Bilamik Youth Welfare Organization

Bilamik Youth Welfare Organization bilamik Youth Welfare Organization is a dedicated student-led organization established with a singular,

📢 *OFFICIAL ANNOUNCEMENT**Bilamik Youth Welfare Organization (BYWO)*is pleased to announce the launch of its IT Skills T...
18/07/2026

📢 *OFFICIAL ANNOUNCEMENT*

*Bilamik Youth Welfare Organization (BYWO)*
is pleased to announce the launch of its IT Skills Training Program for students.

This initiative is designed to equip young learners with essential digital skills for academic, professional, and career development.

*Courses Offered*
💻 Basic Computer
📄 Microsoft Word
📊 Microsoft Excel
🎨 Graphic Designing

📍 *Venue:* Boys Middle School, Bilamik Center

📝 *Registration Form:*
* 🔗 https://forms.gle/GZZsbws1S2qo8P3J8

⚠️ *Limited Seats! Registration will be accepted on a first come, first served basis.*

For any questions or further information, feel free to contact us on WhatsApp.

📱 *WhatsApp/phone number:* 03555786271

*Bilamik Youth Welfare Organization (BYWO)*
*Empowering Youth Through Education & Digital Skills.*

Bilamik Youth Welfare Organization is happy to launch Free IT Skills Courses for students. Our goal is to help students and young people learn useful digital skills and prepare for better education and career opportunities. Courses Included: Basic Computer Microsoft Word Microsoft Exce Graphic Desig...

آج مزکری لائبریری کا جزوی طور پر قیام عمل لایا جا چکا ہے گرلز ہائی سکول بلامک کے کمرے میں۔انشاء اللہ، وہ وقت دور نہیں جب...
15/07/2026

آج مزکری لائبریری کا جزوی طور پر قیام عمل لایا جا چکا ہے گرلز ہائی سکول بلامک کے کمرے میں۔انشاء اللہ، وہ وقت دور نہیں جب یہ لائبریری کتابوں سے مکمل طور پر آباد ہو جائے گی اور یہاں مزید کتابوں کی گنجائش نہیں رہے گی۔ روشنی کا یہ سفر جاری رہے گا۔
دوستو! ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔ علم کی اس شمع کو روشن رکھنے کے لیے بلامک لائبریری کے لیے کم از کم ایک کتاب ضرور عطیہ کریں۔

11 جولائی بروز ہفتہ، بلامک یوتھ ویلفیئر آرگنائزیشن کے ارکان کی پہلی باقاعدہ نشست شانی گیسٹ ہاؤس بلامک میں منعقد ہوئی، جس...
14/07/2026

11 جولائی بروز ہفتہ، بلامک یوتھ ویلفیئر آرگنائزیشن کے ارکان کی پہلی باقاعدہ نشست شانی گیسٹ ہاؤس بلامک میں منعقد ہوئی، جس میں کابینہ کے بانیان (حسن شانی اور زاہد علی)، صدر (محمد امین)، وائس چیئرمین (سیف علی خان)، میڈیا کوآرڈینیٹر (ساجد علی)، خزانچی (نثار حسین)،ڈپٹی آرگنائزر(پرویز مشرف) سیکرٹری اطلاعات (کاشف حسین)، شیراز اور اخون ہاشم نے شرکت کی۔
نشست میں موجود تمام اراکین نے علاقے کو درپیش مسائل پر سیر حاصل گفتگو کی۔ بعد ازاں صدر اور دیگر ارکان نے متفقہ طور پر رواں سال درج ذیل فلاحی و تعلیمی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا:
۱. آنے والے ہفتے کے اندر 'مرکزی لائبریری بلامک' کا قیام عمل میں لایا جائے گا تاکہ طلبہ اور اہلِ علاقہ لائبریری سے مستفید ہو سکیں۔
۲. وادئ بلامک کے اسکولوں کے مابین ہم نصابی مقابلوں (نعتیہ و تقریری مقابلے اور بیت بازی وغیرہ) کا انعقاد کرایا جائے گا۔
۳. اسکولوں میں اساتذہ کی کمی کوھ پورا کرنے کے لیے متعلقہ اسکول کمیٹیوں کے ساتھ روبرو نشستیں کی جائیں گی۔
۴. سیاحوں کی رہنمائی اور انتباہی پیغامات کے لیے وادی کے مختلف مقامات پر فلیکس بورڈز لگائے جائیں گے۔
۵. وادئ بلامک میں ایک مفت (فری) میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا۔
۶. وادئ بلامک کو آلودگی سے بچانے اور صاف ستھرا رکھنے کے لیے مین بازار اور اہم سیاحتی مقامات پر کوڑے دان لگائے جائیں گے۔
نشست کے اختتام پر صدرِ گرامی نے تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا اور عزم ظاہر کیا کہ علاقے کی ترقی و خوشحالی کے لیے تنظیم کی جانب سے وقتاً فوقتاً ایسے مثبت اقدامات اٹھانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

