Dr Atta Ur Rahman

  • Home
  • Dr Atta Ur Rahman
Contact the practice

Dr Atta Ur Rahman Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Dr Atta Ur Rahman, Health & Wellness Website, .

Dedicated to spreading health awareness and promoting a better lifestyle, this platform aims to educate people about disease prevention, safe use of medicines, and the importance of timely medical care.📚🩺

ہسپتال میں ڈاکٹرز اور مریضوں کے لواحقین کے درمیان لڑائی جھگڑوں کی کچھ وجوہات — میرا  ذاتی مشاہدہ!کچھ چیزیں جو میں نے ہسپ...
09/10/2026

ہسپتال میں ڈاکٹرز اور مریضوں کے لواحقین کے درمیان لڑائی جھگڑوں کی کچھ وجوہات — میرا ذاتی مشاہدہ!
کچھ چیزیں جو میں نے ہسپتال میں اپنی ڈیوٹی کے دوران خود محسوس کی ہے، وہ آپ سب کے ساتھ شیئر کرنا چاہتا ہوں۔

جب کوئی مریض ہسپتال میں داخل ہوتا ہے تو اس کے ساتھ ایک فیملی ممبر کا ہونا ضروری ہوتا ہے، لیکن مریض کے ساتھ موجود اٹینڈنٹ کا سمجھ دار، صابر اور ذمہ دار ہونا بھی بہت اہم ہے۔تنازعے کے وجوہات کیا ہے؟
1️⃣ ڈاکٹر کی ذمہ داریوں کو نہ سمجھنا:
اکثر مریضوں کے ساتھ ایسے افراد موجود ہوتے ہیں جنہیں یہ معلوم نہیں ہوتا کہ وارڈ میں ڈاکٹر کی بنیادی ذمہ داریاں کیا ہیں, وہ ہر کام کے لیے ڈاکٹر کے پیچھے پڑ جاتے ہیں،
جب ڈاکٹر انہیں متعلقہ عملے سے رجوع کرنے کا کہتا ہے ,
پھر وہ غصے میں آ جاتے ہیں اور ڈاکٹر کے ساتھ لڑائی شروع کر دیتے ہیں۔

2️⃣ مریض کے ساتھ مناسب اٹینڈنٹ کا ہونا:
مریض کے ساتھ ایسے شخص کو ہونا چاہیے جو سمجھ دار، صبر و تحمل کا حامل اور مشکل حالات میں حوصلہ رکھنے والا ہو۔ ہسپتال میں بعض اوقات مریض کی حالت بگڑ سکتی ہے، ایسے حالات میں لواحقین کا پریشان ہونا فطری بات ہے، لیکن اگر وہ اپنی پریشانی پر قابو نہ رکھ سکیں اور غصے میں ڈاکٹرز سے بحث شروع کر دیں تو صورتِ حال مزید خراب ہو سکتی ہے۔
ڈاکٹرز کو بھی مریض کی حالت کا جائزہ لینے، ضروری فیصلے کرنے اور مناسب علاج فراہم کرنے کے لیے وقت اور پُرسکون ماحول درکار ہوتا ہے۔

3️⃣ ہر کام فوراً ہونے کی توقع رکھنا:
ہسپتال میں ہر مریض کو فوری توجہ دینا اہم ہے، لیکن تمام مریضوں کا علاج ایک ہی وقت میں مکمل کرنا ممکن نہیں ہوتا۔ ایمرجنسی میں زیادہ تشویش ناک مریض کو پہلے دیکھنا پڑ سکتا ہے، جبکہ بعض ٹیسٹوں، رپورٹس، مشوروں اور دیگر طبی اقدامات میں وقت لگتا ہے۔
تو لہذا لواحقین ہر تاخیر کو غفلت یا جان بوجھ کر نظرانداز کرنا نہیں سمجھنا چاہیے۔

4️⃣ڈاکٹر کو ہر کام کا ذمہ دار سمجھنا:
یہ بات سمجھنا ضروری ہے کہ ہسپتال میں علاج ایک ٹیم کی صورت میں ہوتا ہے۔ ڈاکٹر، نرسنگ اسٹاف، لیبارٹری، فارمیسی اور دیگر شعبے اپنے اپنے دائرۂ کار میں کام کرتے ہیں۔ ہر مسئلے کا ذمہ دار صرف ڈاکٹر کو ٹھہرانا درست نہیں۔
اگر کسی کام میں مسئلہ ہو تو متعلقہ عملے سے مناسب انداز میں بات کی جائے یا وارڈ کے انچارج سے رہنمائی لی جائے، بجائے اس کے کہ فوراً ڈاکٹر کے ساتھ بحث یا بدتمیزی شروع کر دی جائے۔

