Dr. Asad Ali Rana

Dr. Asad Ali Rana ڈسٹرکٹ کنسلٹنٹ ای این ٹی سرجن اینڈ فزیشن، شعبہ امراضِ ناک، کان، گلا DHQ وہاڑی

17/05/2026

سیپٹوپلاسٹی + پارشل ٹربینیٹکٹومی کے 5 دن بعد کا ریویو

السلام علیکم۔ میں ڈاکٹر اسد علی رانا، ای این ٹی سرجن، ممتاز سرجی میڈ ہسپتال، وہاڑی۔

5 دن پہلے ہم نے اس مریض کی ناک کی ہڈی ٹیڑھی ہونے اور ناک کی اندر والی ہڈی بڑھ جانے کی وجہ سے
"سیپٹوپلاسٹی + پارشل ٹربینیٹکٹومی" سرجری کی تھی۔

آج چیک اپ پر مریض کا تجربہ سنیں:
- سانس پہلے سے بہت بہتر ہے
- ناک بند رہنے کی شکایت کافی کم ہو گئی ہے
- درد اور تکلیف نارمل ہے، جو وقت کے ساتھ ٹھیک ہو جائے گی

سرجری کے بعد احتیاط بہت ضروری ہے:

1۔ ناک میں زور سے پھونک نہ ماریں
2۔ بھاری وزن نہ اٹھائیں اور جھکنے سے بچیں
3۔ دھواں، مٹی اور ٹھنڈی ہوا سے بچیں
4۔ ڈاکٹر کے بتائے ہوئے نیزل سپرے اور ڈراپس وقت پر استعمال کریں
5۔ بخار، زیادہ خون آنا یا سانس میں شدید مشکل ہو تو فوراً رابطہ کریں

اللہ کے فضل سے ریکوری اچھی جا رہی ہے۔ مکمل آرام کے لیے 2 سے 3 ہفتے لگتے ہیں۔

اگر آپ کو بھی مسلسل ناک بند رہتی ہے، سانس لینے میں مشکل ہے یا خراٹے آتے ہیں تو ای این ٹی ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

ڈاکٹر اسد علی رانا
ای این ٹی سرجن
ممتاز سرجی میڈ ہسپتال، وہاڑی

14/05/2026

السلام علیکم۔ میں ڈاکٹر اسد علی رانا، ای این ٹی سر ممتاز سرجی میڈ ہسپتال۔

کل او پی ڈی میں ایک مریض چیک کیا جس کی ناک کی دونوں طرف والی ہڈی بڑھ گئی تھی — اسے بائی لیٹرل انفیریئر ٹربینیٹ ہائپرٹرافی کہتے ہیں۔ ساتھ الرجک رائنائٹس بھی تھی۔

علامات کیا تھیں؟
- ناک ہر وقت بند رہنا
- سانس لینے میں مشکل
- چھینکیں، ناک سے پانی آنا
- نیند میں خراٹے آنا

یہ کیوں ہوتا ہے؟
زیادہ تر الرجی کی وجہ سے۔ مٹی، پولن، دھواں، پرفیوم سے ناک کی اندر والی ہڈی سوج جاتی ہے۔

علاج کیا ہے؟
1۔ الرجی سے بچاؤ — ماسک پہنیں، ڈسٹ سے دور رہیں
2۔ ڈاکٹر کے مشورے سے نیزل سپرے اور اینٹی الرجی دوائی
3۔ اگر دوائی سے فرق نہ پڑے تو سرجری سے ہڈی چھوٹی کی جاتی ہے

احتیاط:
❌ خود سے ناک میں کوئی ڈراپس نہ ڈالیں
❌ ٹھنڈی ہوا اور اے سی ڈائریکٹ چہرے پر نہ لگنے دیں
✅ گھر صاف رکھیں، بستر کی چادر روز جھاڑیں
✅ ڈاکٹر سے مکمل چیک اپ کروائیں

