Darbar-e-Kareemi آستا نہ عالیہ دربار کریمی

Darbar-e-Kareemi  آستا نہ عالیہ دربار کریمی آستانہ عالیہ دربار کریمی واہ کینٹ۔۔سلسلہ نقشبند Aastana-e-Aalia Darbar-e-Kareemi

|  سالانہ عرسِ کریمی-2026 |خدا کے فضل و کرم اورحضورﷺ  کی پیہم نوازشات کی بدولت 79 واں عرسِ کریمی اپنی گزشتہ روایات کوبرق...
28/08/2026

| سالانہ عرسِ کریمی-2026 |

خدا کے فضل و کرم اورحضورﷺ کی پیہم نوازشات کی بدولت 79 واں عرسِ کریمی اپنی گزشتہ روایات کوبرقراررکھتے ہوئےاِمسال بھی بتاریخ۱۱،۱۰ستمبر2026ءبروزجمعرات و جمعہ بمقام دربارِعالیہ دربارِ کریمی، زیرِ قیادت سراج الاولیاء نجم الاصفیاء قبلۂ عالم حضرت پیر قاضی محمد طارق عثمانی کریمی نقشبندی مجدّدی مدظلہ العالی سجّادہ نشین دربارِ کریمی بڑے تزک و احتشام سے منایا جارہا ہے۔

جس میں پاکستان بھر سے مقتدر علماءکرام، مشہور نعت خواں اور نامور قراء حضرات شمولیت کی سعادت حاصل کررہے ہیں۔آپ سے التماس ہے کہ اپنے دوست و احباب کے ہمراہ اس نورانی و عرفانی عرسِ پاک کی محفل میں جہاں مسلسل رحمتیں اور بے پناہ برکتیں برستی ہیں جہاں فرشتوں کا نزول اور ارواحِ طیبہ کا ظہور ہوتا ہےجہاں سے کوئی مایوس نہیں جاتا اور بقدرِ ظرف اپنی مرادوں کی جھولیاں بھرتا ہے، تشریف لاکر اپنے قلب و نظر کو میخانۂ کریمیؔ و رحمانی کے رحمت بدوش ساغروں سے مسرور و سَرشار کرکے ہماری مسرتوں میں اضافہ فرمائیں۔ نیز ثوابِ دارین بھی حاصل کریں۔

پروگرام انِ شاءاللہ الکریم:

10 ستمبر، جمعرات
نشست اوّل: بعد نمازِ عصر: چادر پوشی۔ختم شریف۔
نشست دوم: بعد نمازِ مغرب: ختمِ خواجگان۔ لنگر شریف۔
نشست سوم : بعد نمازِ عشاء تا 12بجے: محفلِ حسنِ قرأت و نعت۔ صلوٰۃ و سلام و دعا۔

11ستمبر،جمعۃالمبارک
نشست اول : بعد نمازِ تہجد تا فجر: ختمِ کریمی ۔محفلِ ذکرو نعت
نشست دوم: بعد نمازِ فجر: چادرپوشی۔ ناشتہ
نشست سوم: 8 تا 4بجے سہ پہر: محفلِ نعت وخطابات۔ آخری دعا۔

اَلدَّاعِیْ اِلَی الْخَیْر:
اِنتظامیہ و صاحبزادگان، دربارِ عالیہ دربارِ کریمی۔ واہ کینٹ۔

