05/09/2026
ستمبر 2026، بروز ہفتہ ❤️🩸
آج تھیلیسیمیا سینٹر شہید سلیم یونٹ، الخدمت ہسپتال، 2 اسٹاپ بروری روڈ کوئٹہ میں نرسنگ آفیسر مختار بلوچ تین معصوم تھیلیسیمیا بچوں کو خون کی منتقلی کی خدمت انجام دے رہے ہیں۔ ❤️
یہ بچے ہر 15، 20 دن یا ماہانہ خون کے محتاج ہوتے ہیں۔ آپ کا خون ان کے لیے زندگی کی امید ہے۔ 🩸
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
"جو شخص کسی مسلمان کی تکلیف دور کرے، اللہ قیامت کے دن اس کی تکلیف دور فرمائے گا۔"
(صحیح مسلم)
🩸 خون عطیہ کریں، زندگی بچائیں۔
❤️ آپ کا خون، کسی بچے کی مسکراہٹ بن سکتا ہے۔