ناک بند رہنے کو نارمل نہ سمجھیں۔ یہ نیند، پڑھائی اور ڈیلی لائف متاثر کرتا ہے۔

بروقت علاج سے سرجری سے بچا جا سکتا ہے۔

ڈاکٹر اسد علی رانا
ای این ٹی سرجن
ممتاز سرجی میڈ ہس

06/05/2026

آواز بیٹھ گئی؟ گلا ہر وقت خراب؟

ہو سکتا ہے یہ 'ووکل کارڈ گروتھ' ہو۔
یعنی آواز والی نالی پر گلٹی یا ابھار بن جانا۔ زیادہ بولنے، چیخنے یا سگریٹ نوشی سے ہوتا ہے۔ علاج نہ ہو تو آواز جا بھی سکتی ہے۔

یہ مریض بھی اسی تکلیف میں آئے تھے۔ آج آپریشن کر کے گروتھ نکال دی۔ الحمدللہ اب بہتر ہیں۔ بائیوپسی رپورٹ کا انتظار ہے۔
مریض کی اجازت سے ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے۔

ڈاکٹر اسد علی رانا | ای این ٹی سرجن
📍 ممتاز سرجی میڈ ہسپتال

ڈاکٹر اسد علی رانا (ماہر امراض ناک، کان، گلا) اب صفدر کلینک اینڈ میٹرنٹی ہوم، کرم پور میں اپنی خدمات فراہم کر رہے ہیں۔​ج...
06/05/2026

ڈاکٹر اسد علی رانا (ماہر امراض ناک، کان، گلا) اب صفدر کلینک اینڈ میٹرنٹی ہوم، کرم پور میں اپنی خدمات فراہم کر رہے ہیں۔
​جدید ترین طبی سہولیات اور بہترین علاج کے لیے تشریف لائیں۔
​وقت: ہر اتوار دوپہر 1:00 بجے سے 3:00 بجے تک
​سہولیات: ناک، کان اور گلے کے آپریشن کی سہولت موجود ہے۔
​📍 پتہ: میلسی وہاڑی روڈ، نزد پنجاب بینک کارپوریٹ، کرم پور۔
📞 رابطہ: 0329-0769894 | 0301-7938758

اہلیانِ میلسی کے لیے خوشخبری! 🎉​اب آپ کے اپنے شہر میں بہترین طبی سہولیات میسر ہوں گی۔ وہاڑی کے معروف ماہرِ امراضِ ناک، ک...
06/05/2026

اہلیانِ میلسی کے لیے خوشخبری! 🎉
​اب آپ کے اپنے شہر میں بہترین طبی سہولیات میسر ہوں گی۔ وہاڑی کے معروف ماہرِ امراضِ ناک، کان اور گلا (ENT) ڈاکٹر اسد علی رانا اب باقاعدگی سے میلسی میں مریضوں کا معائنہ کریں گے۔
​مقام: عمر میڈی کیئر، بالمقابل PSO کچھی پٹرولیم سروس، پرانا ٹول ٹیکس وہاڑی روڈ، میلسی۔
​اوقاتِ کار: ہر اتوار، صبح 9:00 بجے سے دوپہر 1:00 بجے تک۔
​✅ ناک، کان اور گلے کے ہر قسم کے آپریشن کی سہولت موجود ہے۔
​📞 رابطہ اور بکنگ:
​0329-0769894
​0303-6950628

الحمدللہ
30/04/2026

الحمدللہ

📢 خوشخبری: صحت کارڈ پر ناک، کان اور گلے کے تمام آپریشنز کی سہولت!​اب آپ کی صحت کی فکر ہماری ذمہ داری۔ ممتاز سرجی میڈ ہسپ...
25/04/2026