0316-5650227 | 0306-5336189

www.khidmatkaro.org
Facebook: Darbar-e-Kareemi آستا نہ عالیہ دربار کریمی

درسِ سیرتُ النبی ﷺ 510 ربیع الاول، 1447ھ
25/08/2026

درسِ سیرتُ النبی ﷺ 5

10 ربیع الاول، 1447ھ

درسِ سیرتُ النبی ﷺ 49ربیع الاول، 1447ھ
24/08/2026

درسِ سیرتُ النبی ﷺ 4

9ربیع الاول، 1447ھ

درسِ سیرتُ النبی ﷺ 38ربیع الاول، 1447ھ
24/08/2026

درسِ سیرتُ النبی ﷺ 3

8ربیع الاول، 1447ھ

درسِ سیرتُ النبی ﷺ 27ربیع الاول، 1447ھ
23/08/2026

درسِ سیرتُ النبی ﷺ 2

7ربیع الاول، 1447ھ

درسِ سیرتُ النبیﷺ 16ربیع الاول، 1447ھ
22/08/2026

درسِ سیرتُ النبیﷺ 1

6ربیع الاول، 1447ھ

🌿 **عید میلاد النبی ﷺ — فری میڈیکل کیمپ** 🌿رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:**’’پانچ چیزوں کو پانچ چیزوں سے پہلے غنیمت سمجھو: اپنی ...
16/08/2026

🌿 **عید میلاد النبی ﷺ — فری میڈیکل کیمپ** 🌿

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

**’’پانچ چیزوں کو پانچ چیزوں سے پہلے غنیمت سمجھو: اپنی جوانی کو بڑھاپے سے پہلے، اپنی صحت کو مرض سے پہلے، اپنے مال داری کو محتاجی سے پہلے، اپنی فراغت کو مصروفیت سے پہلے اور اپنی زندگی کو موت سے پہلے۔‘‘**

📅 **19 اگست 2026ء**
🕐 **ظہر تا عصر**
📍 **جامع مسجد، آستانہ عالیہ دربارِ کریمی**

👨‍⚕️ **ڈاکٹر عمران یونس**
کنسلٹنٹ فزیشن

🩺 **خصوصی معائنہ و رہنمائی:**
• شوگر
• بلڈ پریشر
• یورک ایسڈ
• کولیسٹرول

✨ **آئیے! اپنی صحت کی حفاظت کریں اور سیرتِ طیبہ ﷺ کی روشنی میں صحت کو نعمت سمجھتے ہوئے اس کی قدر کریں۔**

🏥 **زیرِ اہتمام:**
**خدمت کرو فاؤنڈیشن — دربارِ کریمی**

📞 **رابطہ: 0306-5336189**

#عیدمیلادالنبی #صحت

سالانہدُروسِ سیرتُ النبیﷺ2026/1447
15/08/2026

سالانہ
دُروسِ سیرتُ النبیﷺ
2026/1447

تمام احبابِ گرامی کو آمدِ ربیع الاول شریف مبارک ہو!اس ضمن میں ایک اہم پہلو اور دلیلِ عملِ وجہِ میلادِ مصطفیﷺ پیشِ خدمت ...
14/08/2026

تمام احبابِ گرامی کو آمدِ ربیع الاول شریف مبارک ہو!

اس ضمن میں ایک اہم پہلو اور دلیلِ عملِ وجہِ میلادِ مصطفیﷺ پیشِ خدمت ہے:

اللّٰہ تعالیٰ کی نعمتوں کے تذکرے کرنا:

اللہ تبارک و تعالیٰ نے ارشاد فرمایا:

وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا مُوسَى بِآيَاتِنَا أَنْ أَخْرِجْ قَوْمَكَ مِنَ الظُّلُمَاتِ إِلَى النُّورِ وَذَكِّرْهُمْ بِأَيَّامِ اللّهِ إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَاتٍ لِّكُلِّ صَبَّارٍ شَكُورٍO

’’اور بے شک ہم نے موسیٰ (علیہ السلام) کو اپنی نشانیوں کے ساتھ بھیجا کہ (اے موسیٰ!) تم اپنی قوم کو اندھیروں سے نکال کر نور کی طرف لے جاؤ اور انہیں الله کے دنوں کی یاد دلاؤ (جو ان پر اور پہلی اُمتوں پر آچکے تھے)، بے شک اس میں ہر زیادہ صبر کرنے والے (اور) خوب شکر بجا لانے والے کے لیے نشانیاں ہیں۔ ‘‘

ابراهيم، 14: 5

حضرت اُبی بن کعب رضی اللہ عنہ اس آیت کی تفسیر میں روایت کرتے ہیں کہ اُنہوں نے حضور نبی اکرم ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا:

بينا موسي عليه السلام في قومه يذکرهم بأيام الله ، وأيام الله بلاؤه ونعماؤه.

