29/07/2026
⚠️ جگر کا کینسر خاموشی سے بڑھتا ہے… لیکن بروقت تشخیص جان بچا سکتی ہے
اکثر مریض اس وقت ڈاکٹر کے پاس پہنچتے ہیں جب جگر کا کینسر کافی بڑھ چکا ہوتا ہے۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ ابتدائی مرحلے میں جگر کا کینسر اکثر کوئی واضح علامت نہیں دیتا۔
اگر آپ کو درج ذیل بیماریوں میں سے کوئی ایک ہے تو آپ کو باقاعدہ Liver Cancer Screening ضرور کروانی چاہیے: ✅ جگر کا سروسس (Cirrhosis)
✅ ہیپاٹائٹس بی (Hepatitis B)
✅ ہیپاٹائٹس سی (Hepatitis C)
✅ فیٹی لیور کے باعث سروسس
✅ خاندانی طور پر جگر کے کینسر کا خطرہ
اسکریننگ میں عموماً شامل ہوتے ہیں: 🔹 ہر 6 ماہ بعد جگر کا الٹراساؤنڈ
🔹 Alpha-fetoprotein (AFP) ٹیسٹ (مناسب مریضوں میں)
یاد رکھیں! ابتدائی مرحلے میں پکڑا جانے والا جگر کا کینسر اکثر قابلِ علاج ہوتا ہے۔ ایسے مریضوں میں آپریشن، Liver Ablation، TACE یا بعض اوقات Liver Transplant جیسے مؤثر علاج ممکن ہوتے ہیں۔ لیکن اگر تشخیص دیر سے ہو تو علاج کے امکانات محدود ہو جاتے ہیں۔
❌ صرف درد نہ ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ جگر بالکل ٹھیک ہے۔ ❌ بغیر معائنہ اور ٹیسٹ کے خود کو محفوظ سمجھ لینا خطرناک ہو سکتا ہے۔
اپنے جگر کی حفاظت کریں، علامات کا انتظار نہ کریں۔ اگر آپ خطرے کے گروپ میں ہیں تو باقاعدہ اسکریننگ کروائیں اور کسی مستند Gastroenterologist/Hepatologist سے مشورہ کریں۔
ڈاکٹر محمد بلال امان
کنسلٹنٹ گیسٹرواینٹرولوجسٹ اینڈ ہیپاٹولوجسٹ
GastroCare Clinic, Swabi
For Appointment:03149472774