📢 خوشخبری: صحت کارڈ پر ناک، کان اور گلے کے تمام آپریشنز کی سہولت!
​اب آپ کی صحت کی فکر ہماری ذمہ داری۔ ممتاز سرجی میڈ ہسپتال میں جدید ترین طبی سہولیات کے ساتھ ناک، کان اور گلے (ENT) کے تمام آپریشنز اب صحت کارڈ پر بالکل مفت/رعایتی نرخوں پر کیے جا رہے ہیں۔
​👨‍⚕️ ماہرِ امراضِ ناک، کان، گلہ:
​ڈاکٹر اسد علی رانا
ڈسٹرکٹ کنسلٹنٹ وہاڑی
(MBBS, MCPS ENT Surgery, MRCP Medicine Ireland)
​✅ ہماری سہولیات:
​ناک، کان اور گلے کے تمام پیچیدہ آپریشنز۔
​صحت کارڈ کے ذریعے علاج کی سہولت۔
​جدید مشینری اور تجربہ کار طبی عملہ۔
​📍 مقام: ممتاز سرجی میڈ ہسپتال، شرقی کالونی، وہاڑی۔
📞 رابطہ برائے معلومات و اپائنٹمنٹ: 1436174-304-92+
​یاد رہے! آپ کا شناختی کارڈ ہی آپ کا صحت کارڈ ہے۔

ڈاکٹر اسد علی رانا سیکرٹری اطلاعات و نشریات پی ایم اے ڈسٹرکٹ وہاڑی تعینات
22/04/2026

ڈاکٹر اسد علی رانا سیکرٹری اطلاعات و نشریات پی ایم اے ڈسٹرکٹ وہاڑی تعینات

15/04/2026

ماہرِ امراضِ ناک، کان و گلا ڈاکٹر اسد علی رانا کی عوام کو اہم ہدایات
وہاڑی (طاہر نور بھٹی سے)
معروف کنسلٹنٹ ای این ٹی سرجن، ڈاکٹر اسد علی رانا نے عوام الناس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناک، کان اور گلا اللہ تعالیٰ کی طرف سے عطا کردہ نہایت قیمتی نعمتیں ہیں، جن کی حفاظت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان حساس اعضا کے حوالے سے معمولی سی لاپرواہی بھی سنگین مسائل کا سبب بن سکتی ہے، جو بعض اوقات مستقل نقصان کی صورت اختیار کر لیتے ہیں۔
ڈاکٹر اسد علی رانا نے خاص طور پر اس امر کی نشاندہی کی کہ ہمارے معاشرے میں اکثر افراد بغیر کسی مستند طبی مشورے کے کانوں میں عرقِ گلاب، بادام کا روغن یا مختلف اقسام کے تیل استعمال کرتے ہیں، جو کہ نہایت مضر عمل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے غیر سائنسی طریقے کان کے اندر نمی پیدا کرتے ہیں، جس کے نتیجے میں فنگس (پھپھوندی) اور دیگر انفیکشنز جنم لیتے ہیں، جو سماعت متاثر کرنے کے ساتھ شدید درد اور تکلیف کا باعث بنتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی بھی فرد کو کان، ناک یا گلے میں درد، خارش، سوجن یا سماعت میں کمی جیسی علامات محسوس ہوں تو فوری طور پر کسی مستند معالج سے رجوع کیا جائے، تاکہ بروقت تشخیص اور مؤثر علاج ممکن ہو سکے۔
ڈاکٹر اسد علی رانا عوامی آگاہی کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں اور ان کی خدمات شعبۂ صحت میں نہایت اہم اور قابلِ قدر ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ غیر مستند گھریلو ٹوٹکوں سے اجتناب کریں اور اپنی صحت کے معاملے میں ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔
اپنی صحت کا خیال رکھنا ایک صحت مند معاشرے کی بنیاد ہے، لہٰذا مستند طبی مشورے کو ترجیح دیں اور خودساختہ علاج سے گریز کریں۔
نوٹ: ڈاکٹر اسد علی رانا اپنے پرائیویٹ کلینک میں ممتاز سرجی میڈ ہسپتال میں دوپہر 2 بجے سے رات 8:30 بجے تک مریضوں کو چیک کرتے ہیں۔

Address

Mumtaz Surgimed Hospital North Block Sharki Colony Nazd Qaid Azam Park Vehari
Vehari
61100

Opening Hours

Monday 15:00 - 20:00
Tuesday 15:00 - 20:00
Wednesday 15:00 - 20:00
Thursday 15:00 - 20:00
Friday 15:00 - 20:00
Saturday 15:00 - 20:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr. Asad Ali Rana posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category