Baltistan TV

Baltistan TV Baltistan TV covers News stories, Current Affairs, special cultural events of Gilgit Baltistan

09/07/2026

حاجی فدا ناشاد پھر نااہل قرار

06/07/2026
گلگت بلتستان کے نومنتخب وزیراعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے گلگت بلتستان کے پانچویں منتخب وزیراعلیٰ کے طور پر اپنے عہدے کا ح...
06/07/2026

گلگت بلتستان کے نومنتخب وزیراعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے گلگت بلتستان کے پانچویں منتخب وزیراعلیٰ کے طور پر اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

05/07/2026

گلگت بلتستان کے نومنتخب وزیرِ اعلیٰ کی تقریبِ حلف برداری کل منعقد ہوگی۔ تقریبِ حلف برداری میں خصوصی شرکت کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری مرکزی قیادت کے ہمراہ گلگت پہنچ گئے, رپورٹ بلتستان ٹی وی

04/07/2026

خبر: سکردو کے نواحی علاقے بشو میں دکاندار کے خلاف شکایت، عمائدین کی مداخلت پر معاملہ حل
بشو: سکردو کے نواحی علاقے بشو میں ایک دکاندار کے خلاف درج کی گئی شکایت کا معاملہ مقامی عمائدین کی مداخلت کے بعد حل کر لیا گیا۔ بلتستان ٹی وی نے اس معاملے کی زمینی حقائق جاننے کے لیے مقامی افراد سے گفتگو کی اور واقعے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق مذکورہ دکاندار رات کے وقت اپنی دکان بند کرکے گھر پہنچا اور آرام کر رہا تھا کہ رات تقریباً 3 بجے اسے تھانے سے فون موصول ہوا، جس میں اطلاع دی گئی کہ اس کے خلاف ایک درخواست موصول ہوئی ہے اور اسے فوری طور پر تھانے پہنچنے کی ہدایت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق دکاندار تھانے پہنچا، جہاں اسے بتایا گیا کہ اس کے خلاف ایک خاتون کی جانب سے سنگین نوعیت کی شکایت درج کرائی گئی ہے۔ بعد ازاں علاقے کے عمائدین بھی تھانے پہنچے اور دونوں فریقین کے مؤقف کو سنا گیا۔

مقامی عمائدین کی جانب سے کی گئی چھان بین اور معلومات کے مطابق واقعے کے حوالے سے کوئی عینی گواہ یا قابلِ تصدیق ثبوت سامنے نہیں آیا۔ بعد ازاں دونوں فریقین کے درمیان باہمی رضامندی سے صلح کروا دی گئی اور معاملہ مقامی سطح پر نمٹا دیا گیا۔

پس منظر: مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ شکایت کنندہ فریق گزشتہ تقریباً تین برس سے مذکورہ دکاندار کے گاہک رہے ہیں اور ان کے درمیان ادھار لین دین کا تعلق بھی موجود رہا ہے۔ تاہم، اس معاملے پر کسی سرکاری ادارے یا متعلقہ حکام کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا ہے۔

بلتستان ٹی وی اس خبر کے حوالے سے تمام متعلقہ فریقین کے مؤقف کو اہمیت دیتا ہے اور اگر کسی بھی فریق کی جانب سے مزید وضاحت یا مؤقف سامنے آتا ہے تو اسے بھی نشر کیا جائے گا

پاکستان پیپلز پارٹی سکردو کے صدر آغا سید محمد علی شاہ نے برگے نالہ میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع...
03/07/2026

پاکستان پیپلز پارٹی سکردو کے صدر آغا سید محمد علی شاہ نے برگے نالہ میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور نقصانات کا جائزہ لیا۔ آغا سید محمد علی شاہ نے متاثرین سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ متاثرہ علاقوں میں فوری امدادی اور بحالی کے اقدامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ متاثرہ افراد کو جلد از جلد ریلیف فراہم کیا جا سکے

سکردو ایئرپورٹ پر مسافر بنیادی سہولیات سے محرومسکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فضائی کرایوں میں مسلسل اضافے کے باوجود مسافرو...
02/07/2026

