Dr Seema Bashir

Dr Seema Bashir Dr. Seema Bashir is an assistant physiotherapist in Rahim yar khan. She also provides online consultations.

She assists patients in rehabilitating physical problems caused by illness, injury, aging, or disability through treatment.

15/10/2022

کندھوں کا درد اور جام ہونا:

Shoulder pain and Frozen shoulder:

کندھوں کا درد ایک بہت تکلیف دہ بیماری ہے.کندھوں کا درد کبھی مقامی سبب سے ہوتا ہے اور کبھی اس کا باعث دوسرے امراض مثلاً وجع القلب,دل کی خرابی,جگر کا درد,پتہ کا درداور پلیوریسی ہوتا ہے.
مقامی اسباب میں کندھے پر چوٹ لگنا,ٹھنڈ لگنا,نئے ریشوں کی پیدائش,کندھوں کے جوڑ کا اکٹھا ہونا اور فالج وغیرہ.
اس کے علاوہ کندھوں کا جام ہو جانا بھی بہت تکلیف دہ ہوتا ہے اس بیماری کی وجہ کندھوں میں انفلیمیشن یا کسی چوٹ کی وجہ بھی ہو سکتی ہے جس کی وجہ سے کندھے حرکت کرنا بند کر دیتے ھیں.
اس بیماری کے علاج کا بہترین حل فیزیو تھیراپی ھے.
اگر آپ بھی اس قسم کی تکلیف میں مبتلا ہیں اور فیزیو تھیراپی اور ادویات سے اس بیماری سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ابھی کمنٹ میں اپنا نمبر لکھیں ہماری ٹیم آپ سے اس بیماری کے علاج کے لیے جلد آپ سے رابطہ کر لے گی.

شیاٹیکا(Sciatica)عرق النساء اور اس کی علامات:ایک سخت اذیت ناک درد ہےجو کولہے کی ہڈی سے شروع ہوکر ایڑی تک جاتا ہے.پوری ٹا...
22/09/2022

شیاٹیکا(Sciatica)عرق النساء اور اس کی علامات:

ایک سخت اذیت ناک درد ہےجو کولہے کی ہڈی سے شروع ہوکر ایڑی تک جاتا ہے.پوری ٹانگ میں ایک جانب ہوتا ہے.شاذونادر دونوں ٹانگوں میں ہوتا ہے.یہ درد ایک چوڑے پٹھے میں ہوتا ہے جو کمر کے پاس سے نکل کر ایڑی تک جاتا ہے.اس پٹھے کوSciatic nerve یا عرق والنساء کہتے ہیں.چونکہ اس درد میں مریض رینگ کر یا لنگڑا کر چلتا ہے اس لیے اس کو لنگڑی کا درد بھی کہتے ہیں.
درد کی نویت شدید یا ٹیس پڑنے یا ٹانگ میں کرنٹ دوڑنے جیسی ہوتی ہیں.
ٹانگ میں درد کے ساتھ سوئیاں چبھنے ٹانگ سن ہو جانےکی کیفیت بھی محسوس ہوتی ہے.
ٹانگ کو ہلانے پر کمزوری محسوس ہوتی ہے.
اگر آپ بھی ان علامات کا شکار ھیں تو اس اذیت ناک بیماری کا فوری علاج کروائیں
ایسے مریض جن کو یہ بیماری لاحق ہوتی ہے.ان کے لیے فزیوتھراپی اور ٹانگوں کی ورزش بہت فائدہ مند ہوتی ہے کسی ماہر فزیوتھراپسٹ سے مشورہ کر کہ یہ ورزش سیکھی جا سکتی ہے اور اسے گھر پر کرتے رہنے سے مستقبل میں شیاٹیکا کے درد سے بچا جا سکتا ھے.
اگر آپ بھی اس بیماری میں مبتلا ہیں اور اس کے درد سے نجات حا صل کرنا چاہتے ہیں تو کمنٹ میں Exercise یا اپنا نمبر لکھیں ہماری ٹیم آپ سے اس بیماری کے علاج کے لیے رابطہ کر لے گی.

جوڑوں کا درد اور علامات:جوڑ آپ کے جسم کے وہ حصے ہیں جہاں آپ کی ہڈیاں آپس میں ملتی ہیں.جوڑ آپ کے جسم کی ہڈیوں کو حرکت دین...
18/09/2022

جوڑوں کا درد اور علامات:

جوڑ آپ کے جسم کے وہ حصے ہیں جہاں آپ کی ہڈیاں آپس میں ملتی ہیں.جوڑ آپ کے جسم کی ہڈیوں کو حرکت دینے مہیں مدد کرتے ہیں.
آپ کے جسم کے جوڑوں میں شامل ہیں:
کندھے

کولہے

کہنی

گٹھنے

جوڑوں کے درد سے مراد جسم کے کسی بھی جوڑ میں تکلیف,درد اور سوزش ہے.بعض اوقات,جوڑوں کا درد کسی بیماری یا چوٹ کا نتیجہ ہوتا ھے.جوڑوں کے درد کی ایک عام وجہ گٹھیا/آرتھرائٹس بھی ھے.تاہم یہ دوسرے حالات یا عوامل کی وجہ سے بھی ہوسکتا ہے.

جوڑوں کے درد کی علامات:

جوڑوں کے درد کی مندرجہ ذیل علامات ھو سکتی ہیں:

جوڑوں کے گرد لالی

جوڑوں پر سوجن

جسم میں جوڑ کے حصے پر بخارہونا

لنگڑاپن

جوڑوں کا جم جانا

جوڑوں کے ہلنے میں تکلیف ہونا

جوڑوں میں سختی

کمزوری

سیڑیاں چڑھنے میں دشواری

درد تیں دن یا اس سے زیادہ جاری رہا ہے.
آپ کو بخار ہے لیکن فلو کی کوئ علامت نہیں ہے

اگر آپ بھی ان علامات کا شکار ھیں تو کمنٹ میں اپنا نمبر لکھیں ہماری ٹیم آپ کی اس بیماری کے علاج کے لیے آپ سے جلد رابطہ کر لے گی.

Address

Al Jannat Medicare Phase 2, B5 Model Town Rahim Yar Khan
Rahimyar Khan
64200

Telephone

+923136004455

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr Seema Bashir posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Dr Seema Bashir:

Shortcuts

Share