ماضی کی درخشاں روایت کو برقرار رکھتے ہوئے، امسال بھی جامعہ قراقرم گلگت سے ہماری خوبصورت وادی بلامک تھورسے کے ۵ لائق سپوت...
13/07/2026

ماضی کی درخشاں روایت کو برقرار رکھتے ہوئے، امسال بھی جامعہ قراقرم گلگت سے ہماری خوبصورت وادی بلامک تھورسے کے ۵ لائق سپوتوں نے گریجویشن کی ڈگریاں حاصل کر کے علاقے کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔
علم کے نور سے منور ہونے والے ہمارے ہیروز:
علی شیر انچن — شعبہ زولوجی
محمد شریف — شعبہ ریاضی
گلزار حسین — شعبہ ریاضی
مقبول حسین — شعبہ انگریزی ادب
محمد اسماعیل — شعبہ اکنامکس
بلامک یوتھ ویلفئیر آرگنائزیشن ان تمام نئے گریجویٹس کو اس عظیم سنگِ میل پر دلی مبارکباد پیش کرتی ہے اور ان کے روشن و تابناک مستقبل کے لیے دعاگو ہے۔ ہمیں قوی امید ہے کہ یہ نوجوان عملی زندگی میں قدم رکھ کر ملک و قوم خصوصاً اپنی وادی کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے۔
منجانب: بلامک یوتھ ویلفئیر آرگنائزیشن وادیٔ بلامک سکردو گلگت بلتستان۔۔

اورینٹل کالج پنجاب یونیورسٹی، شعبہء اردو کے ممتاز استاذ اور نامور و مستند محقق و مدون پروفیسر ڈاکٹر ساجد صدیق نظامی نے ۲...
23/05/2026

اورینٹل کالج پنجاب یونیورسٹی، شعبہء اردو کے ممتاز استاذ اور نامور و مستند محقق و مدون پروفیسر ڈاکٹر ساجد صدیق نظامی نے ۲۱ مئی ۲۰۲۶ء کو "مرکزی لائبریری بلامک سکردو" کے لیے ۹ گراں قدر ادبی تصانیف بطور تحفہ عنایت فرمائیں۔ ان نفیس کتب میں حکیم الامت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کلیات بھی شامل ہے۔
بلامک اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے تمام ممبران اور اہلیانِ بلامک محترم پروفیسر ڈاکٹر ساجد صدیق نظامی صاحب کی اس علم پروری اور دست گیری پر دل کی گہرائیوں سے ممنون و شکر گزار ہیں۔
دعا ہے کہ اللہ رب العزت پروفیسر ڈاکٹر ساجد صدیق نظامی صاحب کو صحت و سلامتی کے ساتھ طویل عمر عطا فرمائے اور ان کا سایۂ شفقت تشنگانِ علم و ادب پر ہمیشہ قائم و دائم رکھے۔ آمین۔
منجانب ؛ بلامک یوتھ ویلفئیر آرگنائزیشن بلامک سکردو گلگت بلتستان ❤️

Congratulations, Saif Ali Khan! I’m truly proud and happy to share that our vice chairman and brother, Saif Ali Khan, ha...
22/05/2026

Congratulations, Saif Ali Khan! I’m truly proud and happy to share that our vice chairman and brother, Saif Ali Khan, has successfully completed his Bachelor’s in Urdu from *The University of Punjab, Lahore* .This achievement is more than just a degree. It’s a testament to your hard work, patience, and love for knowledge, language, and culture. You’ve shown that with dedication and a strong will, no goal is too far.
This moment is a proud one not just for you, but for your parents, teachers, and all of us who believe in you. May this be the first of many milestones ahead. Keep striving, keep growing, and keep making Urdu literature proud. Heartiest congratulations, Saif! Wishing you even greater success in the journey ahead. May Allah bless you with more knowledge, honor, and success. Ameen!
To all friends, let’s join together in congratulating Saif and making this moment special for him. Your support and duas mean a lot!

الحمدللہ 🌸ہماری لائبریری کے لیے Baltistan Noori Flats کی جانب سے قیمتی کتابوں کا عطیہ موصول ہوا۔علم دوستی اور کتابوں سے ...
13/05/2026

الحمدللہ 🌸
ہماری لائبریری کے لیے Baltistan Noori Flats کی جانب سے قیمتی کتابوں کا عطیہ موصول ہوا۔
علم دوستی اور کتابوں سے محبت کا یہ خوبصورت جذبہ یقیناً قابلِ تعریف ہے۔

ہم دل کی گہرائیوں سے ان کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہماری لائبریری کو مزید بہتر بنانے میں اپنا حصہ ڈالا۔

"کتاب ایک ایسا تحفہ ہے جو نسلوں تک روشنی بانٹتا ہے۔"

