03/02/2026
معزز ہومیوپیتھس! میرے اُستاد محترم نے مجھے برائٹا کارب کے ایک دو ایسے رستے اور مرکز سکھائے تھے جس کے گِرد ساری کی ساری برائٹا کارب گُھومتی ہے، اور میں نے ان راستوں کی سائنس سمجھ کر ایک سمندر حاصل کر لیا۔
برائٹا کارب کے بچے کند ذہن کیوں ہوتے ہیں؟
معزز ہومیوپیتھس کلینک میں آنے والا برائٹا کارب کا بچہ دراصل بے وقوف یا intellectually disabled نہیں ہوتا، بلکہ اس کا مسئلہ brain maturation کا delayed ہونا ہوتا ہے، اس دوا کا خام حالت (proving) میں بنیادی اثر cortical neurons کی functional development کو slow کرنا ہے، یعنی brain cells موجود ہوتے ہیں مگر synaptic connections پوری طرح mature نہیں ہوتے، نتیجتاً بچہ بات سمجھ لیتا ہے مگر جواب دینے میں دیر کرتا ہے، کسی بھی نئی صورتحال یا جگہ میں confusion اور hesitation دکھاتا ہے، یہ کیفیت stupidity نہیں بلکہ delayed cortical development ہے۔ اکثر آپ نے سنا ہو گا اس بچے کا IQ لیول تھوڑا پیچھے ہے یا اس کا IQ لیول اپنی عمر سے پانچ سال پیچھے ہے، اس حالت میں neuropsychological assessment کروائیں تو آپ کو فقط functional delay ہی ملے گا، structural defect ہرگز نہیں، چاہے جتنی مرضی CT scan یا MRI کروا لیں۔
برائٹا کارب آٹزم میں ممنوع کیوں؟
برائٹا کارب زہنی اور جسمانی ہر سطح پر مسپلیسمنٹ کی دوا ہے، اور آگے چل کر ہم یہ جانیں گے کہ برائٹا کی زہنی سطح پر کون کونسی مسپلیسمنٹ ہے اور یہ آٹزم سے مختلف کیس کیوں ہوتا ہے؟ میرے پاس اکثر آٹزم Autism spectrum disorder میں مبتلا بچے ریفر ہو کر آتے ہیں، جب کسی معالج کا نسخہ مل جائے تو پڑھ کر یا جان کر افسوس ہوتا ہے، وہ ہومیوپیتھک ڈاکٹرز جو بچوں کو مہینوں یا سالوں تک کیمیکل میکانزم جانے بغیر برائٹا کارب 1M یا 200 دیتے رہتے ہیں، یہ مریض کے ساتھ ظلم کرتے ہیں، برائٹا کارب میں مسئلہ functional ہوتا ہے، یعنی brain کام تو کرتا ہے مگر رفتار سست ہوتی ہے۔ آٹزم میں مسئلہ developmental wiring کا ہوتا ہے، یعنی neurons کا آپس میں جڑنے کا pattern مختلف ہوتا ہے۔ برائٹا کارب میں brain کا structure نارمل ہوتا ہے، آپ جب مرضی MRI یا CT scan کروا لیں typical برائٹا میں کبھی بھی کوئی major structural defect نہیں ہو گا، فقط فنکشنل خرابی ہو گی، آٹزم میں brain development شروع سے atypical ہوتی ہے، جسے neurostructural developmental defect کہتے ہیں، اور آٹزم میں synaptic wiring پہلے ہی abnormal ہوتی ہے۔ اس صورت میں برائٹا کارب neuronal maturation کو مزید suppress کر دیتی ہے، برائٹا میں neurotransmitters جیسے Acetylcholine اور Dopamine کی activity کم ہو جاتی ہے، اس لیے ہر فنکشن میں سستی اور delay آ جاتا ہے، مثلاً اکثر Materia Medica میں برائٹا کی یہ فنکشنل خرابیاں درج ہیں؛ سوچ بچار کا عمل سست (Thought process slow)، ردِعمل دیر سے (Reaction time delayed)، فیصلہ سازی کی قوت کمزور (Decision making weak)، سیکھنے کا عمل مفقود (Learning capacity reduced)
