Dr Khalid Akhtar Khan

Dr Khalid Akhtar Khan M.Phil Microbiology (UoS)
BHMS (5-Years Degree) IUB
RHMP (Islamabad) This is transformation healthcare!

My vision is attaining optimal health beyond diagnosis and medical treatment, so people can have more control over their lives than they ever thought possible with mind, body and spirit working as one unit. My mission is for you to achieve total wellness—having more control over your life than you ever thought was possible. Turning sickness into health and health into optimal wellness—mind, body,

and spirit working as one. My goal is getting you to “live your everyday extraordinary.” Through enhanced self-awareness and personal action, you will learn how to unleash the power of your mind, thus connecting with your true spiritual self. And along the way, I will keep you informed with the most cutting edge medical technologies and breakthroughs so your body will be as healthy as your mind and spirit.

“A positive attitude, belief in your health care team, and faith in ALLAH take care of everything.”

اگر بیماری ہومیوپیتھی کے دائرۂ علاج میں ہو، تو ایک مناسب اور درست منتخب کی گئی ہومیوپیتھک دوا بہترین نتائج دے سکتی ہے۔بش...
07/05/2026

اگر بیماری ہومیوپیتھی کے دائرۂ علاج میں ہو، تو ایک مناسب اور درست منتخب کی گئی ہومیوپیتھک دوا بہترین نتائج دے سکتی ہے۔
بشرطیکہ دوا کسی ماہر، اہل اور تجربہ کار معالج کے مشورے سے تجویز کی گئی ہو اور اسے کسی معتبر و قابلِ اعتماد کمپنی سے حاصل کیا گیا ہو۔

ہومیوپیتھی نہ صرف آپ کو بیماری سے صحت یاب ہونے میں مدد دیتی ہے بلکہ آپ کے مدافعتی نظام کو مضبوط بنا کر دوبارہ بیمار ہونے...
01/05/2026

ہومیوپیتھی نہ صرف آپ کو بیماری سے صحت یاب ہونے میں مدد دیتی ہے بلکہ آپ کے مدافعتی نظام کو مضبوط بنا کر دوبارہ بیمار ہونے سے بچانے میں بھی معاون ثابت ہوتی ہے۔

یو کے ہومیوپیتھک کلینک ڈاکٹر خالد اختر خان(BHMS – پانچ سالہ ڈگری ہولڈر)ایم فل مائیکرو بایولوجی ڈاکٹر عروج نعیم(BHMS – پا...
29/04/2026

یو کے ہومیوپیتھک کلینک
ڈاکٹر خالد اختر خان
(BHMS – پانچ سالہ ڈگری ہولڈر)
ایم فل مائیکرو بایولوجی

ڈاکٹر عروج نعیم
(BHMS – پانچ سالہ ڈگری ہولڈر)
ایم فل مائیکرو بایولوجی، ڈپلومہ الٹرا ساونڈ۔

خوازہ خیلہ، سوات
خان لالا میڈیکل سینٹر (پبلک لیب کے قریب)
روزانہ: 2:00 تا 5:00 بجے
چھٹی بروز: جمعہ اور اتوار

پشاور
علی میڈیکل ٹاور، نزد الخدمت ہسپتال، نشتر آباد
صبح 9:00 تا شام 4:00 بجے
ہر دوسرے جمعہ (ایک جمعہ پشاور میں اور اگلا جمعہ تیمرگرہ میں)

تیمرگرہ، دیر
بادشاہ میڈیکل سینٹر، بائی پاس روڈ
صبح 9:00 تا شام 4:00 بجے
ہر دوسرے جمعہ (باری باری پشاور کے ساتھ)۔

ہمارا وعدہ:
ہم اعلیٰ معیار کی ہومیوپیتھک و طبی خدمات فراہم کریں گے۔
ہر مریض کے ساتھ خلوص، محنت اور ایمانداری سے پیش آئیں گے۔
تمام مریضوں کو صحت کی بہترین سہولیات مہیا کریں گے۔

📞 رابطہ:
0347-6980030

امریکہ کی ٹاپ NASA سائنسدان Amy Lansky کا سب سے بڑا کیریئر ٹرن!ناسا چھوڑا ، ہومیوپیتھی اپنائی — کیوں؟وہ کوئی عام خاتون ن...
13/04/2026

امریکہ کی ٹاپ NASA سائنسدان Amy Lansky کا سب سے بڑا کیریئر ٹرن!
ناسا چھوڑا ، ہومیوپیتھی اپنائی — کیوں؟

