05/08/2026
پریس ریلیز
شگر سینٹر میں جلوسِ چہلم: ریسکیو 1122 شگر اور رضاکاروں کی جانب سے میڈیکل کوریج اور ہائی الرٹ
شگر (5 اگست 2026ء):
ڈسٹرکٹ شگر سینٹر میں منعقدہ جلوسِ چہلم کے موقع پر ریسکیو 1122 شگر کی جانب سے طبی و ایمرجنسی سہولیات کی فراہمی جاری ہے۔
جلوس کے شرکاء اور عزاداران کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم، ویلفیئر رضاکار (Volunteers) ایمبولینس کے ساتھ جلوس کے روٹ پر الرٹ اور متحرک ہیں۔ ریسکیو اہکار اور رضاکار باہمی تعاون کے ساتھ ڈیوٹی پر مامور ہیں تاکہ کسی بھی طبی ایمرجنسی کی صورت میں جلوس کے شرکاء کو بروقت، مؤثر اور فوری طبی امداد فراہم کی جا سکے۔
میڈیا سیل
ریسکیو 1122، ڈسٹرکٹ شگر