5️⃣ بدتمیزی، دھمکیاں اور ویڈیو بنانے کا رویہ:
بعض اوقات معمولی اختلاف کے دوران اونچی آواز میں بات کرنا، ذاتی حملے کرنا، دھمکیاں دینا یا بغیر اجازت ویڈیو بنا کر دباؤ ڈالنا صورتِ حال کو مزید خراب کر دیتا ہے۔ شکایت کرنا مریض اور اس کے لواحقین کا حق ہے، لیکن شکایت کا طریقہ بھی مہذب اور مناسب ہونا چاہیے۔
اگر ڈاکٹر سے کوئی غلطی ہوئی ہے تو اس کی باقاعدہ تحقیقات ہونی چاہییں، اور اگر کسی ڈاکٹر کے ساتھ بدتمیزی یا تشدد ہوا ہے تو اس پر بھی مناسب کارروائی ہونی چاہیے۔

6️⃣ ڈاکٹرز کے رویے اور رابطے کی اہمیت:
اس معاملے میں ہم ڈاکٹرز کو بھی چاھیے کہ ہم مریض اور اس کے خاندان سے احترام کے ساتھ بات کریں، ان کی پریشانی سنیں اور ممکن حد تک آسان زبان میں بیماری اور علاج کے بارے میں سمجھائے ۔
بعض اوقات چند تسلی بخش الفاظ، واضح وضاحت اور مناسب رہنمائی ایک بڑے تنازعے کو پیدا ہونے سے روک سکتی ہے۔ مریض اور اس کے لواحقین کے ساتھ عزت سے پیش آنا بھی طبی خدمات کا اہم حصہ ہے۔

اخر میں ایک اہم بات!
ہو سکتا ہے کہ کچھ لوگ میری ان باتوں سے اختلاف کریں، لیکن یہ میرے ذاتی مشاہدے اور ہسپتال میں کام کرنے کے تجربے پر مبنی ہیں۔
اس مسئلے پر بات کرنا ضروری تھا تاکہ عوام اور ڈاکٹروں کے درمیان موجود غلط فہمیوں کو دور کیا جا سکے، ایک دوسرے کو بہتر انداز میں سمجھا جا سکے اور ہسپتال میں باہمی احترام، محبت اور تعاون کی فضا قائم ہو، تاکہ ڈاکٹر اطمینان سے مریض کا علاج کر سکیں۔

ڈاکٹر عطاء الرحمان🩺

انسان کو حقیقی سکون تب ملتا ہے جب آدھی رات کو کوئی درد اور تکلیف میں ہو، اور آپ اس کے لیے جاگ رہے ہوں۔ پھر آپ کی کوشش او...
04/10/2026

انسان کو حقیقی سکون تب ملتا ہے جب آدھی رات کو کوئی درد اور تکلیف میں ہو، اور آپ اس کے لیے جاگ رہے ہوں۔ پھر آپ کی کوشش اور علاج سے، اللہ کے فضل و کرم سے، اس کا درد اور تکلیف دور ہو جائے,اس احساس میں جو سکون ہے، وہ دنیا کی کسی اور چیز میں نہیں۔ 🩺❤️





01/10/2026

Young Doctors at LRH with full enthusiasm for their Demand 🔥 30% Pay Raise🔥


30/09/2026

This is how doctors are treated in our country today, despite being the backbone of our healthcare system.🤔

21/09/2026

پروفیسر امجد تقویم صاحب کا تہہ دل سے شکریہ کہ انہوں نے ہمارے احتجاج میں شرکت کرکے ہاؤس آفیسرز اور ٹی ایم اوز کے جائز مطالبات کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ آپ کی موجودگی ہمارے لیے حوصلے اور اتحاد کی علامت ہے۔

ہم اپنے تمام سینئر ڈاکٹرز، پروفیسرز اور کنسلٹنٹس سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ ہمارے ساتھ کھڑے ہوں اور ہاؤس آفیسرز و ٹی ایم اوز کے جائز حقوق کی آواز میں اپنی آواز شامل کریں۔

ہم کسی فرد یا ادارے کے خلاف نہیں، ہمارا مطالبہ واضح ہے: ہسپتالوں کی ریڑھ کی ہڈی، ہاؤس آفیسرز اور ٹی ایم اوز کے لیے 30 فیصد تنخواہ میں اضافہ۔

