09/06/2026
ڈپٹی کمشنر بونیر شہریار قمر نے خشک اور گرم موسم میں جنگلات کو آگ سے بچانے کے لیے 08 جون 2026ء سے 08 اگست 2026ء تک دو مہینوں کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے ۔
اس دوران ضلع بونیر کے جنگلاتی علاقوں میں گھاس پھوس یا فصلوں کی باقیات جلانے، پکنک پر آگ جلانے یا کسی بھی ایسی سرگرمی پر مکمل پابندی ہوگی جس سے آگ لگنے کا خطرہ ہو ۔ حکم کی خلاف ورزی کرنے والے شخص کے خلاف دفعہ 188کے تحت سخت قانونی کارروائی کی جائے گی ۔
شعبہ اطلاعات وتعلقات عامہ، ضلعی انتظامیہ بونیر