وہ کوئی عام خاتون نہیں تھیں… وہ دنیا کے سب سے ایڈوانس ادارے NASA میں کام کرنے والی ایک سائنسدان تھیں۔ ان کا نام Amy Lansky تھا۔ انہوں نے Stanford University سے کمپیوٹر سائنس میں PhD کی. 1980 کی دہائی میں وہ Ai جیسے مشکل میدان میں تحقیق کر رہی تھیں، اس وقت دنیا کیلئے Ai ایک نیا تصور تھا، وہ Ai جو ابھی ہمارے پاس پہنچا ہے۔

وہ NASA Research Center میں Senior Computer Scientist تھیں، سلیکون ویلی کی چمکتی ہوئی دنیا میں وہ بہت نمایاں مقام رکھتی تھیں۔ ناسا میں ہر طرف انکی عزت تھی۔ ان کے پاس علم تھا، logic تھا، experience تھا… وہ ہر چیز کو سائنسی انداز میں سمجھنے کی عادی تھیں۔ مگر ان کی زندگی میں ایک ایسا درد تھا جسے کوئی algorithm حل نہیں کر سکتا تھا۔

ان کا بیٹا Max حروفِ تہجی جانتا تھا اور یادداشت کے کھیلوں میں بڑوں کو بھی ہرا دیتا تھا—لیکن ایک عجیب بات تھی: وہ بہت کم بولتا تھا اور سننے کی صلاحیت ٹھیک ہونے کے باوجود بات کو سمجھ نہیں پاتا تھا۔ پری اسکول میں جب دوسرے بچے کھیلتے اور باتیں کرتے، Max اکیلا ایک کونے میں کھڑا رہتا تھا۔ وہ کسی سے بات بھی نہیں کرتا تھا، بس انگلی سے لوگوں کو ہلکا سا چھو کر اپنی بات سمجھانے کی کوشش کرتا تھا۔ یہ سب دیکھ کر ایک ماں کا دل بے چین ہو جاتا، اور آخرکار اسکول کے عملے کے مشورے پر انہوں نے بچے کا معائنہ کروایا۔ دل میں خوف لیے وہ ڈاکٹر کے پاس گئیں، اور کچھ ٹیسٹس اور جائزے کے بعد ڈاکٹر نے وہ الفاظ کہے جو کسی بھی ماں کے لیے سب سے زیادہ تکلیف دہ ہوتے ہیں:

“آپ کے بچے کو آٹزم ہے”—ایک ایسی دماغی اور Behavior کی بیماری جسکا کوئی علاج نہیں، لاعلاج ہے۔

یہ وہ لمحہ تھا جب ایک NASA scientist نہیں… ایک ماں ٹوٹ گئی۔ مگر اس نے ہار نہیں مانی۔ اس نے پورے America میں best doctors کو دکھایا، جدید therapies کروائیں، ہر ممکن treatment آزمایا۔ کوئی result نہیں۔سارا مروجہ ایلوپیتھک سسٹم فیل ہو گیا۔ پھر اس نے Acupuncture بھی try کیا… مگر وہاں سے بھی کوئی خاص فائدہ نہ ہوا۔ آخرکار اسی Acupuncture doctor نے اسے ایک مختلف راستہ دکھایا اور ایک homeopath کا نام دیا—Dr. John Melnychuk۔

جب Amy Lansky ان کے پاس گئیں تو وہ حیران رہ گئیں۔

نہ کوئی blood test ، نہ MRI، نہ کوئی scan۔

صرف سوالات …

“کیا Max کو milk بہت پسند ہے؟”

“اس کی sleep کیسی ہے؟ restless تو نہیں؟”

“کیا اس کی آنکھوں کے white part میں blue tint نظر آتا ہے؟”

“کیا وہ ضدی ہے؟

کیا وہ perfectionist ہے؟”

یہ سب Amy کے لیے بہت عجیب تھا…

کیونکہ یہ approach اس کی scientific training سے بالکل مختلف تھی۔

ڈاکٹر نے کیس کو غور سے سمجھنے کے بعد خاموشی سے اپنی ریپرٹری نکالی، چند اہم نکات کا جائزہ لیا، اور پھر Max کے لیے Carcinosin تجویز کی۔ ساتھ ہی ہدایت دی کہ اس دوا کو روزانہ پانی میں ملا کر بچے کو دیں۔

پہلے دو دن… کچھ بھی نہیں ہوا۔ مگر تیسرے دن ایک ایسا لمحہ آیا جس نے سب کچھ بدل دیا۔ Max نے پہلی بار اپنی ماں کی طرف دیکھا… اور مسکرایا۔ ایک حقیقی smile۔ چوتھے دن اس نے ایک لفظ واضح بولا۔ چند دنوں میں وہ engage ہونے لگا، ایک ہفتے بعد اپنے بھائی کے ساتھ کھیلنے لگا۔ Amy کی آنکھوں میں آنسو تھے… کیونکہ وہ جانتی تھی کہ یہ صرف improvement نہیں، کچھ extraordinary ہو رہا ہے۔