سکردو ایئرپورٹ پر مسافر بنیادی سہولیات سے محروم
سکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فضائی کرایوں میں مسلسل اضافے کے باوجود مسافروں کو بنیادی سہولیات میسر نہیں۔ مسافروں اور شہریوں کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ پر نہ تو پینے کے صاف اور ٹھنڈے پانی کا مناسب انتظام موجود ہے اور نہ ہی معیاری واش رومز کی سہولت دستیاب ہے۔

مسافروں کے مطابق پروازوں کے اوقات میں ایئرپورٹ پر رش بڑھ جاتا ہے، تاہم بیٹھنے کے لیے مناسب جگہ اور انتظار گاہوں کی کمی کے باعث خواتین، بزرگ شہریوں اور بچوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ شدید گرمی اور دھوپ میں مسافروں اور ان کے اہل خانہ کو طویل انتظار کرنا پڑتا ہے۔

شہریوں نے یہ بھی شکایت کی ہے کہ ایئرپورٹ کی پارکنگ کی جگہ محدود ہونے کے باعث گاڑیوں کی آمد و رفت میں مشکلات پیش آتی ہیں اور رش کے دوران صورتحال مزید خراب ہو جاتی ہے۔

عوام نے سول ایوی ایشن اتھارٹی اور ایئرپورٹ انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی اہمیت اور بڑھتے ہوئے مسافروں کے پیش نظر فوری طور پر پینے کے صاف اور ٹھنڈے پانی، معیاری واش رومز، کشادہ انتظار گاہوں، مناسب نشستوں اور پارکنگ کی توسیع کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ مسافروں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

دیوسائی نیشنل پارک میں سیاحتی سیزن عروج پر، مگر بنیادی سہولیات کا فقدان برقرارسکردو: گلگت بلتستان میں سیاحت کا سیزن اپنے...
02/07/2026

دیوسائی نیشنل پارک میں سیاحتی سیزن عروج پر، مگر بنیادی سہولیات کا فقدان برقرار

سکردو: گلگت بلتستان میں سیاحت کا سیزن اپنے عروج پر ہے اور دنیا کے بلند ترین میدانوں میں شمار ہونے والے دیوسائی نیشنل پارک میں روزانہ ہزاروں ملکی و غیر ملکی سیاح پہنچ رہے ہیں۔ تاہم، سیاحوں نے پارک میں بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ اداروں سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

سیاحوں کے مطابق دیوسائی نیشنل پارک کے داخلی مقام سدپارہ چیک پوسٹ پر ملکی سیاحوں سے فی کس 500 روپے جبکہ غیر ملکی سیاحوں سے اس سے زیادہ فیس وصول کی جاتی ہے، مگر اس کے باوجود پارک میں بنیادی انفراسٹرکچر کی صورتحال انتہائی ناقص ہے۔ سیاحوں کا کہنا ہے کہ دیوسائی جانے والی سڑکوں کی حالت خستہ ہے، جس کے باعث سفر نہ صرف دشوار بلکہ بعض مقامات پر خطرناک بھی ثابت ہوتا ہے۔

مزید برآں، دیوسائی ٹاپ، بڑا پانی، کالا پانی اور شوسر جھیل سمیت اہم سیاحتی مقامات پر واش رومز، آرام گاہوں اور دیگر بنیادی سہولیات کا فقدان پایا جاتا ہے، جس کے باعث خصوصاً خواتین، بچوں اور بزرگ سیاحوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

سیاحوں نے حکومت گلگت بلتستان اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ نیشنل پارک کے نام پر وصول کی جانے والی فیس کو سڑکوں کی تعمیر و مرمت، صفائی کے نظام، واش رومز کی تعمیر اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی پر خرچ کیا جائے، تاکہ دیوسائی آنے والے ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو بہتر اور محفوظ سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

سیاحوں کا کہنا ہے کہ دیوسائی نیشنل پارک پاکستان کا ایک اہم سیاحتی اور قدرتی ورثہ ہے، جس کی بہتری اور مناسب دیکھ بھال نہ صرف سیاحت کے فروغ بلکہ ملکی تشخص کے لیے بھی ناگزیر ہے۔

30/06/2026

صادق آباد گمبہ سکردو سے تعلق رکھنے والے نوجوان دانیال رہا ہوکر گھر پہنچ گئے
زرائع

Address

Islamabad

Telephone

+923180927408

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Baltistan TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share