Dr Sania Azmat bettani

Dr Sania Azmat bettani Consultant Gynaecologist Dhq Tank

الحمدللہ کل اپنے کلینک عبداللہ میڈیکل سینٹر ٹانک میں دو گھنٹے کے طویل اپریشن کے بعد ایک مریض کی بچہ دانی سے بہت بڑی سائز...
16/04/2026

الحمدللہ کل اپنے کلینک عبداللہ میڈیکل سینٹر ٹانک میں دو گھنٹے کے طویل اپریشن کے بعد ایک مریض کی بچہ دانی سے بہت بڑی سائز کی رسولی کامیابی سے نکال لی۔

20/01/2026

بچوں کے لیے انڈا ! کب کیسے اور کیوں دیں ۔

انڈا ایک مکمل اور متوازن غذا ہے، مگر ہمارے معاشرے میں اس کے حوالے سے مختلف توہمات پائی جاتی ہیں۔ اکثر والدین اس الجھن میں مبتلا ہوتے ہیں کہ بچے کو انڈہ کب سے دینا چاہیے، کتنی مقدار میں دینا مناسب ہے، اور کیا یہ الرجی یا جسم میں "گرمی" پیدا کرتا ہے؟ آئیے ان سوالات کے سادہ، سائنسی اور مستند جوابات جانتے ہیں

انڈا کیوں ضروری ہے؟
۔ انڈا ایک مکمل غذا ہے جو اعلیٰ معیار کی پروٹین، وٹامن B12، وٹامن D، آئرن، کولین اور اومیگا 3 فیٹی ایسڈز سے بھرپور ہوتا ہے (National Institutes of Health, USA)۔
۔ کولین بچے کے دماغ کی نشوونما، یادداشت اور نیورونل فنکشن کے لیے نہایت اہم ہے۔
۔ یہ اجزاء بچے کی جسمانی نشوونما اور ذہنی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔

بچے کو انڈہ کس عمر سے دینا چاہیے؟
۔ بچے کو چھ ماہ کی عمر سے انڈہ دینا محفوظ اور مفید ہے۔
۔ پہلے یہ سمجھا جاتا تھا کہ انڈے میں تاخیر الرجی سے بچا سکتی ہے، لیکن LEAP Study (2015) اور AAP (American Academy of Pediatrics) کی تحقیق کے مطابق، انڈے سمیت ممکنہ الرجینز کو ابتدائی عمر میں دینا الرجی کے خطرے کو کم کر سکتا ہے۔
۔ عالمی ادارہ صحت (WHO) بھی 6 ماہ کی عمر سے ٹھوس غذاؤں کی شروعات کی حمایت کرتا ہے۔


انڈہ کیسے تیار کر کے دیں؟
۔ انڈے کو اچھی طرح ابال کر دیں، یہاں تک کہ زردی اور سفیدی دونوں مکمل طور پر سخت ہو جائیں۔
۔ بچے کو انڈے کے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ کر کھلائیں۔
۔ کچا، ہاف بوائل یا فرائی انڈہ نہ دیں کیونکہ اس میں سالمونیلا بیکٹیریا موجود ہو سکتا ہے، جو ٹائیفائیڈ جیسی بیماری کا باعث بنتا ہے (CDC – Centers for Disease Control and Prevention)۔

انڈہ کتنی مقدار میں دیا جائے؟
۔ آغاز میں ایک سے دو چائے کے چمچ ہفتے میں دو سے تین بار دینا مناسب ہے۔
۔ بچے کی عمر اور ہضم کی صلاحیت کے مطابق مقدار بتدریج بڑھائی جا سکتی ہے۔

گھر میں انڈے کو خراب ہونے سے کیسے بچائیں؟

انڈوں کو ہمیشہ ریفریجریٹر میں محفوظ کریں تاکہ وہ جراثیم سے محفوظ اور تازہ رہیں (FDA guidelines)۔

انڈے سے الرجی کی علامات کیا ہیں ؟
۔انڈے سے الرجی تقریباً 2–4٪ بچوں میں دیکھی جاتی ہے، جو عام طور پر وقتی ہوتی ہے اور عمر کے ساتھ ختم ہو سکتی ہے۔ علامات میں شامل ہیں:
- جلد پر دھپڑ، سرخی یا چھپاکی
- سینے کی بندش، سانس کی دقت
- قے، پیٹ درد یا دست
نوٹ: اگر ایسی علامات ظاہر ہوں، تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

گرمیوں میں انڈہ دینا چاہیے یا نہیں؟
یہ ایک غلط فہمی ہے کہ انڈہ گرمی پیدا کرتا ہے۔ سائنسی طور پر، انڈے کا گرمی یا سردی سے کوئی براہِ راست تعلق نہیں۔ اگر انڈہ صحیح طریقے سے پکایا جائے تو یہ ہر موسم میں محفوظ ہے۔

اگر خاندان میں دمہ یا الرجی ہو تو کیا انڈہ دیا جا سکتا ہے؟
اگر بچے یا خاندان کے کسی فرد کو الرجی یا دمہ ہو، تب بھی بچے کو انڈہ دینا محفوظ ہے، جب تک کہ پہلے سے کوئی شدید الرجک ریکشن نہ دیکھا گیا ہو۔

انڈہ ایک غذائیت سے بھرپور، سستی اور مفید غذا ہے۔ اگر اسے محفوظ طریقے سے تیار کر کے مناسب وقت پر دیا جائے، تو یہ بچے کی صحت اور ذہنی نشوونما کے لیے نہایت اہم کردار ادا کرتا ہے۔

