ڈی ایچ کیو ہسپتال الپوری شانگلہ

ڈی ایچ کیو ہسپتال الپوری شانگلہ حمید ننگیال:میڈیا کوآرڈینیٹر ڈی ایچ کیو ہسپتال الپوری شانگلہ

19/09/2026

آج کوئلہ کان میں کام کرنے والے ایک معذور مریض نے ڈی ایچ کیو ہسپتال الپوری کے میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر محمد سجاد خان کے دفتر میں آکر اپنی ضروریات اور مشکلات سے آگاہ کیا۔ ایم ایس صاحب نے مریض کی بات غور سے سنی اور اس کی ضروریات پوری کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے۔
مریض نے ایم ایس ڈاکٹر محمد سجاد خان کے لیے دل سے دعائیں دیں۔
ان شاء اللہ، ہمارا مشن صرف علاج تک محدود نہیں بلکہ انسانیت کی خدمت بھی ہے۔ ہم اسی جذبے کے ساتھ عوام کی خدمت کرتے رہیں گے اور آپ کی دعاؤں کے طلب گار رہیں گے۔
ڈی ایچ کیو ہسپتال الپوری — خدمت، ہمدردی اور انسانیت کا مرکز۔🤲
#حمیدننگیال میڈیا کوآرڈینیٹر ڈی ایچ کیو ہسپتال الپوری
Deputy Commissioner Shangla Health Department, KP Muhammad Sajjad District Health Officer Shangla Khaliq Ur Rehman

17/09/2026

آج ڈی ایچ کیو ہسپتال الپوری میں ایک مریض کو ٹینزو مہنگی انجیکشن کی ضرورت پیش آئی، جس پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد سجاد خان کی ہدایت پر ہسپتال کی جانب سے انجیکشن فراہم کیا گیا۔
ایم ایس ڈاکٹر محمد سجاد خان کی کوشش ہے کہ مریضوں کو بروقت اور بہتر طبی سہولیات فراہم کی جائیں، خصوصاً غریب اور مستحق مریضوں کو علاج کے دوران ہر ممکن سہولت میسر ہو۔
#حمیدننگیال میڈیا کوآرڈینیٹر ڈی ایچ کیو ہسپتال الپوری
Deputy Commissioner Shangla Health Department, KP District Health Officer Shangla Muhammad Sajjad Shabir Khan

ڈی ایچ کیو ہسپتال الپوری کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد سجاد خان نے گزشتہ روز پشاور میں صوبائی وزیرِ صحت خلیق الرحمان سے...
17/09/2026

ڈی ایچ کیو ہسپتال الپوری کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد سجاد خان نے گزشتہ روز پشاور میں صوبائی وزیرِ صحت خلیق الرحمان سے اہم ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران ہسپتال میں سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی دستیابی، CT Scan اور MRI سیام سمیت دیگر اہم طبی سہولیات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو اور مشاورت کی گئی۔ اس سہولت کے حوالے سے ایم پی اے عبدالمعینم اور ترجمانِ خیبر پختونخوا شوکت علی یوسفزئی کی خصوصی کوششیں بھی قابلِ ذکر ہیں۔ ان شاء اللہ ان کوششوں کے نتیجے میں اس منصوبے پر جلد عملی کام شروع ہوگا اور شانگلہ کے عوام کو اپنے ضلع میں جدید تشخیصی سہولیات میسر آئیں گی۔
ان کوششوں کے نتیجے میں انشاءاللہ اس منصوبے میں پیش رفت ہوگی۔
ایم ایس ڈاکٹر محمد سجاد خان کی مسلسل کوشش ہے کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال الپوری میں عوام کو زیادہ سے زیادہ بہتر اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔
عوامی خدمت اور ہسپتال کی بہتری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
#حمیدننگیال میڈیا کوآرڈینیٹر ڈی ایچ کیو ہسپتال الپوری
Khaliq Ur Rehman Deputy Commissioner Shangla Health Department, KP District Health Officer Shangla Muhammad Sajjad Muhammad Sohail Afridi Abdul Munim Khan Shaukat Yousafzai

