Doctor of Pharmacy(PHARM.D)

Doctor of Pharmacy(PHARM.D) All about Doctor of Pharmacy(Pharm.D)

Pharm–D is the Professional degree that prepares individuals for practice of preparing and dispensing drugs and medications in consultation with prescribing physicians ad other health care professionals, and for managing pharmacy practices and counseling patients. It Includes instruction in Biostatistics, Biochemistry, Anatomy, Physiology, Pharmaceutics,Pharmacology, Pharmaceutical chemistry, Pha

rmacognosy, Clinical Pharmacy, Pharmacy practices,applicable regulations, and professional standards and ethics.

انتہائی اہم میڈیکل پروفیشنز...
04/06/2026

انتہائی اہم میڈیکل پروفیشنز...

ایک کشتی میں چار افراد کی جگہ ہے. آپ کن دو کو سمندر میں پھینکنا چاہیں گے..یاد رہے کہ جن 4 افراد بچانا ہے وہ دنیا کیلئے ا...
02/06/2026

ایک کشتی میں چار افراد کی جگہ ہے. آپ کن دو کو سمندر میں پھینکنا چاہیں گے..
یاد رہے کہ جن 4 افراد بچانا ہے وہ دنیا کیلئے اہم ہیں...
فارماسسٹ
فیزیشن
نرس
ڈینٹسٹ
پیرامڈکس
عطائی

جعلی ادویات کے خاتمے کیلئے بہترین قدم...
02/06/2026

جعلی ادویات کے خاتمے کیلئے بہترین قدم...

بہترین بروقت اور سستہ علاج..... فارماسسٹ انڈیپینڈینٹ پریسکرائیبنگ پاکستان
01/06/2026

بہترین بروقت اور سستہ علاج..... فارماسسٹ انڈیپینڈینٹ پریسکرائیبنگ پاکستان

31/05/2026

ایک مریض فیزیشن کے پاس گیا. مریض نے شکایت کی کہ جو میڈیسن آپ نے لکھی تھی اس نے کوئی کام نہیں کیا.. فیزیشن نے ایک اور پریسکرپشن لکھ دی.. مریض اپنے پہلے والی میڈیسن کے ڈبے بھی لئے ہوئے تھا.. فارمیسی پر موجود فارماسسٹ نے دیکھا کہ فیزیشن نے اسی جینرک میں دوسرا برانڈ تبدیل کردیا... خیر فارماسسٹ نے اسے دوا دے دی. ایک ہفتے بعد مریض دوبارہ گیا، فیزیشن نے تیسری بار پریسکرپشن لکھ دی. مریض اسی فارمیسی آیا اور تنگ آکر فارماسسٹ سے کہنے لگا. یہ تیسری دفعہ دوا لے رہا ہوں لیکن کوئی آرام ہی نہیں آرہا. فارماسسٹ نے اس سے پرانی ادویات کا پوچھا تو مریض نے پرانے ڈبے دکھا دئے. فارماسسٹ نے جیسے دبے دیکھے تو سمجھ گیا کہ فیزیشن صرف برانڈ تبدیل کررہا ہے اور دوا وہی دے رہا ہے. فارماسسٹ نے مریض کو سمجھایا کہ آپ کا فیزیشن صرف برانڈ تبدیل کررہا ہے. فارمولا وہی ہے سب میڈیسنز کا. 😅
خیر.. مریض کی بھی عقل ٹھکانے لگ گئی کہ برانڈ تبدیل کرنے سے کچھ نہیں ہوتا. فارماسسٹ نے مریض کا مسئلہ جانا اور ایک دوا دی. مریض 3 دن بعد آیا اور فارماسسٹ کا شکریہ ادا کیا کہ 15 دن بعد پہلی دفعہ کچھ آرام محسوس کیا... پہلے تو اللہ ان فیزیشنز سے بچائے اور اگر ضرورت پڑی بھی تو آئندہ کسی بھی فیزیشن کی پریسکرپشن ہوگی میں آپ سے ہی چیک کرواؤ نگا. تاکہ دوبارہ یہ والا فراڈ نہ ہو..