آپ کا ایک قدم، ہماری آواز کو مزید مضبوط بنا سکتا ہے۔
اتحاد ہی ہماری طاقت ہے۔


20/09/2026

ایک ہی میڈیکل فیلڈ تھی جس میں نوجوان خدمت، عزت اور ایک بہتر مستقبل کا خواب دیکھتے تھے، مگر افسوس کہ اسے بھی تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا گیا۔

آج ڈاکٹر بننے کے لیے سالوں کی محنت، بے شمار قربانیاں اور مسلسل جدوجہد درکار ہے، لیکن بدلے میں نہ مناسب معاوضہ، نہ کام کے مطابق سہولیات اور نہ ہی وہ عزت و تحفظ جو اس پیشے کا حق ہے۔

یاد رکھیں، جب کسی شعبے میں محنت، قربانی اور ذمہ داری کی قدر ختم کر دی جائے تو ایک وقت آتا ہے جب نئی نسل اس شعبے کا انتخاب ہی چھوڑ دیتی ہے۔

مجھے خدشہ ہے کہ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو آنے والے وقت میں نوجوان میڈیکل فیلڈ سے بھی اسی طرح دور بھاگیں گے، جیسے آج بہت سی دوسری فیلڈز سے لوگ دلچسپی کھو چکے ہیں۔

ڈاکٹرز کو خاموش نہ سمجھا جائے,یہ خاموشی ایک دن آنے والی نسلوں کے فیصلوں میں نظر آئے گی۔

19/09/2026

ہم نے قلم بھی تھاما ہے، آواز بھی اٹھائی ہے
اپنے حق کی خاطر یہ جدوجہد چلائی ہے
فائنلی شاعر🫩
Still our one demand Only 30% pay raise🔥

18/09/2026

We cannot step back until we achieve our goal: only and only a 30% pay raise for the backbone of our hospitals.
TMOs & HOs — United, determined, and standing firm.



10/06/2026

لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں ایک بار پھر ڈاکٹر پر حملہ۔

یہ صرف ایک ڈاکٹر پر حملہ نہیں بلکہ پورے نظامِ صحت پر حملہ ہے۔ ڈاکٹر دن رات اپنی جان، وقت اور آرام قربان کرکے مریضوں کی خدمت کرتے ہیں، لیکن بدلے میں انہیں تشدد، بدتمیزی اور عدم تحفظ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اگر آپ ڈاکٹر کو ذہنی سکون اور محفوظ ماحول نہیں دیں گے، مسلسل دباؤ، دھمکیوں اور تشدد کا سامنا کروائیں گے، تو وہ آپ کے مریض کا بہترین علاج کیسے کر سکے گا؟ ایک ذہنی طور پر پُرسکون ڈاکٹر ہی بہتر فیصلے کر سکتا ہے اور مریض کو بہترین طبی سہولیات فراہم کر سکتا ہے۔

آخر ایسے حالات میں کون ڈاکٹر ڈیوٹی کرے گا؟ کون ایمرجنسی میں مریضوں کی جان بچانے کے لیے آگے آئے گا جب اپنی جان اور عزت ہی محفوظ نہ ہو؟

خیبرپختونخوا میں آئے روز ڈاکٹرز اور طبی عملے پر حملوں کے واقعات بڑھتے جا رہے ہیں، مگر افسوس کہ حکومت اور متعلقہ اداروں کی خاموشی تشویشناک ہے۔

محفوظ ڈاکٹر، محفوظ مریض، محفوظ صحت کا نظام۔

ایک ڈاکٹر بننے میں برسوں کی محنت، قربانیاں اور بے شمار جاگی ہوئی راتیں لگتی ہیں، مگر چند لمحوں کی درندگی سب کچھ تباہ کرن...
07/06/2026

ایک ڈاکٹر بننے میں برسوں کی محنت، قربانیاں اور بے شمار جاگی ہوئی راتیں لگتی ہیں، مگر چند لمحوں کی درندگی سب کچھ تباہ کرنے کی کوشش کر دیتی ہے۔

ڈاکٹر ماہور پر تیزاب حملہ صرف ایک فرد پر نہیں بلکہ پوری انسانیت، خواتین کے وقار اور ہمارے معاشرے کے ضمیر پر حملہ ہے۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr Atta Ur Rahman posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Dr Atta Ur Rahman:

Shortcuts

  • Want your practice to be the top-listed clinic?

Share