Nasharat jamil kula yawm

Nasharat jamil kula yawm تَعَالَوْا اِلٰى كَلِمَةٍ سَوَآءٍۭ بَیْنَنَا وَ بَیْنَكُمْ اَلَّا نَعْبُدَ اِلَّا اللّٰهَ

19/08/2026

شاکر کا نام حق کی صدا بن کے رہ گیا
باطل کے روبرو وہ ڈٹا بن کے رہ گیا

مولا کی راہِ حق میں جو سر اپنا دے گیا
وہ مر کے بھی زمانے میں زندہ بن کے رہ گیا

18/08/2026

هغې محکمې څخه باید ووېرېږو، چې نه به پکې وکیل وي، نه به شاهد وي او نه به دلایل؛ یوازې به یو اعلان وي:
وَامۡتَازُوا الۡيَوۡمَ اَيُّهَا الۡمُجۡرِمُوۡنَ

16/08/2026

!
میں جب آپ لوگوں کو کہتا ہوں کہ آپ قرآن کو پڑھیں، آپ قرآن کو یاد کریں، ورنہ مولوی آپ کو تباہ و برباد کرتے ہیں۔ قرآن پر جھوٹ بولتے ہیں۔ سنو اس مولوی کے باتوں کو، اور پھر سوچو۔
#قرآن #مولوی #اسلام

15/08/2026

میرا والد، میرے استاد

میرا والدِ محترم میرے لیے صرف والد ہی نہیں بلکہ شیخُ القرآن، میرا استاد، مربی اور رہنما بھی ہیں۔ ان سے مجھے قرآن، علم، حق گوئی اور زندگی کا شعور ملا۔ ان کی شفقت میرے لیے سایہ اور ان کی تعلیم میرے لیے سرمایہ ہے۔

اللہ تعالیٰ میرا والدِ محترم کو صحت، عافیت، عزت اور برکت والی طویل عمر عطا فرمائے۔ آمین۔

14/08/2026



ہم ندائے قرآن کے اس چمن کو
اپنے خونِ جگر سے سیراب رکھیں گے،
طوفانوں کے مقابل سینہ سپر رہیں گے،
اور اس گلشن کو ہمیشہ تر و تازہ، شاداب و سربلند رکھیں گے۔

یہ چمن صرف پھولوں کا نہیں،
یہ فکرِ قرآنی، شعورِ انسانی اور انقلابِ ایمانی کا چمن ہے؛
اس کی ہر کلی میں حق کی صدا ہے،
اس کی ہر خوشبو میں قرآن کا پیغام ہے،
اور اس کی ہر شاخ پر توحید، عدل، حریت اور انسانیت کا پرچم ہے۔

اگر زمانہ ہمیں مٹانے کی کوشش کرے،
ہم اپنے عزم سے تاریخ کا رخ موڑ دیں گے؛
اگر باطل کی آندھیاں اٹھیں،
ہم حق کے چراغوں کو مزید روشن کریں گے؛
اگر راستہ خارزار ہو،
ہم اپنے قدموں سے اسے گلزار بنا دیں گے۔

ہمیں نہ منصب کی طلب ہے، نہ شہرت کا جنون،
ہمیں صرف قرآن کی سربلندی مطلوب ہے؛
ہماری منزل رضائے الٰہی، اقامتِ عدل اور بیداریِ انسانیت ہے۔

ہم وعدہ کرتے ہیں—
جب تک سینے میں سانس،
دل میں قرآن،
اور رگوں میں خون باقی ہے،
ندائے قرآن کی یہ صدا خاموش نہیں ہوگی۔

ہم اس چمن کو اجڑنے نہیں دیں گے،
ہم اس چراغ کو بجھنے نہیں دیں گے،
ہم اس پرچم کو جھکنے نہیں دیں گے؛
ضرورت پڑی تو اپنی زندگی کی آخری سانس بھی
اسی مقدس مشن کے نام کر دیں گے۔

ہم ندائے قرآن کے اس چمن کو
اپنے خون سے زندہ رکھیں گے،
اپنے عزم سے پروان چڑھائیں گے،
اور آنے والی نسلوں کے لیے
ایک شاداب، روشن اور سربلند گلشن چھوڑ جائیں گے۔

ندائے قرآن —
قرآن کی صدا، شعور کی بیداری،
عدل کی جدوجہد اور انسانیت کی سربلندی!

✍🏻ابو یسع جمیل الرحمٰن

14/08/2026

جب دینِ الٰہی شخصی اقتدار کا وسیلہ بن جائے: قرآن کی دعوت ’’اللہ کے بندے بنو‘‘، مگر مذہبی اجارہ داری کی صدا ’’ہمارے پیروکار بنو‘‘!









13/08/2026

مروجہ زکوٰۃ: سرمایہ داروں سے رعایت اور غریبوں کی چیخیں!

ٰۃ #زکوٰۃ #غریب #استحصال #قرآن

13/08/2026
12/08/2026

زکوٰۃ صرف مال کی پاکیزگی نہیں، معاشرے کی خوشحالی کا ذریعہ ہے | زکوٰۃ نہ دینے کے خطرناک نتائج
#زکوٰۃ #زکات #قرآن #اسلام #خوشحالی #غربت #انفاق #صدقہ #عدل #فساد

11/08/2026

جسے آپ گنتے تھے آشنا جسے آپ کہتے تھے با وفا
میں وہی ہوں مومنؔ مبتلا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو

Address

London
Nejrab

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Nasharat jamil kula yawm posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Nasharat jamil kula yawm:

Shortcuts

Share

Category