11/09/2026
کیا پیٹ کا ہر درد گیس ہوتا ہے؟
ہر بار نہیں!
پیٹ میں درد واقعی بدہضمی یا گیس کی وجہ سے ہو سکتا ہے، لیکن بعض اوقات اس کے پیچھے پتھری، ہرنیا، اپنڈکس یا آنتوں سے متعلق مسئلہ بھی ہو سکتا ہے۔
خاص طور پر اگر درد بار بار ہو، شدت بڑھ رہی ہو، یا اس کے ساتھ الٹی، بخار، پیٹ میں سوجن یا کھانے کے بعد مخصوص جگہ پر درد ہو تو اسے مسلسل نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔
ہر درد کا علاج ایک جیسا نہیں ہوتا، اصل وجہ جاننا ضروری ہے۔