دو مہینے میں speech بہتر، eye contact بہتر، behavior بہتر۔ نو مہینے بعد وہ ایک different child بن چکا تھا—happy، social، expressive۔ ایک سال بعد جب دوبارہ evaluation ہوا تو امریکہ کے ٹاپ specialists سر پکڑ کر بیٹھ گئے اور حیران رہ گئے:ہر ڈاکٹر کے منہ سے ایک ہی لفظ نکل رہا تھا

" کہ ? Is this the same child "

اب Max کو special education کی ضرورت ختم ہو چکی تھی۔ اب اسے سپیشل بچوں کے سکول سے ہٹا کر نارمل سکول میں ڈال دیا گیا۔ اب وہ پہلی دفعہ normal بچوں کی طرح school جا رہا تھا۔

تب ایمی کو پہلی بار احساس ہوا کہ وہ دوا جو صرف پانی میں ملا کر دی گئی تھی—اور جس میں بظاہر اس دوا کا ایک بھی مالیکیول موجود نہیں تھا—کس قدر طاقتور ثابت ہوئی۔ اسی معمولی سی خوراک نے ایک مشکل اور تقریباً لاعلاج کیس کا رخ ہی بدل دیا۔

چونکہ وہ خود Ai اور Math کی سائنسدان تھی، جس کی دنیا مکمل طور پر حساب Calculation اور منطق کے گرد گھومتی تھی، اس لیے وہ حیرت میں ڈوب گئی۔ وہ سوچنے پر مجبور ہو گئی کہ آخر ایک ایسی دوا، جو بظاہر صرف پانی معلوم ہوتی ہے، اتنا گہرا اثر کیسے ڈال سکتی ہے؟

یہی وہ لمحہ تھا جس نے ایک سائنسدان کی سوچ کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔ اس نے اپنی آنکھوں سے وہ حقیقت دیکھی تھی جسے وہ اپنی روایتی سائنس سے explain نہیں کر سکتی تھی۔

اسی دن اس نے ایک غیر معمولی اور حیران کن فیصلہ کیا—اس نے NASA کی اپنی اعلیٰ ملازمت چھوڑ دی، AI میں اپنے کیریئر کو خیرباد کہا، اور یہ طے کر لیا کہ اب وہ اپنی زندگی ہومیوپیتھی کو سمجھنے اور اس کی گہرائی میں جانے کے لیے وقف کرے گی۔

اس نے ہومیوپیتھی کو سیکھنے کی تلاش میں پوری دنیا کا سفر کیا—انگلینڈ، یورپ اور امریکہ—جہاں جہاں بڑے ہومیوپیتھ موجود تھے، وہ ان سے سیکھنے پہنچی اور گہرائی سے اس علم کو سمجھا۔

پھر اس نے اپنے اس حیرت انگیز سفر اور تجربات کو ایک کتاب کی شکل دی:

Impossible Cure: The Promise of Homeopathy

یہ کتاب دیکھتے ہی دیکھتے دنیا بھر میں مقبول ہو گئی، Amazon پر بیسٹ سیلر بنی، اور لاکھوں لوگوں کے لیے امید کی ایک نئی کرن ثابت ہوئی۔

آج Amy Lansky صرف ایک سابق NASA سائنسدان نہیں رہیں… بلکہ وہ ایک مشن پر ہیں۔ وہ والدین کی رہنمائی کر رہی ہیں—خاص طور پر اُن بچوں کے لیے جو آٹزم کا شکار ہیں۔

وہ لوگوں کو یہ سکھا رہی ہیں کہ بعض اوقات شفا وہاں سے ملتی ہے جہاں جدید سائنس خاموش ہو جاتی ہے—اور یہی وہ پیغام ہے جسے وہ دنیا تک پہنچا رہی ہیں۔

یہ کہانی صرف ایک cure کی نہیں… یہ ایک transformation کی کہانی ہے۔ ایک scientist سے ایک healer تک کا سفر۔ ایک ماں کی اپنے لاعلاج بیٹے کے لئے وہ جدوجہد جو ہاری نہیں۔ اور ہومیوپیتھی کے ایک ایسے معجزے کی گواہی جس کو پچھلے 200 سو سالوں سے پوری طاقت کے ساتھ دبانے کی جتنی کوشش کی گئی ہومیوپیتھی اتنی ہی ابھر کر سامنے آئی۔ ایک ایسی سائنس کی کہانی جس نے بھی اس کو سمجھا پھر اسکی محبت کے لئے ناسا جیسے ادارے کو بھی چھوڑ دیا۔

