Jobs Recruitments

Jobs Recruitments Connecting Healthcare professionals to hospitals across world All about Health

Career opportunity!
09/10/2026

Career opportunity!

09/08/2026
Career opportunities!
09/08/2026

Career opportunities!

07/15/2022

اللہ تعالیٰ نے رزق کے 16 دروازے مقرر کئے ہیں
اور اس کی چابیاں بھی بنائی ہیں۔ جس نے یہ چابیاں حاصل کر لیں وہ کبھی تنگدست نہیں رہے گا۔
۔
* پہلا دروازہ نماز ہے۔ جو لوگ نماز نہیں پڑھتے ان کے رزق سے برکت اٹھا دی جاتی ہے۔ وہ پیسہ ہونے کے باوجود بھی پریشان رہتے ہیں۔

* دوسرا دروازہ استغفار ہے۔ جو انسان زیادہ سے زیادہ استغفار کرتا ہے توبہ کرتا ہے اس کے رزق میں اضافہ ہو جاتا ہے اور اللہ ایسی جگہ سے رزق دیتا ہے جہاں سے کبھی اس نے سوچا بھی نہیں ہوتا۔

* تیسرا دروازہ صدقہ ہے۔ اللہ نے فرمایا کہ تم اللہ کی راہ میں جو خرچ کرو گے اللہ اس کا بدلہ دے کر رہے گا، انسان جتنا دوسروں پر خرچ کرے گا اللہ اسے دس گنا بڑھا کر دے گا

* چوتھا دروازہ تقویٰ اختیار کرنا ہے۔ جو لوگ گناہوں سے دور رہتے ہیں اللہ اس کیلئے آسمان سے رزق کے دروازے کھول دیتے ہیں۔

* پانچواں دروازہ کثرتِ نفلی عبادت ہے۔ جو لوگ زیادہ سے زیادہ نفلی عبادت کرتے ہیں اللہ ان پر تنگدستی کے دروازے بند کر دیتے ہیں۔ اللہ کہتا ہے اگر تو عبادت میں کثرت نہیں کرے گا تو میں تجھے دنیا کے کاموں میں الجھا دوں گا، لوگ سنتوں اور فرض پر ہی توجہ دیتے ہیں نفل چھوڑ دیتے ہیں جس سے رزق میں تنگی ہوتی ہے

٭ چھٹا دروازہ حج اور عمرہ کی کثرت کرنا ، حدیث میں آتا ہے حج اور عمرہ گناہوں اور تنگدستی کو اس طرح دور کرتے ہیں جس طرح آگ کی بھٹی سونا چاندی کی میل دور کر دیتی ہے

٭ ساتواں دروازہ رشتہ داروں کے ساتھ اچھے سلوک سے پیش آنا۔ ایسے رشتہ داروں سے بھی ملتے رہنا جو آپ سے قطع تعلق ہوں۔

٭ آٹھواں دروازہ کمزوروں کے ساتھ صلہ رحمی کرنا ہے۔ غریبوں کے غم بانٹنا، مشکل میں کام آنا اللہ کو بہت پسند ہے

٭ نوواں دروازہ اللہ پر توکل ہے۔ جو شخص یہ یقین رکھے کہ اللہ دے گا تو اسے اللہ ضرور دے گا اور جو شک کرے گا وہ پریشان ہی رہے گا

٭دسواں دروازہ شکر ادا کرنا ہے۔ انسان جتنا شکر ادا کرے گا اللہ رزق کے دروازے کھولتا چلا جائے گا

٭ گیارہواں دروازہ ہے گھر میں مسکرا کر داخل ہونا ،، مسکرا کر داخل ہونا سنت بھی ہے حدیث میں آتا ہے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ فرماتا ہے کہ رزق بڑھا دوں گا جو شخص گھر میں داخل ہو اور مسکرا کر سلام کرے

٭بارہواں دروازہ ماں باپ کی فرمانبرداری کرنا ہے۔ ایسے شخص پر کبھی رزق تنگ نہیں ہوتا

٭ تیرہواں دروازہ ہر وقت باوضو رہنا ہے۔ جو شخص ہر وقت نیک نیتی کیساتھ باوضو رہے تو اس کے رزق میں کمی نہیں ہوتی

٭چودہواں دروازہ چاشت کی نماز پڑھنا ہے جس سے رزق میں برکت پڑھتی ہے۔ حدیث میں ہے چاشت کی نماز رزق کو کھینچتی ہے اور تندگستی کو دور بھگاتی ہے

٭ پندرہواں دروازہ ہے روزانہ سورہ واقعہ پڑھنا ۔۔ اس سے رزق بہت بڑھتا ہے

٭ سولواں دروازہ ہے اللہ سے دعا مانگنا۔ جو شخص جتنا صدق دل سے اللہ سے مانگتا ہے اللہ اس کو بہت دیتا ہے

