Saanjh Safe Birth

  • Home
  • Saanjh Safe Birth

Saanjh Safe Birth A movement to restore dignity to natural birth. Standing for mothers. Standing for informed choice. Reviving trust in safe, ethical, normal delivery.

Because birth is not a business — it is a sacred beginning.

26/08/2026
سانجھ سیف برتھ پروگرام — جھنگ میں مفت طبی کیمپماں کی صحت، بچے کی حفاظت — ہماری مشترکہ ذمہ داریکیا آپ یا آپ کے جاننے والی...
26/08/2026

سانجھ سیف برتھ پروگرام — جھنگ میں مفت طبی کیمپ

ماں کی صحت، بچے کی حفاظت — ہماری مشترکہ ذمہ داری

کیا آپ یا آپ کے جاننے والی کوئی حاملہ خاتون اپنی صحت کے حوالے سے طبی معائنہ اور رہنمائی چاہتی ہیں؟

"سنجھ سیف برتھ پروگرام" کے تحت جھنگ میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جہاں خواتین کو ماں اور بچے کی صحت، حمل کے دوران احتیاط اور محفوظ زچگی کے حوالے سے طبی رہنمائی فراہم کی جائے گی۔

کیمپ کی خصوصی توجہ:

🤰 حاملہ خواتین کا طبی معائنہ
👩‍⚕️ ماہر ڈاکٹرز سے مفت طبی مشاورت
🩺 ماں اور بچے کی صحت کا جائزہ
🔬 ضروری ٹیسٹ اور اسکریننگ
❤️ حمل کے دوران احتیاطی تدابیر اور رہنمائی
💊 علاج اور ادویات کے حوالے سے طبی مشورہ
📋 ضرورت مند خواتین کے لیے مزید رہنمائی اور فالو اَپ
🌸 محفوظ زچگی اور صحت مند ماں کے لیے آگاہی

📅 جمعہ، 28 اگست 2026
جھنگ

یہ صرف ایک طبی کیمپ نہیں، بلکہ ہر ماں کو یہ احساس دلانے کی ایک کوشش ہے کہ:

"آپ کی صحت بھی اہم ہے۔ آپ بھی اہم ہیں۔"

اگر آپ کے علم میں کوئی ایسی ماں یا حاملہ خاتون ہے جسے طبی رہنمائی کی ضرورت ہے، تو یہ پوسٹ اس تک ضرور پہنچائیں۔

سنجھ سیف برتھ پروگرام
ماں کی صحت، بچے کی حفاظت — ہماری مشترکہ ذمہ داری

#جھنگ

17/08/2026
17/08/2026

سکھ کمیونٹی کے رہنما اور سانجھ سیف برتھ پروگرام کے ڈائریکٹر جسپال سنگھ نے اقرا میڈیکل کمپلیکس سرگودھا روڈ کے ساتھ ایم او یو سائن کیا ہے جس کا مقصد اقلیتی کمیونٹی اور مسلم کمیونٹی کے لیے اقرا میڈیکل کمپلیکس میں حاملہ خواتین کا سیزیرین آپریشن کی بجائے نارمل ڈیلیوری کو ممکن بنایا جاۓگا ہر جمعہ کو حاملہ خواتین کا چیک اپ نارمل ڈیلیوری اقرا میڈیکل کمپلیکس میں ہو گا یہ خواتین کے لیے بہت خوش آئند بات ہے بہت بڑے خرچے اور آپریشن کے بعد آنے والی پچیدگیاں یعنی کمزوری کا لاحق ہونا زیادہ وزن نہ اٹھا سکنا اور ہرنیا جیسے مسائل اور ہپاٹائٹس کے چانسز بڑھ جانا وغیرہ شامل ہے خواتین معاشرے کا اہم حصہ ہیں انہوں نے گھر سنبھالنے کے ساتھ کھیتوں میں بھی کام کرنا ہوتا ہے جو بچوں کی پیدائش پر بار بار آپریشن ہونے پر خواتین کام نہیں کر پاتیں اور بہت جلد موت کے منہ میں چلی جاتی ہیں نارمل ڈیلیوری کی نسبت سیزیرین بہت خطرناک ہے لہذا میری خواتین اور ان کے لواحقین سے اپیل ہے کہ نارمل ڈیلیوری کی طرف آئیں جو زچہ بچہ کی صحت کے لیے بھی اچھا ہے اور آپ لوگ زیادہ خرچے اور ہسپتالوں کے روزانہ کے اخراجات سے بھی بچ سکتے ہیں یہ پیغام ہر دیہات تک پہنچایا جائے یورپ میں سیزیرین آپریشن کا نام و نشان نہیں ہر خاتون کی ہسپتالوں میں نارمل ڈیلیوری ہوتی ہے میں ایک سماجی کارکن کی حیثیت سے سردار جسپال سنگھ اور اقرا میڈیکل کمپلیکس کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں
فرزانہ بلوچ چیئرپرسن تحریم ویلفیئر آرگنائزیشن جھنگ

Address

Iqra Medical Complex, Sargodha Road, Near Bank Of Punjab, Jhang Sadar

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Saanjh Safe Birth posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Want your practice to be the top-listed Clinic?

Share