ہومیوپیتھی صرف پلاسبو کا نام نہیں… یہ دربدر بھٹکے ہوئے، لاعلاج اور دکھی مریضوں کے لیے امید کی ایک روشن کرن اور خاموش طاقت ہے۔یہ ناممکن کو ممکن بنانے والی سائنس ہے۔

اس کہانئ کے اختتام پر میں نیچے ایک لنک دے رہا ہوں،

اس پر آپ کلک کر کے دیکھیں کہ جس خاتون نے ہومیوپیتھی سیکھنے کے لئے ناسا جیسے ادارے کو لات مار دی، اسکا تعلیمی اور پروفیشنل بیک گراؤنڈ کتنا شاندار تھا۔، اس کے پاس دنیا کی ٹاپ یونیورسٹیز کی کتنی ڈگریان اور کن کن اداروں کے ساتھ وہ کام کرچکی تھی۔ وہ Ai جس کے لئے آج ہم 2026 میں مرے جارہے ہیں وہ اس Ai کی 1980 میں Head تھیں۔ یہ لنک چیک کریں۔
لنک نیچے پہلے کمنٹ میں ہے 👎🏿

امریکہ سمیت پوری دنیا کے سائنسی حلقوں میں کھلبلی مچانے والی ایمی لانسکی کی یہ کہانی ثابت کرتی ہے کہ ہومیوپیتھی کو روکا نہیں جا سکتا۔ کیونکہ یہ صرف دوا نہیں — یہ امید ہے، یہ حقیقت ہے، جس سے انکار نہیں کیا جا سکتا

ہومیوپیتھی اپنائیں نسل درنسل صحت پائیں

ذیابیطس (شوگر) اور ہائی بلڈ پریشر گردوں کے فیل ہونے کی سب سے بڑی وجوہات ہیں۔اپنی صحت کی حفاظت آج سے شروع کریں:• رات کو د...
25/03/2026

ذیابیطس (شوگر) اور ہائی بلڈ پریشر گردوں کے فیل ہونے کی سب سے بڑی وجوہات ہیں۔

اپنی صحت کی حفاظت آج سے شروع کریں:

• رات کو دیر سے کھانا کھانے سے پرہیز کریں
• وزن کو کنٹرول میں رکھیں
• روزانہ ورزش کو معمول بنائیں

چھوٹی چھوٹی احتیاطیں آپ کے گردوں کو بڑی بیماریوں سے بچا سکتی ہیں۔
آج ہی صحت مند عادات اپنائیں اور اپنے گردوں کو محفوظ بنائیں۔

عید الفطر کی خوشیوں بھری مبارکبادیو کے ہومیوپیتھک کلینک، خوازہ خیلہ سوات کی جانب سے تمام اہلِ اسلام کو عید الفطر کی دل ک...
21/03/2026

عید الفطر کی خوشیوں بھری مبارکباد

یو کے ہومیوپیتھک کلینک، خوازہ خیلہ سوات کی جانب سے تمام اہلِ اسلام کو عید الفطر کی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد! دعا ہے کہ یہ مبارک دن آپ کے لیے رحمت، خوشیوں اور صحت کی برکتیں لے کر آئے۔

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم، والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کی رہنمائی سے مجھے خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ہیلتھ ڈیپ...
10/03/2026

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم، والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کی رہنمائی سے مجھے خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ میں ہومیوپیتھک میڈیکل آفیسر کے عہدے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

اللہ تعالیٰ کا بے حد شکر گزار ہوں۔ دعا ہے کہ اللہ مجھے یہ ذمہ داری دیانت داری اور اخلاص کے ساتھ ادا کرنے اور انسانیت کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

ڈاکٹر خالد اختر خان

یو کے ہومیوپیتھک کلینک ڈاکٹر خالد اختر خانBHMS (پانچ سالہ ڈگری ہولڈر)M.Phil مائیکرو بایولوجی ڈاکٹر عروج نعیمBHMS (پانچ س...
08/03/2026

یو کے ہومیوپیتھک کلینک

ڈاکٹر خالد اختر خان
BHMS (پانچ سالہ ڈگری ہولڈر)
M.Phil مائیکرو بایولوجی
ڈاکٹر عروج نعیم
BHMS (پانچ سالہ ڈگری ہولڈر)
M.Phil مائیکرو بایولوجی
ڈپلومہ الٹراساونڈ