نتیجہ: فیزیشنز کمپنیوں سے کمیشن لینے کے چکر میں برانڈ لکھتے ہیں. اور مریض کو کہتے ہیں کہ یہی والا لینا ورنہ کسی اور برانڈ کی لوگے تو مرجاؤ گے... 😅 مریض کو مرنے سے ڈرا کر برانڈ کے چکر میں الجھایا ہوا ہے. اور خوب کمائی کررہے ہیں..

30/05/2026

یہ 2018 کی بات ہے. ہماری فیملی میں ایک بچہ بیمار تھا. ہم اسلام آباد میں ایک ہسپتال لے گئے. وہاں ایک تقریباً 50 سال کی لگ بھگ کی ایک لیڈی ڈاکٹر موجود تھیں. فیس اچھی خاصی لی گئی.
بچے کا فیزیکل ایگزام کرنے لگی. مجھے ان کا انداز دیکھ کر ہی سمجھ آگئی کہ یہ ڈاکٹر ایکسپرٹ نہیں. ڈاکٹر روم سے باہر آکر میں نے فیملی سے کہا کہ ڈاکٹر اناڑی ہے. انہوں نے کہا کہ وہ اتنی تجربہ کار ہیں تم یہ بات کیسے کہہ سکتے ہو.
خیر جو ٹیسٹ انہوں نے تجویز کیا تھا میں نے انہیں پہلے ہی کہہ دیا تھا غیر ضروری ہے. جب رزلٹ آیا تو میں خود ٹیسٹ رپورٹ اسی ڈاکٹر کے پاس لے گیا. ٹیسٹ نارمل تھا. میں نے انجان بن کر ان سے پوچھا کہ ٹیسٹ رزلٹ کیا آیا.. انہوں نے کیا نارمل ہے. اب ان کو یقین ہوگیا کہ میں ایک عام شخص ہوں. میڈیکل سے کوئی لینا دینا نہیں.. فیملی بھی ساتھ ہی تھی. خیر... اتنے میں وہ ڈاکٹر کہنے لگی کہ بچے کو انٹیروجرمینا نہ دیں... میں نے پوچھا کہ کیا وجہ ہے.. تو جواب میں کہنے لگی کہ "میڈیکل ریپ آیا تھا تو اس نے بتایا کہ اتنے بچوں میں انٹیروجرمینا نہیں دینا چاہیئے" تو میں نے دوبارہ پوچھا کہ اس نے کیا وجہ بتائی کہ کیوں نہیں دینا چاہیئے.. تو آگے سے جواب آیا کہ "وہ دوبارہ آئے تو میں پوچھوں گی اس سے".. میں نے کہا ٹھیک ہے. ضرور پوچھیں.. 😅
خیر.. جیسے ہی ان کی روم سے باہر آئے تو فیملی بھی ہنسنے لگی.. اور مجھ سے کہنے لگے کہ تم نے ٹھیک کہا تھا. یہ ڈاکٹر واقعی اناڑی ہے. لیکن تمھیں کیسے اندازا ہوا. تو میں نے بتایا کہ میں نے خود پیڈز یعنی بچوں کے وارڈ میں ڈیوٹی کی ہے.
اب اندازا کریں کہ ان کے نالج کے یہ لیول ہے کہ یہ فیزیشنز میڈیکل ریپس کی بتائی ہوئی بات پر یقین رکھتے ہیں. ان کی اکثریت کا یہ حال ہے کہ BA اور MA پاس میڈیکل ریپس سے سیکھ کر پریکٹس کرتے ہیں.. اور یہ فارماسسٹ سے مقابلے کی بات کرتے ہیں؟
یہ فیزیشنز دوسروں کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈہ کرنے کی بجائے اپنے علم پر دیھان دیں.. اور عوام کی فلاح کیلئے کام کریں.

