09/06/2026
ماشاء اللہ! ہمارے معزز وزیر صاحب نرسنگ کے معاملات پر بڑے اعتماد سے گفتگو فرماتے ہیں، حالانکہ بظاہر نہ انہیں نرسنگ کے شعبے کی عملی سمجھ ہے، نہ نرسنگ پروفیشن کے بنیادی مسائل کا ادراک، اور نہ ہی نرسنگ لیڈرشپ کے کردار و اہمیت سے مکمل واقفیت نظر آتی ہے۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ میڈیا پر آ کر ایسے بیانات دیے جاتے ہیں جن کا زمینی حقائق سے کوئی خاص تعلق نہیں ہوتا۔
کسی بھی شعبے کے بارے میں رائے دینا ہر کسی کا حق ہے، لیکن جب بات ایک پیشہ ور شعبے کی ہو تو ذمہ داری کا تقاضا یہ ہے کہ پہلے حقائق، ماہرین کی آراء اور متعلقہ قیادت سے مشاورت کی جائے۔ نرسنگ کمیونٹی توقع رکھتی ہے کہ اس کے بارے میں کیے جانے والے بیانات علم، تحقیق اور حقائق پر مبنی ہوں، نہ کہ اندازوں اور غلط معلومات پر۔
صرف میڈیا پر آ کر کچھ بھی کہہ دینا مسئلے کا حل نہیں، بلکہ اس سے نرسنگ جیسے اہم شعبے کی ساکھ اور اس سے وابستہ ہزاروں پیشہ ور افراد کی خدمات کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
Nursing JOBs & News Nurses Media Nursing Officer Nurses Media Nasir Ali Shah Jalal Uddin Official