07/02/2025
✨کئی لوگوں کے زہن میں یہ سوال آتا ہے کہ سلاد (ٹماٹر بند گوبھی) اور چکن وغیرہ کے ہوتے ہوئے بھی برگر کو صحت کے لیے نقصان دہ سمجھا جاتا ہے
✨تو سین کچھ یوں ہے کہ اس نظریے کو ہم 3 اینگل سے سمجھ سکتے ہیں
1️⃣ اگر آپ ایک صحت مند انسان ہیں تو آپ ہفتے میں 1 سے 2 دفعہ یہ کھا سکتے ہیں بشرطیکہ آپکی باقی غذائی روٹین خراب نہ ہو (گھر میں تیار کیا ہوا برگر مزید بہتر رہے گا، یا ایسی جگہ کا انتخاب کریں جو صفائی اور معیار کے حوالے سے ٹھیک ہو، ذیادہ سستے آپشنز میں یہ مسائل آئیں گے
2️⃣ اگر آپ مریض ہیں یا آپکا وزن زیادہ ہے تو آپکا ماہرِ غذائیت اس بات کی اجازت اور مقدار وغیرہ کا تعین کرے گا
3️⃣ باہر سے برگر کھانے کو روٹین بنا لینا یا گھر میں بھی روز کھانا جبکہ آپکی Overall diet بھی ٹھیک نہ ہو، کسی بھی صحت مند انسان کو بیمار کرے گا اور بیمار انسان کے حالات مزید خراب کرے گا کیونکہ اس میں موجود بار بار استعمال کیا گیا آئل، بریڈ، کیمیکل والی کیچپ/مائیونیز صحت کے لیے مضر ہیں