Dr Adil Khan Nasar

Dr Adil Khan Nasar Resident Surgery | Healthcare Reformer | Vice President of YDA Balochistan | Committed to Professional Excellence and welfare of medical Fraternity.

23/07/2026

آج ٹراما سینٹر میں میڈیا پرسن اور انتظامی ڈاکٹر کے درمیان ہونی والی تلخ کلامی اور بعد ازاں پیدا ہونے والی بدنظمی نہایت ہی افسوسناک ہے۔ لیکن جذبات سے ہٹ کر اگر دیکھا جائے، تو یہ واقعہ ان بنیادی مسائل کا نتیجہ ہے جن کی نشاندہی ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (YDA) پچھلے دو ماہ سے مسلسل کر رہی ہے۔

​1. ہسپتالوں میں سیکیورٹی کا شدید فقدان:
اگر ہسپتال میں ایک پیشہ ورانہ اور مضبوط سیکیورٹی نظام موجود ہوتا، تو نوبت کبھی ہاتھاپائی یا تلخ کلامی تک پہنچتی ہی نہیں۔موثر سیکیورٹی نظام نہ ہونے کی وجہ سے ہی ڈاکٹرز اور میڈیا پرسنز آپس میں الجھ پڑے، حالانکہ دونوں کا مقصد اپنے اپنے فرائض کی ادائیگی تھا۔

​2. واضح SOPs کی عدم موجودگی:
ہسپتالوں میں انٹری، میڈیا کوریج اور وزٹ کے لیے واضح اور نمایاں (Advertised) ایس او پیز کا ہونا ناگزیر ہے۔ اگر میڈیا ہاؤسز اور عام عوام کے لیے ہسپتال میں داخلے اور کام کرنے کے قواعد و ضوابط طے ہوتے، تو آج یہ بدنظمی کبھی پیدا نہ ہوتی۔

​سیکیورٹی ایکٹ کیوں ضروری ہے؟
ہم پچھلے دو مہینوں سے جس "سیکیورٹی ایکٹ" کی منظوری کا مطالبہ کر رہے ہیں، وہ انہی تمام پہلوؤں کو احاطہ کرتا ہے۔ ایک جامع سیکیورٹی ایکٹ اور پیشہ ورانہ سیکیورٹی کا مقصد صرف ڈاکٹروں کو تحفظ دینا نہیں، بلکہ:
​ہسپتال آنے والے میڈیا پرسنز اور دیگر آفیشلز کو طے شدہ ایس او پیز کے تحت عزّت اور نظم و ضبط کے ساتھ ڈیل کرنا ہے۔
​کسی بھی غیر متعلقہ شخص کے بلاجواز داخلے کو روکنا ہے تاکہ معالجین بغیر کسی ذہنی دباؤ کے مریضوں کی جان بچا سکیں۔

​اگر حکومت اور محکمہ صحت نے اب بھی ہسپتالوں میں سیکیورٹی ایکٹ نافذ نہ کیا اور ایس او پیز تشکیل نہ دیے، تو ایسے واقعات بار بار دہرائے جائیں گے۔
​ہم میڈیا اور انتظامیہ دونوں سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ اصل مسئلے یعنی ہسپتالوں کے ناقص سیکیورٹی سسٹم پر توجہ مرکوز کریں، تاکہ آئندہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

اللّٰہ نہ کرے کہ کوئٹہ والوں پر کبھی ایسے حالات آئیں کہ وہ جنازے لے کر زیارت میں احتجاج کریں۔ زیارت والے یہاں سیاحت کے ل...
18/07/2026

اللّٰہ نہ کرے کہ کوئٹہ والوں پر کبھی ایسے حالات آئیں کہ وہ جنازے لے کر زیارت میں احتجاج کریں۔ زیارت والے یہاں سیاحت کے لیے نہیں آئے تھے، بلکہ اپنے شہیدوں کے خون کا حساب مانگ رہے تھے۔ ایسے حال میں کوئٹہ والوں کا ان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہونا کوئی احسان یا خدمت نہیں، بلکہ فرض تھا کہ وہ مظلوم کے ساتھ کھڑے ہوں اور ان کی خاطر تواضع کریں۔

اگر کوئٹہ والے ایسا نہ کرتے تو ان کا شمار انسانیت کی تاریخ کی بدترین قوموں میں ہوتا۔ لیکن اللہ کا کرم ہے کہ عوام ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہوئی اور حق کا ساتھ دیا۔ اس میں احسان جتانے والی کوئی بات نہیں، یہ ایک فرض تھا جو کوئٹہ والوں نے بخوبی نبھایا۔

جہاں تک بات حسن اخلاق کی ہے تو اُس کے لیے کسی شرط کے ضرورت نہیں یہ انسان کی فطرت کا حصہ ہے اور اسکو ڈیمانڈ نہیں کیا جاتا بلکہ خود بھی اچھے اخلاق کا مظاہرہ کر کے حاصل کیا جاتا ہے ، یہ دو طرفہ عمل ہے۔

محبت اور بھائی چارے کا یہ سفر جاری رہنا چاہیے! ❤️
مشکل گھڑی میں کوئٹہ کے لوگوں نے ہنہ وڑک اور زیارت والوں کا بھرپور ساتھ نبھایا۔ اب جب یہ لوگ آپ کے علاقے آئیں، تو آپ اپنی روایتی مہمان نوازی سے ان کا دل جیت لیں۔ محبت کا جواب محبت سے دیں ❤️

16/07/2026
15/07/2026

کل سے بلوچستان بھر کے تمام ہسپتالوں میں OPD sevices مکمل طور پر بحال ہو جائے گی ۔

Had a really Comprehensive and Interactive Podcast with Pervaiz Hoodbhoy and Prof Nayar Over Acid Attack on Dr Mahnoor N...
12/07/2026

Had a really Comprehensive and Interactive Podcast with Pervaiz Hoodbhoy and Prof Nayar Over Acid Attack on Dr Mahnoor Nasar and other concerning issues in health department Balochistan. Vedio will be uploaded soon.

People of Capital has been really kind and supportive, Really looking forward to the event.
12/07/2026

People of Capital has been really kind and supportive, Really looking forward to the event.

11/07/2026

اسلام آباد میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسیشن اور ہیومن رائٹس کمیشن کے زیرِ اہتمام شہداء زیارت کے ساتھ اظہارِ یکجحتی ۔

11/07/2026

Address

Quetta
Quetta
87300

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr Adil Khan Nasar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category