03/09/2026
آج آزاد کشمیر، کوٹلی سے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری احسن مغل صاحب نے خصوصی طور پر UBK Lab کا دورہ کیا۔
ان کی آمد ہمارے لیے نہ صرف باعثِ خوشی بلکہ باعثِ فخر بھی ہے۔
وہ میرے ایک نہایت مخلص اور دیرینہ دوست ہیں، اور ان کی مصروفیات کے باوجود خصوصی طور پر UBK Lab تشریف لانا میرے لیے ایک اعزاز ہے۔ ❤️
اس موقع پر لیبارٹری کی جدید سہولیات، معیاری تشخیصی خدمات اور مریضوں کو بہتر سے بہتر سہولت فراہم کرنے کے ہمارے عزم کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔
UBK Lab کا مقصد صرف ٹیسٹ کرنا نہیں، بلکہ درست تشخیص، معیاری خدمات اور مریضوں کے اعتماد کو ترجیح دینا ہے۔
محترم دوست کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ کہ انہوں نے اپنا قیمتی وقت نکالا اور UBK Lab کو اپنی آمد سے رونق بخشی۔