04/20/2025
بچوں کو دست (ڈائریا) ہونا – کب پریشان ہونا چاہیے؟
گرمیوں میں بچوں کو دست لگ جانا ایک عام بات ہے، لیکن کچھ علامات ایسی ہوتی ہیں جنہیں کبھی بھی نظر انداز نہیں کرنا چاہیے:
🔴 اگر بچہ بار بار پانی جیسے دست کر رہا ہو
🔴 اگر بچے کو تیز بخار ہو
🔴 اگر بچہ کمزور، سست یا بےجان لگ رہا ہو
🔴 اگر پیشاب آنا بند ہو جائے یا بہت کم آئے
🔴 اگر دستوں میں خون نظر آئے
ایسی صورت میں فوراً ڈاکٹر سے رجوع کریں، کیونکہ یہ ڈی ہائیڈریشن یا کسی خطرناک انفیکشن کی علامت ہو سکتی ہے۔
✅ بچوں کو اُبلا ہوا یا فلٹر کیا ہوا پانی دیں
✅ ORS کا استعمال کریں
✅ صفائی کا خاص خیال رکھیں
صحت مند بچہ، خوشحال گھرانہ!
اپنے بچوں کی علامات پر نظر رکھیں اور وقت پر علاج کروائیں۔