10/01/2026

اج کل اسپتالوں میں بڑی تعداد میں بچے بے ہوشی کی حالت میں لائے جا رہے ہیں۔ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ان بچوں میں پانی کی شدید کمی پائی جا رہی ہے۔
لہٰذا تمام والدین سے گزارش ہے کہ سرد موسم میں بھی اپنے بچوں کو پانی پلاتے رہیں، خصوصاً نیم گرم/گرم پانی ضرور دیں، کیونکہ ٹھنڈ کے باعث بچے پیاس کم محسوس کرتے ہیں جس سے پانی کی کمی ہو جاتی ہے۔۔۔۔۔
ذرا سی احتیاط بچوں کی جان بچا سکتی ہے۔
براہِ کرم اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ ہر والدین تک یہ بات پہنچ

26/12/2025
28/10/2025

بدلتے موسم خاص طور پر آتی سردیوں میں اکثر لوگ اداس رہنے لگتے ہیں
ڈپریشن بڑھ جاتا ہے
خودترسی جیسی کیفیت سر اٹھانے لگتی ہے۔
پرانے لوگ پرانی یادیں پھر سے ذہن کے پردے پر جھلملانے لگتی ہیں
چلیں آج آپ کو ان کی طبی وجوہات بتاتے ہیں
موسم بدلنے پر ہمارے جسم کے اندر ہارمونز اور کیمیکلز کا توازن متاثر ہوتا ہے۔ دن چھوٹے ہونے لگیں یا سورج کی روشنی کم ملے تو دماغ میں سیروٹونن نامی خوشی دینے والا کیمیکل کم بنتا ہے، جس سے موڈ نیچے جانے لگتا ہے۔

7قدرتی روشنی کم ہونے سے میلاٹونن ہارمون زیادہ بنتا ہے جو نیند اور سستی پیدا کرتا ہے۔ زیادہ نیند آنے کے باوجود ذہنی تھکن اور اداسی محسوس ہونا اسی وجہ سے ہوتا ہے۔

سرد موسم میں لوگ گھر کے اندر زیادہ وقت گزارتے ہیں، جس کی وجہ سے جسمانی سرگرمی کم ہو جاتی ہے۔ کم حرکت اور کم آکسیجن ملنے سے دماغ کی توانائی کم ہوتی ہے اور دل پر بھی اداسی کا دباؤ بڑھتا ہے۔

سردیوں میں وٹامن ڈی کی کمی بھی عام ہے کیونکہ سورج کی روشنی کم ملتی ہے۔ وٹامن ڈی کم ہونے سے موڈ ڈسٹرب رہتا ہے اور ڈپریشن کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

موسم کی تبدیلی جذباتی طور پر بھی انسان کو متاثر کرتی ہے۔ کچھ لوگ تنہائی زیادہ محسوس کرتے ہیں، پرانی یادیں تازہ ہو جاتی ہیں، یا بلاوجہ اداسی طاری رہتی ہے۔ یہ کیفیت وقتی ہوتی ہے مگر توجہ نہ دی جائے تو بڑھ سکتی ہے۔

🌿 لونگ کے حیرت انگیز فوائد 🌿ہر صبح سویرے ایک لونگ منہ میں رکھیں اور دیر تک رکھے رہنے دیں۔ذائقہ آہستہ آہستہ نگلیں۔ شروع م...
01/09/2025

🌿 لونگ کے حیرت انگیز فوائد 🌿

ہر صبح سویرے ایک لونگ منہ میں رکھیں اور دیر تک رکھے رہنے دیں۔
ذائقہ آہستہ آہستہ نگلیں۔ شروع میں کڑوا محسوس ہوگا لیکن وقت گزرنے کے ساتھ یہ صحت کے لیے حیران کن فائدے دے گا۔

✨ فوائد:
1️⃣ یادداشت مضبوط کرتا ہے۔
2️⃣ دل کو طاقت دیتا ہے۔
3️⃣ کھانسی اور بلغم سے سینہ صاف کرتا ہے۔
4️⃣ معدہ و آنتوں کو جراثیم سے پاک کرتا ہے۔
5️⃣ دانتوں کا درد اور منہ کی بدبو ختم کرتا ہے۔
6️⃣ گردوں، جگر اور تلی کے امراض دور کرتا ہے۔
7️⃣ نظر تیز کرتا ہے اور آنکھوں کی روشنی بڑھاتا ہے۔
8️⃣ گلے کی سوجن اور درد ختم کرتا ہے۔
9️⃣ بلڈ پریشر کو قابو میں رکھتا ہے۔
🔟 شوگر (ذیابیطس) کو کم کرتا ہے۔

دماغ کے خلیوں کو تباہ کرنے والی 7 بدترین عادات:۱۔ ناشتہ نہ کرنا۔۲۔رات کو دیر سے سونا۔۳۔ بہت زیادہ میٹھا یا شکر والی خورا...
10/02/2025

دماغ کے خلیوں کو تباہ کرنے والی 7 بدترین عادات:
۱۔ ناشتہ نہ کرنا۔
۲۔رات کو دیر سے سونا۔
۳۔ بہت زیادہ میٹھا یا شکر والی خوراک لینا۔
۴۔ صبح دیر گئے تک سوتے رہنا۔
۵۔ کھانا کھاتے ہوۓ ٹی وی دیکھنا یا کمپیوٹر یا سیل فون استعمال کرنا۔
۶۔سوتے وقت سر پر کیپ یا پاؤں میں جراب پہننا۔
۷۔ بلاوجہ دیر تک پیشاب روکے رکھنا۔

24/01/2025
انے والا عید میں ایسی لوگوں کی حاص خيال ركهي💔💕💙
29/03/2024

انے والا عید میں ایسی لوگوں کی حاص خيال ركهي💔💕💙

Address

Abdullah Medical Center Near DHQ Tank
Tank

Telephone

+923456070647

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr Sania Azmat bettani posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Dr Sania Azmat bettani:

Share

Category