19/08/2026
لوح تالیف و فتوح القلوب و اعانت اکابر و ترقی
السلام علیکم ورحمتہ ﷲ وبرکاتہ
سب سے پہلے تو تمام احباب کا دلی شکرگزار ہوں جنہوں نے میرے سسر کے انتقال پر انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھا۔ اس کی جزاء تو ﷲ رب العزت ہی عطا کر سکتے ہیں بہرحال میری طرف سے بھی آپ سب کے لئے دعاؤں کا تحفہ۔ ﷲ رب العزت آپ سب کے احباب جو اس دنیا سے رخصت ہوچکے ان سب کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائیں اور آپ کی سب حاجات کو قبول و منظور فرمائیں۔ آمین ثم آمین یا رب العالمین بجاہ سیدالکریم صلی ﷲ علیہ والہ وسلم۔
بہت سے احباب نے لوح تالیف و فتوح القلوب و اعانت اکابر و ترقی کے لئے کسی دوسرے وقت کا پوچھا تھا۔ وقت تو خیر میں نے بہت پہلے ہی کیلکیولیٹ کر لیا تھا لیکن پوسٹ نا کر سکا۔ آج اچانک یاد آیا تو شیئر کر رہا ہوں۔
یہ لوح عزت و وقار, منصب و شہرت اور بلند مرتبہ و ترقی, اعلی حکام کے سامنے پسندیدگی و قبولیت, آپ کی بات میں وزن, باہمی نرمی, کسی بھی قسم کی ناراضگی کے۔خاتمہ, کسی جائز درخواست, سفارش یا منظوری کے لئے اکسیر ھے۔
غایت الحکیم/Picatrix کے اصولوں کے لحاظ سے مقصد، سیاروں کی قوت، قمر، ساعت، سیاروں کی آپس کی نظرات اور نحس اثرات سے اجتناب کو مد نظر رکھتے ہوئے پرسوں بروز جمعہ، 21 اگست 2026 کو صبح 9:58 سے 11:04 بجے راولپنڈی میں ساعت مشتری ہوگی۔
اس وقت تقریباً:
• شمس: 28° اسد
• مشتری: 11° اسد
• قمر: 10° قوس
• زہرہ: 13° میزان
• مشتری اور شمس دسویں گھر میں
• قمر دوسرے گھر میں
• قمر مشتری کے ساتھ تثلیث کی طرف بڑھ رہا ہوگا اور قمر–مشتری کا exact trine تقریباً 12:26 PM پر ہوگا
اس کے بعد قمر زہرہ سے تسدیس کی طرف بڑھے گا۔ یہ combination خاص طور پر اہم ہے کیونکہ یہ وقت اس لوح کے مقصد سے بہت اچھی مطابقت رکھتا ہے۔
لکھنے کا وقت
جمعہ کو صبح بمطابق راولپنڈی 9:58 سے 11:04 منٹ تک۔
باوضو ہو کر قبلہ رخ ہو کر ایک سفید یا زیادہ بہتر ایک گولڈن کاغذ پر سرخ قلم سے سب سے پہلے:-
1- بسم ﷲ لکھئے
2- دو لائنوں کی جگہ چھوڑ کر لوح کے اضلاع بنائیں۔ مطلب یہ نو خانے
3- پھر نیلے رنگ میں دئے گئے۔نمبروں کی ترتیب سے سرخ رنگ والے اعداد لکھئے۔ نیلے اعداد نہیں لکھنے۔
4- سب سے اوپر والا عددی طلسم 18873787799 لکھئے
5- اب حرفی طلسم ح ل ش ز ل ش د ن ر ج ف ث لکھئے
6- اب لوح کے نیچے والا عددی طلسم 22 88 11 7 88 11 لکھئے
7- اب لوح کے دائیں پہلے کھیعص لکھیں پھر اس کے نیچے عددی طلسم 15884 لکھئے۔
8- اب لوح کے بائیں پہلے حمعسق لکھیں پھر اس کے نیچے عددی طلسم 15884 لکھئے۔
9- اب اس ترتیب سے طلسمات شمس لکھئے۔ ابرثا صبرثا صارثا صورثا۔
اب اس لوح کی دوسری طرف عزیمت لکھئے۔
لیجیئے جی لوح مکمل ہو گئی۔
لوح مبارکہ لکھنے کے بعد کچھ صدقہ دیجیئے پھر نہایت عاجزی سے دعا مانگئے۔ اپنی تمام حاجات کے مکمل ہونے کی بوسیلہ سرکار دو عالم حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم ۔ دعا کے بعد لوح مبارکہ پر تیز خوشبو لگا کر فولڈ کر لیں اور گولڈن کپڑے میں لپیٹ کر تعویز بنوالیں اور چند دن گلے میں پہنیں یا بازو پر باندھ لیں۔ ان شاءاللہ چند دن میں بفضل رب العزت آپ اس لوح مبارکہ کی تاثیرات ملاحظہ فرمائیں گے۔
اجازت دیجیئے
دعاؤں میں یاد رکھئے گا
شکریہ و ﷲ حافظ
عᷟلـــᷞــــᷝــم ᷞالاᷰوفـᷭــᷧـــᷫــⷰـــⷣــاق ⷪوطⷮـلــــᷧــــᷟـــᷤسـᷝـᷞماتⷣــⷮـــ