’’ہم میں موسیٰ علیہ السلام اپنی قوم کو اللہ کے دنوں کی یاد دلاتے تھے۔ اور اللہ کے دنوں سے مراد (اس کی طرف سے) مصائب اور نعمتوں کے اترنے کے دن ہیں۔‘‘

قرطبي، الجامع لأحکام القرآن، 9: 342

مفسرین کرام نے وَذَکِّرْھُمْ بِاَیَّامِ الله کی تفسیر کے ذیل میں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ کا قول نقل کرتے ہوئے کہا کہ اِس سے مراد ہے:

بنعم الله عليهم.

’’اُن پر اللہ کی نعمتوں کا اُترنا۔‘‘

1. قرطبي، الجامع لأحکام القرآن، 9: 341
2. سيوطي، الدر المنثور في التفسير بالماثور، 5: 6
3. شوکاني، فتح القدير، 3: 95

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ کے نام وَر تابعی شاگرد مجاہد اس آیت کی تفسیر ان الفاظ میں کرتے ہیں:

بالنعم التي أنعم بها عليهم: أنجاهم من آل فرعون وفلق لهم البحر وظلل عليهم الغمام وأنزل عليهم المن والسلوي.

’’اللہ کی ان نعمتوں کو یاد کرنا جو اس نے ان پر نازل کیں: اس نے ان کو آلِ فرعون سے نجات دی، ان کے لیے سمندر کو پھاڑا، ان کے اوپر بادلوں کا سایہ کیا اور ان پر من و سلوی اتارا۔‘‘

1. طبري، جامع البيان في تفسير القرآن، 13: 184
2. سيوطي، الدر المنثور في التفسير بالماثور، 5: 6

یہ آیت اتارنے کا مقصد یہ تھا کہ بنی اسرائیل الله کے دنوں کی یاد منائیں تاکہ ان کی آئندہ نسلیں بھی ان دنوں کی یاد مناتی رہیں اور انہیں معلوم ہو کہ ان اَیام میں اللہ تعالیٰ نے انہیں کیسی کیسی نعمتوں سے نوازا تھا: انہیں فرعون کی سختیوں سے نجات دی گئی، فرعون کو غرقِ نیل کرکے انہیں اس میں سے صحیح سلامت نکالا گیا، اُن پر سخت دھوپ میں بادلوں کا سایہ کیا گیا حتی کہ ان کی خوراک کا بھی آسمانی بندوبست کیا گیا اور وہ من و سلویٰ سے نوازے گئے۔ اتنی کثیر نعمتوں سے مالا مال کرنے کے بعد ان کویاد دلایا جا رہا ہے کہ مرورِ اَیام سے وہ دن جب بھی لوٹ کر آئے تو ان پر لازم ہے کہ اُس دن ملنے والی نعمتیں یاد کرکے اپنے رب کا شکر بجا لائیں اور خوب عبادت کریں۔

اِنشاءالّٰلہُ الکریم!10،11 ستمبرجمعرات و جمعہ2026
12/08/2026

اِنشاءالّٰلہُ الکریم!

10،11 ستمبر
جمعرات و جمعہ
2026

Address

Darbar-e-Kareemi, Lohsar Meeran Shareef, GT Road
Wah Cantt
47040

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Darbar-e-Kareemi آستا نہ عالیہ دربار کریمی posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Darbar-e-Kareemi آستا نہ عالیہ دربار کریمی:

Shortcuts

Share