ٹیم ڈاکٹر آف فارمیسی

Propaganda vs Reality
30/05/2026

Propaganda vs Reality

اگر دوا صرف ساتھ والے سٹور سے ملے اور اسکے علاوہ کہیں اور سے نہ ملے تو سمجھ جائیں آپ کے ساتھ تگڑا فراڈ ہوا ہے.
29/05/2026

اگر دوا صرف ساتھ والے سٹور سے ملے اور اسکے علاوہ کہیں اور سے نہ ملے تو سمجھ جائیں آپ کے ساتھ تگڑا فراڈ ہوا ہے.

29/05/2026

کیا ہم سب فیزیشنز کے خلاف ہیں..
جواب: ہرگز نہیں..
ہم صرف ان کے خلاف ہیں جو ہمارے پروفیشن کے خلاف پروپیگنڈہ کررہے ہیں

29/05/2026

فارما کمپنیوں سے رشوت MBBS فیزیشن لیتے ہیں.. فارماسسٹ نہیں!
فارما کمپنیوں سے عمرے کا ٹور MBBS فیزیشن لیتے ہیں.. فارماسسٹ نہیں!
فارما کمپنیوں کو ایکٹیویٹی کیلئے بلیک میل فیزیشن کرتے ہیں.. فارماسسٹ نہیں!
دو نمبر ادویات جو کہ فیزیشن کے اپنے کلینک والے سٹور سے ملتی ہیں کو پریسکرائیب فیزیشن کرتے ہیں... فارماسسٹ نہیں.!
مریضوں کو کمیشن کی خاطر غیر ضروری ادویات فیزیشن پریسکرائیب کرتے ہیں... فارماسسٹ نہیں!
غفلت کی وجہ سے معصوم بچے اور مریضوں کو مارنے والے فیزیشنز ہیں.. فارماسسٹ نہیں!
ہومیوپیتھک، حکیمی، آیورویدک، نیوٹراسیوٹکل ادویات غیر قانونی طور پر پریسکرائیب فیزیشن کرتے ہیں.... فارماسسٹ نہیں!

کیا آج تک کسی فارماسسٹ کو ہومیوپیتھک علاج تجویز کرتے دیکھا؟
کیا آج تک کسی فارماسسٹ کو حکیمی علاج تجویز کرتے دیکھا؟
کیا آج تک کسی فارماسسٹ کی غفلت سے کوئی مریض مرتے دیکھا؟
کیا اج تک کسی فارماسسٹ کو کمپنیوں سے رشوت، کمیشن، ایکٹیویٹی کرواتے دیکھا؟ عمرے کے ٹکٹ لگواتے دیکھا؟ 🙄
کیوں کہ فارماسسٹ ایسے گھناؤنے کام نہیں کرتے.. فارماسسٹس کو کیٹگری رینٹ کیلئے مجبور کون کرتا ہے؟ یہی مافیا مجبور کرتا ہے کیونکہ یہی فیزیشن اپنے کلینکس میں میڈیکل سٹور بنا کر بیٹھے ہیں، دوسری جانب برانڈ کے نام کا شوشا چھوڑا ہوا ہے. عوام کو فارماسسٹس کے خلاف گمراہ کرتے ہیں. فارمیسی کونسل کا صدر بھی ایک فیزیشن ہے، بڑی بڑی کمپنیوں میں ceo بھی فیزیشنز ہیں..
تو فارماسسٹس کے حقوق مارنے والے یہی درندے ہیں کوئی اور نہیں.. فارماسسٹ اپنے بقاء کی جنگ لڑرہے ہیں اور عوام کو درست علاج اور اچھی ادویات پہنچانے کیلئے لڑ رہے ہیں. فارماسسٹ انڈیپینڈینٹ پریسکرائیبنگ کی جنگ بھی اسی لئے ہے تاکہ عوام کو آسان اور سستا اور اچھا علاج مل سکے.. یہ مناپلی بدمعاشی غنڈہ گردی کے خلاف فارماسسٹ کمیونٹی اور پاکستان فارماسسٹ ایسوسی ایشن کھڑی ہوئی ہے....
عوام کو فارماسسٹس کا ساتھ دینا چاہیئے..
ٹیم ڈاکٹر آف فارمیسی

Address

Riyadh

Telephone

+923139992337

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Doctor of Pharmacy(PHARM.D) posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share