خوازہ خیلہ، سوات
خان لالا میڈیکل سینٹر (پبلک لیب کے قریب)
وقت: روزانہ 2:00 تا 5:00 بجے
چھٹی: جمعہ اور اتوار
پشاور
علی میڈیکل ٹاور، نزد الخدمت ہسپتال، نشتر آباد
وقت: صبح 9:00 تا شام 4:00 بجے
ہر دوسرے جمعہ
(ایک جمعہ پشاور میں اور اگلا جمعہ تیمرگرہ میں)
تیمرگرہ، دیر
بادشاہ میڈیکل سینٹر، بائی پاس روڈ
وقت: صبح 9:00 تا شام 4:00 بجے
ہر دوسرے جمعہ
(باری باری پشاور کے ساتھ)
📞 رابطہ نمبر:
0347-6980030

آج بروز جمعہ، 09, جنوری 2026 صبح 9:00 بجے سے شام 4:00 بجے تک  ڈاکٹر خالد اختر خان علی ٹاور ، نزد الخدمت ہسپتال، نشتر آبا...
09/01/2026

آج بروز جمعہ، 09, جنوری 2026 صبح 9:00 بجے سے شام 4:00 بجے تک ڈاکٹر خالد اختر خان علی ٹاور ، نزد الخدمت ہسپتال، نشتر آباد پشاور میں مریضوں کا علاج کریں گے۔

ضروری نوٹ:
خوازہ خیلہ سوات کلینک جمعہ کے روز بند رہے گا۔ سوات کے مریض برائے مہربانی دیگر دنوں میں رابطہ کریں

📞 رابطہ:
0347-6 9800 30

آج بروز جمعہ، 28, نومبر 2025، صبح 9:00 بجے سے شام 4:00 بجے تک  ڈاکٹر خالد اختر خان علی ٹاور ، نزد الخدمت ہسپتال، نشتر آب...
28/11/2025

آج بروز جمعہ، 28, نومبر 2025، صبح 9:00 بجے سے شام 4:00 بجے تک ڈاکٹر خالد اختر خان علی ٹاور ، نزد الخدمت ہسپتال، نشتر آباد پشاور میں مریضوں کا علاج کریں گے۔

ضروری نوٹ:
خوازہ خیلہ سوات کلینک جمعہ کے روز بند رہے گا۔ سوات کے مریض برائے مہربانی دیگر دنوں میں رابطہ کریں

📞 رابطہ:
0347-6 9800 30


۔

الحمدللہ!اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور والدین کی دعاؤں سے ڈاکٹر خالد اختر خان اور ڈاکٹر عروج نعیم نے سینٹر فار بایوٹیکنال...
18/09/2025

الحمدللہ!
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور والدین کی دعاؤں سے ڈاکٹر خالد اختر خان اور ڈاکٹر عروج نعیم نے سینٹر فار بایوٹیکنالوجی اینڈ مائیکرو بایولوجی (CBM)، یونیورسٹی آف سوات سے اپنی ایم فل مائیکرو بایولوجی کی ڈگری کامیابی کے ساتھ مکمل کر لی ہے۔

یہ کامیابی ہمارے لیے ایک اہم سنگِ میل ہے، اور ہم اپنے محترم سپروائزرز ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر حاجی خان، ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد علی اور ڈائریکٹر CBM پروفیسر ڈاکٹر فضل اکبر خان کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں جن کی رہنمائی اور تعاون کے بغیر یہ ممکن نہ تھا۔

ہم اپنے اساتذہ، والدین، اہلِ خانہ، دوستوں اور تمام محسنوں کے بھی مشکور ہیں جن کی دعاؤں اور حوصلہ افزائی نے اس سفر کو آسان بنایا۔

یہ ڈگری صرف ایک اعزاز نہیں بلکہ آنے والے وقت میں مریضوں کی بہتر خدمت اور سائنسی تحقیق کے میدان میں مزید آگے بڑھنے کا عزم ہے۔

ہماری یہ کامیابی ہم اپنے کلینک "UK Homeopathic Clinic" کے مخلص مریضوں اور چاہنے والوں کے نام کرتے ہیں، جو ہمیشہ ہمارے اعتماد اور دعاؤں کا ذریعہ بنتے ہیں۔



Address

Khan Lala Medical Center, Near Public Clinical Laboratory Khwazakhella
Swat
19110

Opening Hours

Monday 14:00 - 17:00
Tuesday 14:00 - 17:00
Wednesday 14:00 - 17:00
Thursday 14:00 - 17:00
Saturday 14:00 - 17:00

Telephone

+923476980030

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr Khalid Akhtar Khan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category