Dr.Kouser Perveen

Dr.Kouser Perveen Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Dr.Kouser Perveen, Doctor, Okara /Renala Khurd, Renala Khurd.

Rana Sikander Jeet gya روز روز کی بیان بازی ہر روز نت نئے الزامات ائے دن ایک نیا کیس اساتذہ کی تذلیل کی انتہا کر دی اس ا...
01/07/2026

Rana Sikander Jeet gya
روز روز کی بیان بازی ہر روز نت نئے الزامات ائے دن ایک نیا کیس اساتذہ کی تذلیل کی انتہا کر دی اس انسان نے
جو چیز ریپیٹیشن میں
ارہی ہو انسان اس کو تسلیم کر لیتا ہے معاشرہ اس کو اپنا لیتا ہے ہمارے ایجوکیشن منسٹر نے اساتذہ کی اتنی تذلیل کی ہے کہ اب استاد کو گالی دینا کوئی عار کی بات نہیں بلکہ استاد کو گالی دینا اب ایک فیشن بن چکا ہے مشہور ہونے کے لیے فیس بک پر ویوز لینے کے لیے بیسٹ طریقہ ہے کہ استاد کو گالی دو اور ویوز لے لو استاد کو گالی اور مشہور ہو جاؤ
ہم تو اس معاشرے پر فاتحہ پڑھ چکے جنہوں نے لکھنا سکھایا انہی کے خلاف لکھ رہے ہیں جنہوں نے بولنا سکھایا انہی کے خلاف بول رہے ہیں کہتے ہیں کہ اللہ کی رحمت سے کبھی مایوس نہیں ہونا چاہیے لیکن ایسے بدبودار معاشرے اور پستی میں گری قوموں سے انبیاء علیہ السلام بھی مایوس ہو کر بد دعا دینے پر مجبور ہو گئے تھے اج یقین کریں اس معاشرے کے لیے دل سے بد دعا نکل رہی ہے کہ اللہ ان تمام لوگوں کو تباہ کرے جنہوں نے استاد کی عزت اس معاشرے میں دو ٹکے کی نہیں رہنے دی جنہوں نے استاد کو ذلیل کیا اللہ سبحانہ و تعالی ان کو دنیا اور اخرت میں ذلیل کرے تاریخ انسانی اٹھا کے دیکھ لیں اپ کو کوئی ایک قوم ایسے نہیں ملے گی جس نے استاد کی توہین کی ہو اور اس نے دنیا میں مقام پایا جس نے استاد کو گالی دی جس نے والدین کو گالی دی وہ اس دنیا میں بھی ذلیل و رسوا ہوا اور اخرت کی ذلت بھی اس کا مقدر بنی یہ میں نہیں کہتی میرا رب کہتا ہے میری شریعت کہتی ہے اس دنیا کی تاریخ کہتی ہے
یہ جو شخص استاد کو گالی دے کے کہہ رہا ہے کہ صرف تین گھنٹے پڑھاتے ہیں اور تنخواہیں اتنی اتنی لیتے ہیں یہ اتنا غیرت والا اور حلالی ہوتا تو پہلے ان کرپٹ سیاست دانوں کے نام لیتا جنہوں نے اپنی تنخواہوں میں 600 فیصد تک اضافے کیے جن کی کرپشن سے فائلیں بھری پڑی ہیں جن کی کرپشن میں اس قوم کو تباہ کر کے رکھ دیا اس جیسے ناسوروں کی زبان پر طاقتور کو دیکھ کے تالے لگ جاتے ہیں اور کسی مجبور اور بے بس انسان کو دیکھ کر ایسے بھونکتے ہیں جیسے گلی کے کتے چلتے مسافر بھونکتے ہیں
ڈاکٹر کوثر پروین مرکزی صدر پنجاب ٹیچر یونین عباسی شہید قاضی عمران گروپ

08/06/2026

جن درندوں سے ہماری قوم کی بیٹیاں محفوظ نہیں جو کبھی ظالم باپ کی صورت میں کبھی ظالم بھائی کی صورت میں بیٹی کا حق بھی دبا کے بیٹھ جاتے ہیں جو کبھی غیرت کے نام پہ قتل کرتے ہیں تو کبھی وٹے سٹے کے بھینٹ چڑھا دیتے ہیں اس معاشرے میں بنت حوا سے زیادہ کوئی مظلوم نہیں ہے ہوا کی بیٹی ائے دن ایک نئی ظلم کی داستان سناتی ہے روتی ہے چلاتی ہے لیکن اس بھیڑیوں کے معاشرے میں اس کی سننے والا کوئی نہیں کبھی سر اٹھائے اواز بلند کرے کسی درندے کے سامنے چٹان بن کر کھڑی ہو جائے تو معاشرہ اس پر *بد* کردار کا الزام لگا کر اسے زمین دوز کر دیتا ہے
میری کشمیر کی بیٹیوں اے میری فلسطین کی ماؤں دیکھو حال اس بیٹی کا تم ان بھیڑیوں سے امیدیں لگائی بیٹھی ہو کہ یہ ا کر ہمیں ازاد کروائیں گے ہماری عصمتوں کی حفاظت کریں گے ان کی تو اپنی بیٹیاں ان کے ہاتھوں محفوظ نہیں ان کے معاشرے میں کوئی بیٹی انصاف کے لیے اواز بلند کرے تو اس کو بد کردار کا خطاب دے دیا جاتا ہے ان کی اپنی بہنیں انصاف کی دہلیز پر تڑپ تڑپ کر مر جاتی ہیں
من حیث الامت من حیث القوم ہم صرف بے حس نہیں ہم درندے بھیڑیے اور جنگلی جانور بن چکے ہیں جہاں یہ ایک دوسرے کا خون چوس رہے ہیں وہاں بنت ہوا صرف مشق ستم کا نشان ہے یہاں ہوا کی بیٹی ہر وہ ظلم سہتی ہے جس کا کوئی تصور کر سکتا ہے

20/05/2026
20/05/2026

*چھم چھم چھم*
میرا ٹوٹ گیا بھرم۔ میں استاد پنجاب دا۔ میرے دل دے اتے ورم۔ میں اتوں اتو ں ہسی جاواں میری روح نوں کھا گئے غم۔۔ چھم چھم میرا ٹوٹ گیا بھرم ڈاکٹر کوثر پروین صدر مرکزیہ پنجاب ٹیچر یونین عباسی شہید گروپ

08/05/2026

کیا اپ کو لگتا نہیں کہ ایسٹ انڈیا کمپنیاں پاکستان میں دوبارہ ا چکی ہیں
کیا محسوس نہیں ہوتا کہ ہم عوام سے غلام بننے کا سفر مکمل کر چکے ہیں

Address

Okara /Renala Khurd
Renala Khurd

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr.Kouser Perveen posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category