THQ Hospital Kallar Syedan

THQ Hospital Kallar Syedan :- To provide effective and quality Health Care services in safe and comfortable environment to the community.
*THQ Hospital Kallar Syedan*

05/06/2026
کلر سیداں: اسسٹنٹ کمشنر کا THQ ہسپتال کلرسیداں کا دورہ، طبی سہولیات کا جائزہاسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں، سیدہ زینب حسین نے تح...
03/06/2026

کلر سیداں: اسسٹنٹ کمشنر کا THQ ہسپتال کلرسیداں کا دورہ، طبی سہولیات کا جائزہ
اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں، سیدہ زینب حسین نے تحصیل ہیڈکوارٹر (THQ) ہسپتال کلر سیداں کا دورہ کیا اور ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
دورے کے دوران انہوں نے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کے معیار کا جائزہ لیا۔ معائنے کے دوران ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ اور بلڈ بینک مکمل طور پر فعال پائے گئے جبکہ عملے کی کارکردگی اور مریضوں کی دیکھ بھال کے انتظامات کو بھی سراہا گیا۔
اس موقع پر ہسپتال میں پانی کی کمی کے مسئلے کا بھی مشاہدہ کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ افسران اور ہسپتال انتظامیہ کے ساتھ اس مسئلے کے مستقل اور فوری حل کے لیے تفصیلی مشاورت کی اور ضروری انتظامی اقدامات پر تبادلۂ خیال کیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ مریضوں اور لواحقین کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
ہسپتال انتظامیہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی اور درپیش مسائل کے بروقت حل کے لیے تمام ممکنہ اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

Hajj Mubarik.
26/05/2026

Hajj Mubarik.

*تین روزہ چیف منسٹر اسپیشل اسکریننگ کیمپ*تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کلر سیداں میں جاری وزیراعلیٰ اسپیشل اسکریننگ کیمپ کے تی...
16/05/2026

*تین روزہ چیف منسٹر اسپیشل اسکریننگ کیمپ*
تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کلر سیداں میں جاری وزیراعلیٰ اسپیشل اسکریننگ کیمپ کے تیسرے روز کا افتتاح انچارج الخدمت فاؤنڈیشن کلرسیداں کی جانب سے کیا گیا اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ٹی ایچ کیو ہسپتال اور کیمپ فوکل پرسن بھی موجود تھیں.
معزز مہمانوں نے کیمپ میں قائم تمام سہولت کاؤنٹرز کا دورہ کیا، مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا اور انتظامات کو سراہا۔
اس موقع پر انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کے اس عوامی فلاحی اقدام کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایسے کیمپس عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

CM Special Screening Camp at THQ Hospital Kallar Syedan
16/05/2026

CM Special Screening Camp at THQ Hospital Kallar Syedan

تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کلر سیداں راولپنڈی میں ہیلتھ کیمپ کے دوسرے روز کی سرگرمیوں کا افتتاح ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر HRM & MIS...
15/05/2026

تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کلر سیداں راولپنڈی میں ہیلتھ کیمپ کے دوسرے روز کی سرگرمیوں کا افتتاح ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر HRM & MIS، محترم رفعت پاشا (CO MC) اور دیگر معزز سیاسی شخصیات نے کیا۔
معزز مہمانوں نے ہسپتال میں قائم تمام سہولت کاؤنٹرز کا دورہ کیا اور ہیلتھ کیمپ کے دوران مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، رہنمائی اور خدمات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اس موقع پر انتظامیہ کی جانب سے مریضوں کو بہترین طبی سہولیات اور بروقت خدمات کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے وژن صحت مند پنجاب کے تحت پنجاب بھر کی طرح تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کلرسیداں میں...
14/05/2026

وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے وژن صحت مند پنجاب کے تحت پنجاب بھر کی طرح تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کلرسیداں میں ہیلتھ کیمپ کا افتتاح کر دیا گیا، جس میں بطورِ مہمان خصوصی جناب راجہ صغیر احمد صاحب ایم پی اے، اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں سیدہ زینب حسین اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیت نے شرکت کی.

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے “صحت مند پنجاب” ویژن کے تحت 14، 15 اور 16 مئی 2026 کو صوبہ بھر کے DHQ, THQ, MNHC اور M...
13/05/2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے “صحت مند پنجاب” ویژن کے تحت 14، 15 اور 16 مئی 2026 کو صوبہ بھر کے DHQ, THQ, MNHC اور MNH میں “چیف منسٹر اسپیشل اسکریننگ کیمپس” کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

Govt of Punjab
Maryam Nawaz Sharif
Chief Secretary Punjab
Khawaja Imran Nazeer
Asma Naz Abbasi

آج مورخہ 28 دسمبر 2025 ڈاکٹر سید حسین شاہ ترمذی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ایچ آر ایم ایم آئی ایس، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈ...
28/12/2025

آج مورخہ 28 دسمبر 2025 ڈاکٹر سید حسین شاہ ترمذی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ایچ آر ایم ایم آئی ایس، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کا تفصیلی دورہ کیا تاکہ طبی سہولیات، افرادی قوت اور صفائی کے معیار کا جائزہ لیا جا سکے۔ مجموعی طور پر سروس ڈیلیوری تسلی بخش پائی گئی.
کلینیکل سروسز میںاو پی ڈی، آئی پی ڈی، ایمرجنسی، اور آپریشن تھیٹر فعال تھے۔ تمام ضروری ایمرجنسی ادویات (اے ایس وی، اینٹی ریبیز وغیرہ) دستیاب تھیں ۔ تشخیصی سہولیات میں لیب اور ایکسرے کی سہولیات مع عملہ اور کیمیکلز دستیاب تھیں.
تمام تر ضروری ادویات کا اسٹاک موجود اور بجلی کا بیک اپ (جنریٹر) اور آکسیجن سلنڈر فعال ہیں۔ عملے کی حاضری بائیومیٹرک (BAMS) کے ذریعے لگائی جا رہی ہے۔
صفائی اور ویسٹ منیجمنٹ بھی تسلی بخش تھی.

Address

Kashmir Road Kallar Syedan
Rawalpindi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when THQ Hospital Kallar Syedan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category