10/09/2026

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد سجاد خان غریب اور مستحق عوام کو سرکاری سطح پر زیادہ سے زیادہ علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہر وقت فکر مند اور کوشاں ہیں۔
اسی سلسلے میں آج ایم ایس ڈاکٹر محمد سجاد خان نے ENT سرجن ڈاکٹر خانی عالم صاحب کو ہسپتال میں ناک اور گلے کے آپریشن شروع کرنے کے لیے آمادہ کیا۔
ڈاکٹر خانی عالم صاحب ہر ہفتے 5 ناک اور گلے کے آپریشن کریں گے، جبکہ اس حوالے سے باقاعدہ پلاننگ اور شیڈول ترتیب دیا جائے گا۔
خصوصاً غریب اور مستحق مریضوں کو ترجیح دی جائے گی، تاکہ وہ مہنگے علاج کے اخراجات سے بچ سکیں اور انہیں اپنے ہی ہسپتال میں بروقت اور معیاری علاج کی سہولت میسر ہو۔۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد سجاد خان نے ENT سرجن ڈاکٹر خانی عالم صاحب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ انہیں اپنی پوری ٹیم پر فخر ہے، جو ہر قدم پر ان کا ساتھ دے رہی ہے اور علاج معالجے کی بہتری کے اس سفر میں قدم بہ قدم شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
ڈاکٹر محمد سجاد خان کی کوشش — غریب مریضوں کے لیے آسان علاج، بہتر سہولیات اور بروقت خدمت۔
بدل رہا ہے DHQ، بدل دیں گے DHQ۔ ❤️🏥
#حمیدننگیال میڈیا کوآرڈینیٹر ڈی ایچ کیو ہسپتال الپوری
Deputy Commissioner Shangla Health Department, KP District Health Officer Shangla Muhammad Sajjad Muhammad Sohail Afridi Khaliq Ur Rehman

10/09/2026

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد سجاد خان نے وطن نیوز کے نمائندہ غازی خان کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں ڈی ایچ کیو ہسپتال الپوری میں جاری طبی سہولیات، مریضوں کو درپیش مسائل اور ہسپتال کی بہتری کے لیے جاری اقدامات کے حوالے سے اظہارِ خیال کیا۔
اس موقع پر ہسپتال کی کارکردگی، مریضوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی اور مستقبل کے منصوبوں پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔
#حمیدننگیال میڈیا کوآرڈینیٹر ڈی ایچ کیو ہسپتال الپوری
Deputy Commissioner Shangla Health Department, KP District Health Officer Shangla Muhammad Sajjad

09/09/2026

آج امنوی سے ایک تھیلیسیمیا کا مریض علاج کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال الپوری پہنچا۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد سجاد خان کی ہدایت پر ہسپتال کی جانب سے مریض کو تھیلیسیمیا کی ضروری ادویات مفت فراہم کی گئیں۔
مریض کو ہسپتال سے ہر ماہ دو ڈبے ادویات فراہم کیے جاتے ہیں،
دو ڈبوں کی قیمت تقریباً 25,000 روپے بنتی ہے۔
غریب اور مستحق مریضوں کو بروقت اور مفت ادویات کی فراہمی، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد سجاد خان کی زیرِ نگرانی انسانیت، ہمدردی اور خدمتِ خلق کے جذبے کی خوبصورت مثال ہے۔ 🤲❤️
#حمیدننگیال میڈیا کوآرڈینیٹر ڈی ایچ کیو ہسپتال الپوری
Deputy Commissioner Shangla District Health Officer Shangla Health Department, KP Muhammad Sajjad Muhammad Sohail Afridi

09/09/2026

پاگوڑی سے ایک مریض اپنے والد صاحب کے علاج کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال الپوری پہنچے۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد سجاد خان کی ہدایت پر مریض کے والد صاحب کو علاج کے لیے درکار مہنگا انجکشن ہسپتال کی جانب سے مفت فراہم کیا گیا۔
مریض کے اہلِ خانہ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال الپوری کی پوری ٹیم اور سٹاف کی بہترین کارکردگی، تعاون اور حسنِ سلوک کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔
غریب اور مستحق مریضوں کی خدمت اور انہیں بروقت علاج و ادویات کی فراہمی ہی ہمارا مقصد ہے۔ 🤲
#حمیدننگیال میڈیا کوآرڈینیٹر ڈی ایچ کیو ہسپتال الپوری
Deputy Commissioner Shangla District Health Officer Shangla Health Department, KP Muhammad Sajjad

09/09/2026

آج بشام سے ایک تھیلیسیمیا کے مریض علاج کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال الپوری پہنچے۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد سجاد خان کی ہدایت پر ہسپتال کی جانب سے مریض کو تھیلیسیمیا کی ضروری ادویات مفت فراہم کی گئیں۔
مریض کو دو ڈبے ادویات فراہم کیے گئے، جن میں ایک ڈبے کی قیمت تقریباً 12,500 روپے جبکہ دو ڈبوں کی مجموعی قیمت تقریباً 25,000 روپے بنتی ہے۔
غریب اور مستحق مریضوں کو بروقت ادویات کی فراہمی ڈاکٹر محمد سجاد خان کی زیرِ نگرانی انسانیت اور خدمتِ خلق کے جذبے کی ایک خوبصورت مثال ہے۔ 🤲❤️
#حمیدننگیال میڈیا کوآرڈینیٹر ڈی ایچ کیو ہسپتال الپوری
Deputy Commissioner Shangla Health Department, KP District Health Officer Shangla Muhammad Sajjad Muhammad Sohail Afridi

Address

Shangla

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ڈی ایچ کیو ہسپتال الپوری شانگلہ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category