اللّه ہمیں ان سب پے اخلاص کے ساتھ عمل کی توفیق آتا فرمائے (آمین)

06/19/2022

جن کے پاس بائیک یا پرسنل گاڑی ہے 🚗🚙
ان حضرات سے گزارش کی جاتی ہے کہ
راستے میں جو بھی ملتا ہے اسے بنا مانگے لفٹ دے دیا کریں کیونکہ اس مہنگائی میں کسی کے پاس کرایہ نہیں ہوتا تو کوئ لوکل گاڑی کا انتظار کرتا ہے اس گرمی میں روڈ پر کھڑے رہنا بہت تکلیف دیتا ہے
دوسروں کی مدد کرنا انسانیت کا اعلیٰ درجہ ہے!!

General Shah Mahmood Niazi is a retired officer from the   Army; he graduated from the Royal Military Academy in the UK ...
05/31/2022

General Shah Mahmood Niazi is a retired officer from the Army; he graduated from the Royal Military Academy in the UK in 1958 and served until 1990. He lost two sons during the Afghan civil war from 1992 to 1996 and a 3rd son last year to a su***de bomber.

Currently, he lives in alone with his wife and his daughter-in-law, which he is supporting. He doesn’t accept charity or handouts. At the age of 88, he works hard to keep his small family of 3.

This is called living with Dignity and Honor and Haqeeqi Azadi.

05/28/2022

*میچیورٹی کسے کہتے ہیں۔ میچیورٹی کیا ہے؟ میچیورٹی کسی انسان میں کس وقت آتی ہے؟*
۔۔۔۔۔۔۔۔
‏میچورٹی کا ایک لیول یہ ہوتا ہے کہ آپ وضاحت دینا چھوڑ دیتے ہیں اور خاموش ہوجاتے ہیں، بحث نہیں کرتے۔ اگر کوئی آپکو برا بھلا بھی کہہ دے تو یہ کہہ کر مسکرا کر آگے بڑھ جاتےہیں کہ " Yes I'm....
اسکا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ آپ سچ میں ویسے ہی ہوتے ہیں۔ فرق صرف یہ ہے کہ وہ بات آپکے لیے اہمیت ہی نہیں رکھتی۔
۔۔۔۔۔۔۔
یاد رکھیں۔۔
گاڑی کے پیچھے کچھ فاصلے تک ہی کتا بھونکتا اور دوڑتا رہتا ہے،
نہ ہی کتا آپ سے گاڑی چھیننا چاہتا ہے۔
نہ گاڑی میں بیٹھنا چاہتا ہے۔
اور نہ ہی اسے گاڑی چلانی آتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
ایسے ہی زندگی کے سفر میں کچھ اسی عادت کے لوگ بنا کسی مقصد کے آپکی راہ میں رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔۔
*اس لئے جب آپ اپنی منزل پر رواں دواں ہوں اور لوگ آپکی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کریں تو ان سے الجھنے کے بجائے اپنی منزل کی طرف متوجہ رہیں.*
۔۔۔۔۔۔۔
یاد رکھیں،
آپ کو تلخ نہیں ہونا،
آپ کو بدلہ لینے والا نہیں بننا۔
آپ کو چالیں چلنے والا،
جال بچھانے والا بھی نہیں بننا۔
آپکو ایسا بھی نہیں ہونا کہ آپ شاطر کہلائیں۔
اور ایسا بھی نہیں کرنا کہ آپ گڑھے کھودیں، دوسروں کےلئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
آپکو لگے زخم ہیں، دل پر ہیں اور روح پر بھی ہیں،
لیکن انکے لیے مرہم بدلہ لے کر تیار نہ کریں۔
مرہم آسمانی ہی اچھے ہوتے ہیں۔
مرہم رحمانی ہی شفاء دیتے ہیں۔
چھوڑ دیں جو ہوا، جانے دیں جس نے، جو کیا۔
اپنے پیچھے دروازے بند کر کے آگے بڑھ جائیں۔
زخم دینے والوں، تکلیف پہنچانے والوں،
*روح کو روند دینے والوں کو ان کے حال پر چھوڑ کر، اپنا حال ٹھیک کریں۔ کیونکہ آپکو وہ نہیں بننا جو حالات آپکو بنا رہے ہیں۔ آپکو وہ بننا ہے جو اعمال بناتے ہیں۔*
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
"رب کا بندہ بننے کی کوشش کریں"
*بندہِ مومن۔۔۔یعنی ایک بہترین انسان*🤝🏻🤝🏻🇵🇰

