Self Care by"-Shaghufta Iqbal

Call Contact the practice

Self Care by"-Shaghufta Iqbal Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Self Care by"-Shaghufta Iqbal, Health & Wellness Website, London.

London......
The purpose of This group is to describe the thinking and behavior of the public and govt, look at the relationships between them and try to explain the reasons for them and about current affairs..

17/09/2026
انگلینڈ کا میرا سفر 🇬🇧ایک بہت ہی اہم بات ہے جو میں سمجھتی ہوں کہ ہم سب کے لیے فائدہ مند ہو سکتی ہے۔جب میں اس ملک (انگلین...
16/09/2026

انگلینڈ کا میرا سفر 🇬🇧

ایک بہت ہی اہم بات ہے جو میں سمجھتی ہوں کہ ہم سب کے لیے فائدہ مند ہو سکتی ہے۔

جب میں اس ملک (انگلینڈ) میں آئی تھی، تو میرے ذہن میں ایک خدشہ تھا۔ پاکستان میں اکثر یہ بات سننے کو ملتی ہے کہ جتنا آپ ماڈرن ہوں گے، اتنی ہی زیادہ آپ کے لیے مواقع ہوں گے۔ تو میرے دل میں یہ ڈر تھا کہ کہیں مسلمان ہونے کی وجہ سے، حجاب اور پردے کی وجہ سے، یہاں آ کر میرے لیے مواقع محدود نہ ہو جائیں۔

لیکن یہاں آ کر میرا تجربہ بالکل مختلف رہا۔

یہ انگریزوں کا ملک ہے، لیکن جب لوگوں کو معلوم ہوتا ہے کہ کوئی مسلم لڑکی ہے اور وہ حجاب کرتی ہے تو میرے تجربے میں انہوں نے ہمیشہ میرے مذہب اور میری حدود کا احترام کیا۔ مثال کے طور پر اگر وہ باقی سب سے ہاتھ ملا کر سلام کر رہے ہوں اور انہیں معلوم ہو کہ سامنے والی مسلمان ہے اور اس کے مذہب میں ہاتھ ملانے کی اجازت نہیں، تو وہ اس بات کا احترام کرتے ہیں۔

اسی لیے میں خاص طور پر ان لڑکیوں سے کہنا چاہتی ہوں جو یہاں آ کر اپنے والدین، بہن بھائیوں یا شوہر سے یہ کہتی ہیں کہ اگر ہم پردہ کریں گے تو ہمارے لیے مواقع نہیں ہوں گے۔

ایسا بالکل بھی نہیں ہے۔

آپ میڈیکل کے شعبے میں جائیں، کلینیکل فیلڈ میں جائیں، کسی بھی پروفیشنل جاب میں جائیں، ریسٹورنٹ میں کام کریں یا کوئی اور کام کریں—میرے تجربے میں حجاب اور پردہ میری ملازمت یا میرے کام کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنے۔

الحمدللہ، ایک مسلمان اور پاکستانی ہونے کے ناطے مجھے اس بات پر فخر ہے کہ میرا پردہ میرے کسی کام میں رکاوٹ نہیں بنا، اور ان شاء اللہ کبھی نہیں بنے گا۔

اور اگر کبھی ایسی صورتِ حال آئے جہاں مجھے لگے کہ کسی کام کے لیے اپنے اصول چھوڑنے پڑیں گے، تو میں کام چھوڑ دوں گی—اپنے پردے کو نہیں۔

کیونکہ ہمارے اصول ہماری پہچان ہیں، اور ان شاء اللہ یہ پہچان کسی موقع کی قیمت پر نہیں بدلے گی۔ 🤍

میری تحریر : کامیابی کے پیچھے کا سفر، کیا پتا… کیا خبر، جس قلم نے آج لکھنا سیکھ لیا ہے،اُس نے ہر منزل تک پہنچنے سے پہلے ...
15/09/2026

میری تحریر : کامیابی کے پیچھے کا سفر، کیا پتا…
کیا خبر، جس قلم نے آج لکھنا سیکھ لیا ہے،
اُس نے ہر منزل تک پہنچنے سے پہلے کتنی آزمائشوں کا سامنا کیا ہو۔

ضروری تو نہیں کہ ہر خوشنما چہرہ
ماضی میں بھی خوش رہا ہو۔

کیا پتا اُس نے اپنوں کے بےرُخے رویّے دیکھے ہوں،
اپنوں میں بسی شہرت کی لالچ کو محسوس کیا ہو،
اپنوں ہی کی کی ہوئی بےقدری کو سہہ کر
یہ مقام حاصل کیا ہو۔

کیا پتا، کتنی بار اُس نے خود کو ٹوٹتے دیکھا ہو،
کتنی راتیں خاموشی میں گزاری ہوں،
کتنی بار اپنے ہی لوگوں کے درمیان
خود کو تنہا پایا ہو۔

اور پھر بھی مسکرانا سیکھ لیا ہو۔

کیا پتا…
کیا پتا اُس کی یہ مسکراہٹ
اُس کے صبر کی آخری حد ہو۔

ہاں، بالکل…
کیا پتا۔

تحریر پڑھ کر اپنی رائے ضرور دیں؟؟؟ مجھے الجھن ہے اُن رشتہ داروں سے جو اپنے امیر بچوں کے رشتے امیر گھروں میں کرنے کے بعد ...
14/09/2026

تحریر پڑھ کر اپنی رائے ضرور دیں؟؟؟
مجھے الجھن ہے اُن رشتہ داروں سے جو اپنے امیر بچوں کے رشتے امیر گھروں میں کرنے کے بعد غریب بہن بھائیوں کو آ کر کہتے ہیں کہ اپنی اولاد کے بارے میں کچھ سوچو اور قرآنی آیات اُن کے آگے رکھتے ہیں۔ حیرت ہے، آیات اپنے سامنے تب کیوں نہیں رکھتے جب اپنے لیے امیر گھروں میں رشتے دیکھتے ہیں؟ تب اُن کے غریب بہن بھائی کہاں ہوتے ہیں؟ یقیناً یہ ہر فیملی میں ہوتا ہے، کوئی کہے یا نہ کہے، آخر یہ اپنی اپنی مرضی ہے

13/08/2026

Bat mukaml suney ga josh say nahi hosh say🙏

Your struggle in a foreign land is not in vain. Allah sees every late night, every tear you hide, and every effort you m...
11/08/2026

Your struggle in a foreign land is not in vain. Allah sees every late night, every tear you hide, and every effort you make. Stay true to yourself, keep your faith strong, and never forget why you started.

07/08/2026

Dr affan qasir ya Molana tariq jameel sahib???

آوازیں بہت سی دی جائیں گی تمہیں، سننا وہی جو تیری شان کے برابر ہو۔
07/08/2026

آوازیں بہت سی دی جائیں گی تمہیں، سننا وہی جو تیری شان کے برابر ہو۔

Address

London

Telephone

+923041220080

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Self Care by"-Shaghufta Iqbal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Self Care by"-Shaghufta Iqbal:

Shortcuts

Sponsored

Share