۔ اب دیکھتے ہیں برائٹا کارب کی زہنی سطح پر مسپلیسمنٹ؛
Misplacement on mental sphere:
1- Misplaced priorities in religion،
ارکانِ اسلام کی بجائے چڑھاوے، چادروں اور خانقاہوں کو ہی دین سمجھ کر پیروی، بابوں کو خدا جتنا رتبہ دے دینا۔
2- Misplaced response, answering،
سوال گندم جواب چنا
3- Misplaced understanding،
سمجھ بوجھ میں ادل بدل
4- Misplaced behavior does not relate to age، اپنی عمر سے کم عمر بچوں جیسا رویہ یا حرکات یعنی ہنستے رہنا یا جنسی شعور نا رکھنا، اکثر علاقوں میں اوباش اور جرائم پیشہ لوگ ایسی بچوں یا بچیوں کو جنسی استحصال کا نشانہ بناتے ہیں جن کی عمر تو جوانی والی ہوتی ہے مگر ان کا رویہ سوچ اور ردِعمل بہت نچلی سطح پر اور بچوں جیسا ہوتا ہے، میں نے ایک ایسی ہی بچی کا کیس ٹھیک کیا جو کہ اپنی پوپھو کے گھر رہتی تھی اور گاؤں میں اس کا استحصال کیا گیا، اس کو جنسی عمل کا شعور نہیں تھا اور بلوغت سے محروم تھی باوجود اس کے کہ اس کی عمر 25 سال تھی، ہارمونل تباہیوں کا بھی شکار تھی، Strabismus کا شکار بھی تھی اور یہ بھی ایک فزیکل مسپلیسمنٹ ہے۔
5- Misplaced confidence, assessment، کانفیڈنس کی کمی یا کانفیڈنس غلط جگہ پر قائم ہو جائے، مثال کے طور پر یہی بابا جی یا گرو مجھے فیض دیں گے یا میری دعا قبول کروائیں گے یا میری بخشش کروائیں گے۔
6- Misplaced priorities, importance & seriousness،
ترجیحات، سنجیدگی یا اہم چیزوں سے بھٹکا ہوا یا خائف۔
7- Misplaced actions, indiscretion،
لکیر کے فقیر، یعنی آسانی سے اپنے یا اپنوں کے راز بتا دینے والے، طوطے کی طرح۔
8- Misplaced anxiety, fears & apprehension، اجنبی افراد سے خوف، گھلنا ملنا کم، اندھیرے، بجلی گرجنے یا ذمہ داری کا خوف۔
9- Misplaced attachment, affections، انسانوں کی بجائے جانوروں سے محبت۔
10- Misplaced opinion،
یعنی غلط یا درست رائے کسی خاص واقعہ کے بعد قائم کر لینا اور اس کو اپنا معمول بنا لینا، جیسا کہ میرے ہمسائے کا کالی بلی نے راستہ کاٹ لیا اور اسی ہفتے اس کی موت ہو گئی، یعنی توہم پرستی، اور اب سے اس کے نزدیک ہر کالی بلی کے راستہ کاٹنے سے موت ہو سکتی ہے 😆۔ معزز ہومیوپیتھس یہ ہر طرح کی مسپلیسمنٹ نیوروٹرانسمیٹرز کے مرہونِ منت ہی ہوتی ہے اور یہ کیمیکل تبدیلیاں دماغی فنکشنز کو سست اور misplace کر دیتی ہیں، مگر یہ کیمیکلز slowly but reversible ہوتے ہیں، آٹزم میں مسئلہ neurotransmitters نہیں بلکہ synapse formation اور synaptic pruning ہی abnormal ہوتی ہے۔ برائٹا کارب میں کوئی structural genetic defect نہیں ہوتا، جبکہ آٹزم میں structural defect، genetic mutations یعنی وراثتی مادوں (RNA, DNA) میں تبدیلیاں شامل ہوتی ہیں۔ برائٹا کارب میں social interest موجود ہوتا ہے مگر جھجھک اور خوف کی وجہ سے پیچھے رہ جاتا ہے، آٹزم میں social reciprocity کمزور ہوتی ہے، مثال کے طور پر برائٹا کو کوئی تھپڑ مارے تو آگے سے ردِعمل ممکن ہے چاہے سست یا کم ہو، مگر آٹزم میں تھپڑ کے بعد کا مثالی response expect نہیں کیا جا سکتا، اور آٹزم میں eye contact اور emotional response بھی متاثر ہو سکتا ہے۔ برائٹا کارب میں speech کا فنکشنل delay ہوتا ہے، بولنے کی خواہش ہوتی ہے مگر confidence اور speed نہیں، آٹزم میں speech delay کے ساتھ communication intent بھی متاثر ہوتا ہے، برائٹا کارب میں eye contact محفوظ رہتا ہے، آٹزم میں eye contact کم یا صفر ہوتا ہے۔ اسی لیے برائٹا کارب میں صحیح selection سے brain activation اور functions نارمل ہو جاتے ہیں، کیونکہ یہاں مسئلہ فنکشنل خرابی کا ہے، مگر آٹزم میں ہومیوپیتھک علاج کے ساتھ ساتھ therapy، رویے میں مداخلت (Counseling) اور multidisciplinary approach ضروری ہوتی ہے، اور بدقسمتی سے ہمارے کچھ ہومیوپیتھس مریضوں کو بچوں کی تھراپیز اور کونسلنگ ختم کروا کر فقط دوائی پر انحصار کروا لیتے ہیں اس لیے ان کا روزگار سالوں چلتا رہتا ہے اور وہ بھی برائٹا کارب کے بارے کم علمی یا بے توجہی کی بدولت، حالانکہ وہ اس پروفیشنل تعصب اور برائٹا Barium دینے کی وجہ سے آٹزم میں وسیع بہتری کی گنجائش کو بھی ختم کر دیتے ہیں، میرے کلینیکل تجربہ کے مطابق برائٹا کارب جب بھی غیرمماثل dissimilar تجویز کی جائے گی ہر حال میں زہنی چستی، جسمانی axis اور ہارمونل prosperity کو متاثر کرے گی، یہی بات ڈاکٹر پرافل وجیاکر بھی اپنی theories میں کر چکے ہیں۔
کیا آپ جانتے ہیں؟
ہانیمن نے Organon of Medicine کے آخری aphorisms میں تمام therapies کا ذکر کیوں کیا ہے، مرض کی مطابقت سے ماحول میں تبدیلیوں، غذائی اور رہن سہن میں تبدیلیوں کا ذکر کیوں کیا ہے۔ لحاظہ ہر کیس میں برائٹا کا misuse بند کر دیجیے اور جسمانی افعال، endocrinology، ہارمونل توازن کو مدِنظر رکھ کر مماثل دوا تجویز کرنا ضروری ہے، پروفیسر جارج وتھالکس اور ڈاکٹر پرافل وجیاکر لکھتے ہیں کہ اصل مماثل دوا وہ ہے جو بیک وقت constitutional+genetic+miasmatic ہو، اور اس ہنر تک پہنچنے کے لیے ہمیں drug کا کیمیکل reaction، جسم انسانی کا ردِعمل اور اس کے بعد کی علامات تک پہنچنا ضروری ہے، جبکہ ہم نے آج تک علامات کو ہی مکمل ہومیوپیتھی سمجھ لیا ہے یہی وجہ ہے کہ آج تک ہمارا سب سے بڑا مسئلہ potency، مقدار اور دہرانے کا علم Posology ہی حل نا ہو سکا۔
