17/07/2026
Health Department, KP
Khyber Pakhtunkhwa Health Foundation
NIDA-Pakistan
Health department Kohistan Upper
داسو: ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال میں مثبت تبدیلیاں، عوامی خدمت کے لیے ایم ایس کی شب و روز کاوشیں
ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال داسو میں نئے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (MS) کرنل (ر) ڈاکٹر حمید سعید حق کی تعیناتی کے بعد ہسپتال کے انتظامی اور طبی امور میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق ہسپتال میں ڈاکٹرز اور ایمرجنسی ادویات کی کمی جیسے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں، جبکہ مریضوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے دن رات بھرپور کوششیں جاری ہیں۔
اپر کوہستان میں بجلی کی طویل بندش اور ڈیزل و پٹرول کی قلت کے باعث درپیش مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہسپتال کے حساس اور ایمرجنسی شعبوں میں سولر سسٹم کی تنصیب کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے، تاکہ مریضوں کو بلا تعطل طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
اس موقع پر سماجی رہنما میر غزن سکندر نے ایم ایس کرنل (ر) ڈاکٹر حمید سعید حق کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا:
"اپر کوہستان کو ایسے دیانتدار، فرض شناس اور عوام کے درد کو سمجھنے والے افسر کی اشد ضرورت تھی۔ ہمیں امید ہے کہ ان کی قیادت میں ہسپتال مزید ترقی کرے گا اور عوام کو معیاری طبی سہولیات میسر آئیں گی۔ عوام ہر مثبت اقدام میں ان کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔"
Mir Ghazan Sikandar Yadoon Nida Pakistan Deputy Commissioner Kohistan Upper Health Department, KP