اللہ تعالیٰ انہیں اس نیکی کا بہترین اجر عطا فرمائے۔
آمین
Bilamik Youth Welfare Organization

بلامک یوتھ ویلفیئر آرگنائزیشن (BYWO) کی جانب سے میزن بوائز ہاسٹل کراچی میں منتخب ہونے والے بلامک کے تمام طلبہ کو دل کی گ...
12/05/2026

بلامک یوتھ ویلفیئر آرگنائزیشن (BYWO) کی جانب سے میزن بوائز ہاسٹل کراچی میں منتخب ہونے والے بلامک کے تمام طلبہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

آپ کی محنت، لگن اور مسلسل جدوجہد نے آپ کو اس کامیابی تک پہنچایا۔ یہ کامیابی نہ صرف آپ اور آپ کے خاندان کے لیے بلکہ پورے بلامک کے لیے فخر کا باعث ہے۔

ہم آپ کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں اور یقین رکھتے ہیں کہ آپ اپنی تعلیم، کردار اور مثبت سوچ کے ذریعے دوسروں کے لیے ایک بہترین مثال قائم کریں گے۔ آپ کی کامیابی علاقے کے دوسرے طلبہ کے لیے بھی حوصلہ، امید اور رہنمائی کا ذریعہ بنے گی۔

بلامک یوتھ ویلفیئر آرگنائزیشن ہمیشہ اپنے طلبہ کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر م9ثبت قدم میں اپنی بھرپور اخلاقی حمایت جاری رکھے گی۔

اللہ تعالیٰ آپ کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور آپ کو اپنے والدین، علاقے اور قوم کا نام روشن کرنے کی توفیق دے۔
BYWO کی جانب سے ایک بار پھر بہت بہت مبارکباد اور نیک
خواہشات۔

اورینٹل کالج پنجاب یونیورسٹی(شعبہء اردو)کے ممتاز استاد، محقق اور نامور شاعر پروفیسر مشتاق احمد خان صاحب نے علم دوستی کا ...
07/05/2026

اورینٹل کالج پنجاب یونیورسٹی(شعبہء اردو)کے ممتاز استاد، محقق اور نامور شاعر پروفیسر مشتاق احمد خان صاحب نے علم دوستی کا ثبوت دیتے ہوئے "مرکزی لائبریری بلامک اسکردو" کو اپنی دو گراں قدر تصانیف "بھگوان انسان بنانے سے ابھی نہیں تھکا" اور "رِیت اس نگر کی ہے" سمیت 31 ادبی کتب کا تحفہ عنایت کیا ہے۔
لائبریری انتظامیہ اور اہلیانِ بلامک اس علمی تعاون پر ان کے بے حد مشکور ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ پاک انھیں صحت و سلامتی کے ساتھ سلامت رکھے۔

آخر میں مشتاق احمد خان صاحب کے دو شعر انھیں کی نذر
دیکھا اُسے تو عشق نیا کر رہے ہیں ہم
جو جابجا تھا ایک جگہ کر رہے ہیں ہم

سب کو سناتے پھرتے ہیں اُس کی کہانیاں
دنیا کو خود ہی اُس پہ فدا کر رہے ہیں ہم
مشتاق احمد خان صاحب
منجانب: بلامک اسٹوڈنٹس فیڈریشن وادیِ بلامک سکردو

ہر مضبوط ادارے کی بنیاد ایک مضبوط وژن اور مخلص لوگوں پر قائم ہوتی ہے۔ ہمیں فخر ہے کہ بلامک یوتھ ویلفیئر آرگنائزیشن کے با...
05/05/2026

ہر مضبوط ادارے کی بنیاد ایک مضبوط وژن اور مخلص لوگوں پر قائم ہوتی ہے۔ ہمیں فخر ہے کہ بلامک یوتھ ویلفیئر آرگنائزیشن کے بانیان نے ایک ایسے سفر کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد اپنے گاؤں اور معاشرے کی حقیقی خدمت، ترقی اور بہتری ہے۔

یہ وہ افراد ہیں جنہوں نے خواب کو حقیقت میں بدلنے کا حوصلہ کیا، ایک پلیٹ فارم تشکیل دیا، اور نوجوانوں کو مثبت سمت دینے کا عزم کیا۔ ان کی سوچ، محنت اور قیادت آنے والی نسلوں کے لیے ایک روشن مثال ہے۔
ہم تمام ممبرز خصوصاََ بورڈ اف کمیٹی اور کیبنٹ ممبرز کا بے حد مشکور ممنوع کی انہوں نے ہمارے اس مقصد میں ساتھ دیا اور باقی تمام دوستوں کا بھی بہت شکریہ۔
یہ صرف ایک آغاز ہے… ایک بہتر مستقبل کی جانب۔

Address

Skardu
16100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bilamik Youth Welfare Organization posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share