دنیا ہم سے یہ سوال بھی کرتی ہے کہ ہومیوپیتھک دوائی کیسے کام کرتی ہے؟
وہاں پر ہم بے بس ہو جاتے ہیں کیونکہ وہ اس کا کیمیکل میکانزم پوچھتے ہیں، اور ہمارے پاس یہی جواب بچتا ہے کہ یہ روحانی طریقہ علاج ہے، ارے یار ہومیوپیتھی ایک مدلل اور ثبات پذیر میڈیکل سائنس ہے۔
برائٹا کارب میں immaturity اور stunted growth کیوں پائی جاتی ہے؟
چونکہ ہم اوپر ذکر کر چکے ہیں کہ اس دوا کا اثر تمام غدودوں کے اوپر ہوتا ہے اور یہ بھی بیان کر چکے ہیں کہ یہ action کیوں ہوتا ہے، لہٰذا اس دوا کا endocrine level پر اثر pituitary اور thyroid axis کو suppress کرنا ہے، نتیجتاً growth hormone activity کم ہو جاتی ہے، puberty delay ہو جاتی ہے، قد چھوٹا رہ جاتا ہے اور sexual organs پوری طرح develop نہیں ہو پاتے، ایسے مریض عمر کے حساب سے بڑے مگر biological age میں پیچھے ہوتے ہیں، bone age X-ray اکثر chronological age سے کم نکلتی ہے اور IGF-1 یا thyroid hormones اکثر borderline low ہوتے ہیں۔
برائٹا کارب مریض shy، بزدل اور خوف زدہ کیوں ہوتا ہے؟
یہ محض psychological کمزوری نہیں بلکہ neuro-developmental insecurity ہوتی ہے، brain threat perception کو exaggerate کرتا ہے، یہ مریض strangers سے ڈرتا ہے، ذمہ داری لینے سے گھبراتا ہے، public performance سے avoid کرتا ہے، یہ anxiety disorder نہیں بلکہ immature fear response ہے جس میں amygdala over-reactive ہوتی ہے مگر cognition محفوظ رہتی ہے۔
برائٹا کارب کے تمام غدود Glands سوجے ہوئے کیوں ہوتے ہیں؟
بیریٹا کارب کی affinity lymphatic اور glandular system کے ساتھ ہے، اور اس کا central action cellular metabolism کو سست کرنا ہے، یعنی خلیہ زندہ ہوتا ہے مگر activity کم ہو جاتی ہے، اس کا براہِ راست تعلق Enzyme activity، Cellular respiration اور Ion exchange (Calcium–Sodium balance) سے ہوتا ہے، برائٹا salt خاص طور پر calcium signaling کو disturb کرتا ہے اور calcium signaling glands کے لیے بہت ضروری ہوتی ہے، تمام glands کا فنکشن adequate blood supply، lymphatic drainage اور normal cellular metabolism پر منحصر ہوتا ہے، برائٹا کارب ان تینوں کو slow کر دیتی ہے، نتیجتاً lymph flow sluggish ہو جاتا ہے اور chronic مگر رفتہ رفتہ swelling شروع ہو جاتی ہے جن میں Tonsils، cervical lymph nodes، thyroid، prostate اور mammary glands شامل ہیں، یہ glands سخت، painless اور لمبے عرصے تک enlarged رہتے ہیں، lab reports میں ESR ہلکا سا بڑھا ہوا، lymphocytosis یا thyroid profile borderline hypothyroid range میں ملتی ہے، تشخیص میں tonsillitis یا lymphadenopathy آتی ہے اور CBC، ESR اور ultrasound مددگار ہوتے ہیں۔
゚viralfbreelsfypシ゚viral ゚viralvideo ゚viralシ