی ڈی اس جدوجہد میں صفِ اول میں رہے گی اور مطالبات کی منظوری تک احتجاج کا یہ سلسلہ ہر سطح پر جاری رہے گا۔