05/20/2022

😊
شب بخیر 😊
شادی کے دوسرے دن میاں نے اپنی بیوی سے ناشتہ میں انڈہ کھانے کی فرمائش کر دی، بیوی نے خوشی خوشی آملیٹ تیار کر دیا مگر تنقیدی شوہر نے اعتراض لگایا کہ انڈہ تو اچھا ہے مگر میرا دل تو فرائی انڈے کا تھا، بیوی کو
افسوس ہوا کہ وہ شوہر کی خواہش پر پوری نہیں اتر سکی ،
اگلی صبح بیوی نے شوہر کے کہنے سے پہلے ہی فرائی انڈہ پیش کیا تو تنقیدی
شوہر نے پھر سے تنقید کر ڈالی کہ بیگم انڈہ تو اچھا ہے مگر آج میرا دل آملیٹ کھانے کا تھا، بیوی بیچاری پھر سے شرم شار ہو گئی
اور اگلی صبح ڈرتے ڈرتے آملیٹ اور فرائی دونوں انڈئے پیش کیے، شوہر تو تنقیدی تھا ہی اس نے دونوں انڈئے غور سے دیکھے اور ناراض ہوتے ہوے کہا کہ بیگم میری اپنی رائے اور پسند پر تم کبھی نہیں اتر سکتی میری رائے کے مطابق جو انڈہ فرائی کرنا تھا وہ تم نے آملیٹ بنا دیا اور جس انڈے کو تم نے آملیٹ بنایا اسکو فرائی کرنا تھا...
ہمارے معاشرے میں ایسے بہت سے ذہین لوگ موجود ہوتے ہیں جن کا کام صرف اور صرف تنقید کرنا ہوتا ہے، وہ ہر عمل کو صرف اپنی نظر سے دیکھتے ہیں اور پھر اس پر بحث کرتے ہوئے اپنی زاتی پسند نا پسند کی وضاحت کر ڈالتے ہیں جو کہ انکی نظر میں ہتمی اور سہی ہوتی ہے،
ایسے لوگوں سے بحث کر کے جیتا نہیں جا سکتا ہاں مگر خاموشی ضرور اختیار کی جاسکتی..
دنیا میں سب سے مشکل کام اپنا اصلاح کرناہے،اور آسان ترین کام تنقید کرنا،اپ کسی بھی پوسٹ پر جاکر دیکھیں تو پتہ چلتا ہے،کہ ہم سب کسی بات کو تنقید کےلیے ہی پڑھ رہے ہیں کہ کس جملے پر تنقید کریں

احتیاط کریں، ملک کے مختلف علاقوں میں ہیضہ کا مرض بڑھ گیا ہے۔ موجودہ شدید گرمی کی لہر میں ہیضے(Cholera) کی وبا بھی بڑی شد...
05/20/2022

احتیاط کریں، ملک کے مختلف علاقوں میں ہیضہ کا مرض بڑھ گیا ہے۔
موجودہ شدید گرمی کی لہر میں ہیضے(Cholera) کی وبا بھی بڑی شدت اختیار کر چکی ہے اور روزانہ سیکڑوں مریض اسپتالوں میں رجسٹر ہو رہے ہیں.
ان حالات میں کچھ مجوزہ احتیاطی تدابیر بتائی جا رہی ہیں جن پر عمل پیرا ہو کر اس مرض سے بچا جا سکتا ہے.

*کیونکہ ہیضے کا جراثیم بغیر پکی ہوئی چیزوں مثلا" کٹے ہوئے پھل، دہی بڑے، فروٹ چاٹ، سلاد اور اسی طرح کی دیگر اشیا پر تیزی سے پرورش پاتا ہے اسلیے بازار سے پہلے سے کٹا ہوا پھل مثلاً تربوز وغیرہ یا فروٹ چاٹ، دہی بڑے اور اسی طرح کی دیگر بازاری اشیاء سے سختی سے پرہیز کریں*

*صرف اور صرف گھر کی اچھی طرح پکی ہوئی خوراک استعمال کریں*

*بیماری کی علامات کی صورت میں بغیر کسی دیر کے فوری طور پر اسپتال پہنچیں اور علاج شروع کروائیں*

*ہر دست یا قے کے بعد ایک گلاس او آر ایس ضرور پیتے رہیں*

*دوران علاج تمام مجوزہ احتیاطی تدابیر پہ سختی سے عمل درآمد کریں*

Address

Peshawar
Dagger, AZ

Opening Hours

Monday 9am - 7pm
Tuesday 9am - 7pm
Wednesday 9am - 7pm
Thursday 9am - 7pm
Friday 9am - 7pm
Saturday 9am - 7pm
Sunday 9am - 7pm

Telephone

+923489390098

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jobs Recruitments posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Jobs Recruitments:

Shortcuts

Share