Dr Salman Shah- Medical Specialist

Dr Salman Shah- Medical Specialist میں بطور میڈیکل سپیشلسٹ ضلع ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں پریکٹس کر رہا ہوں۔

07/07/2026
15/05/2026

آج ایک نوجوان نے مجھ سے پوچھا:

“سر، ایڈز (HIV) کی پہلی علامات کیا ہوتی ہیں؟ کیا میں علامات آنے کا انتظار نہیں کر سکتا؟”

اور یہی HIV ایڈز کی سب سے خطرناک بات ہے…

اکثر اوقات اس کی ابتدائی علامت
کوئی علامت ہوتی ہی نہیں۔

یہی وجہ ہے کہ HIV خاموشی سے نقصان پہنچاتا ہے۔
یہ شور نہیں مچاتا، خود کو ظاہر نہیں کرتا، مریض کے جسم کے اندر بہت تیزی سے بڑھ رہا ہوتا ہے اور مریض کے جسم سے دوسروں میں منتقل ہو رہا ہوتا ہے لیکن مریض مکمل طور پر نارمل اور صحت مند محسوس کرتا ہے۔

😟 ٹینشن میں بلڈ پریشر کیوں بڑھ جاتا ہے؟جب انسان پریشان، غصے میں یا ذہنی دباو میں ہوتا ہے تو جسم میں اسٹریس ہارمونز (Adre...
26/02/2026

😟 ٹینشن میں بلڈ پریشر کیوں بڑھ جاتا ہے؟
جب انسان پریشان، غصے میں یا ذہنی دباو میں ہوتا ہے تو جسم میں اسٹریس ہارمونز (Adrenaline اور Cortisol) خارج ہوتے ہیں۔
یہ ہارمونز:
دل کی دھڑکن تیز کرتے ہیں
خون کی نالیاں سکیڑ دیتے ہیں
دل کو زیادہ زور سے خون پمپ کرنے پر مجبور کرتے ہیں
🔺 نتیجہ: بلڈ پریشر عارضی طور پر بڑھ جاتا ہے۔
اگر ٹینشن بار بار ہو یا مسلسل رہے تو یہ عارضی اضافہ مستقل ہائی بلڈ پریشر میں بھی تبدیل ہو سکتا ہے۔
🩺 بلڈ پریشر چیک کرنے کا صحیح طریقہ
صحیح ریڈنگ لینے کے لیے یہ باتیں لازمی یاد رکھیں:

✅ چیک کرنے سے پہلے:
کم از کم 5 منٹ آرام کریں
چائے، کافی یا سگریٹ 30 منٹ پہلے نہ لیں
مثانہ (پیشاب) خالی ہو

✅ چیک کرتے وقت:
کرسی پر سیدھا بیٹھیں، کمر کو سہارا ہو
پاؤں زمین پر سیدھے رکھیں (ٹانگ پر ٹانگ نہ چڑھائیں)
بازو دل کی سطح (Heart level) پر رکھیں
کف بازو کے اوپری حصے پر صحیح فٹ ہو

✅ اہم بات:
ایک ریڈنگ پر فیصلہ نہ کریں دو منٹ کے وقفے سے 2 سے 3 بار بلڈ پریشر چیک کریں
📌 نارمل بلڈ پریشر کیا ہے؟
نارمل: تقریباً 120/80 mmHg
۔140 /80 سے اوپر ہو تو ڈاکٹر سے مشورہ ضروری ہے
💡 یاد رکھیں:
ٹینشن کا بلڈ پریشر وقتی طور پر بڑھنا عام بات ہے،
لیکن اگر بار بار ایسا ہو رہا ہے تو:
✔ نیند پوری کریں
✔ نمک کم کریں
✔ روزانہ واک کریں
✔ اپنے آپکو مصروف کرنے کی کوشش کریں

31/01/2026

معدے کے وہ بیمار جو معدے کی گولیاں کھا کھا کر تنگ آچکے ہیں انکے لئے ضروری ویڈیو۔
کلنک : رحمان میڈیکل سنٹر نزد سول ہسپتال ضلع ٹانک۔ .نمبر بکنگ کیلئے:
03429594780
03409531831

📲 For details & notes:
WhatsApp: 03409531831

28/12/2025

اگر آپ یا آپکے گھر میں شوگر کے مریض ہے تو ضرور سنیں۔
کلنک: رحمان میڈیکل سنٹر نزد سول ہسپتال ضلع ٹانک

09/12/2025

ضلع ٹانک کا ایک ایسا مریض جو معدے کی بیماری کی غلط تشخیص کی وجہ سے دل کے اینجیوگرافی تک پہنچ گیا۔ مزید تفصیل ویڈیو میں۔۔۔

Address

Tank

Opening Hours

Monday 08:30 - 17:30
Tuesday 08:30 - 17:30
Wednesday 08:30 - 17:30
Thursday 08:30 - 17:30
Friday 08:30 - 17:30
Saturday 08:30 - 17:30
Sunday 09:00 - 17:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr Salman Shah- Medical Specialist posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category