13/04/2026
ڈاکٹر ذاکر علی کھوسہ صاحب جو کہ کسی تعارف کے محتاج نہیں ایک انتہائی معزز معالج ہیں جو مریضوں کی دیکھ بھال کے لیے اپنی لگن، مہارت اور ہمدردانہ انداز کے لیے جانے جاتے ہیں۔انہوں نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور پرسکون رویے کی وجہ سےاہلیان علاقہ میں مقبولیت حاصل کی۔ ڈاکٹر ذاکر علی کھوسہ صاحب صرف بیماری ہی نہیں بلکہ پورے انسان کے علاج پر یقین رکھتے ہیں۔ اپنے مریضوں کی عمدگی اور حقیقی دیکھ بھال کے لیے ان کی وابستگی نے انھیں میڈیکل شعبہ اور اہل علاقہ کی نظر میں ایک قابل اعتماد شخصیت بنا دیا ہے۔اور یہی وجہ کہ تمام اہلِ علاقہ ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں ۔رب ذوالجلال سے دعا ہے کہ وہ ڈاکٹر صاحب کو اچھی صحت سے نوازے اور اہل علاقہ کی خدمت کرنے کے لیے ہمت و حوصلہ عطاء فرمائے- آمین ثمہ آمین
ڈاکٹر محمد عطاء اللہ