Mental Health - Psychiatry

Call Directions

Mental Health - Psychiatry Facing depression, anxiety, panic attacks, stress, or relationship challenges? You’re not alone. Reach out—we're here to help you heal and grow.

Compassionate, confidential support for mental health and marriage issues is just a message away.

Aslam o alikum and very good morning, everyone!!Have a little laugh and a great day!!😊💐
15/10/2026

Aslam o alikum and very good morning, everyone!!
Have a little laugh and a great day!!😊💐

ہمیں بحث کرنے ، اپنی بات کو سچ ثابت کرنے سے پہلے اسلام کی اصل روح کو پڑھ لینا چاہے ، ہمیں قرآن اور سیرت النبی صلی اللہ ع...
14/10/2026

ہمیں بحث کرنے ، اپنی بات کو سچ ثابت کرنے سے پہلے اسلام کی اصل روح کو پڑھ لینا چاہے ، ہمیں قرآن اور سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کو کئی بار پڑھنے کی اور سمجھنے کی اشد ضرورت ہے ۔

Aslam o alikum and very good morning, everyone!!Have a little laugh and a good day!! 😊💐
14/10/2026

Aslam o alikum and very good morning, everyone!!
Have a little laugh and a good day!! 😊💐

13/10/2026

Yesterday's session..

کچھ لوگوں کی سوچ دنوں کی طرح چھوٹی سے چھوٹی ہو رہی ہے اور زبانیں راتوں کی طرح لمبی سے لمبی۔

13/10/2026

Today’s Session..
والدین کے نام
تم نے زیادہ نمر لینے ہیں والی بیماری کا اج تک کوئی علاج دریافت نہیں ہوا۔

13/10/2026

Last night's call..


کلب میں، چکلے پہ، کوٹھے پہ اور بازارِ حُسن میں سجی سنوری اور ناچتی عورت سب ہی کو اچھی لگتی اور قربت کے لمحات بھی اُس کے ساتھ گزارنا پسند کرتے ہیں۔

لیکن۔۔۔۔ گھر کی عزتّ کوئی نہیں بناتا، لمبی لمبی باتیں، سن رات باتیں، اہم تقریبات پر ساتھ لے جانا بھی اچھا لگتا ہے لیکن گھر کوئی لے جانا پسند نہیں کرتا۔

عجیب منافق معاشرہ ہے ڈاکٹر عرفان۔۔۔
آپ کو پورے پانچ سال فالو کیا ہے۔۔ مختلف آئی ڈیز بنا کر ہر طرح کی باتیں بھی کی ہیں، ہر بار ایک جیسا ہی پایا ہے تو آج میری بس ہو گئی، میں برداشت نہیں کر پائی۔۔ مجھے مدد کی ضرورت ہے۔۔۔۔

یہ چند منٹ کی گفتگو کل رات ڈبلن سے واپس آتے ہوئی، کوئی بھی معاشرہ یا انسان اُس وقت تک بہتر نہیں ہو سکتا جب تک وہ یہ نہ مان لے کہ ہاں مجھ میں خرابی ہے۔

13/10/2026

An old session..

بریمبل (Bramble) ( ایک جنگلی بیری جو آئرش جنگلوں میں بہتات سے پائی جاتی ہے جس پہ شہتوت کی طرح کا پھل لگتا ہے جو قدرِ کم میٹھی اور کھٹی ہوتی ہے) کی کانٹے دار بیلوں سے ہم سٹابیری کی اُمید لگا لیں تو کوئی ہم سا بے وقوف نہیں ہو گا۔

اولاد آپ کی ہے تو اس کی تربیت کرنا بھی آپ ہی کی ذمہ داری ہے نہ کہ ہمسایوں اور آپ کے رشتے داروں کی، بچے کی دادی اور دادا اس عمر میں چند گھنٹے ہی ان کا خیال رکھ سکتے ہیں لیکن سارا سارا دن ان کے لیے ممکن نہیں ہوتا۔۔

بوڑھی ہڈیوں سے آپ کیا نچوڑنا چاہتے ہیں؟ اس بات کو دل پہ مت لیجیئے گا بس سوچیئے گا کہ آپ کو پالا اور اب آپ کی اولاد کو پالیں اور آپ خود کوئی ذمہ داری نہ لیں کیا یہ بات ٹھیک ہے؟

آپ نے دوسری ”شہریت والی خاتون“ سے شادی کی تو اس میں والدین کا کیا قصور؟ یہ تو ماں کی ذمہ داری ہے نا کہ وہ پلے اولاد کو۔۔
اپنے کاموں کی ذمہ داری ہمیں خود اُٹھانی چاہے نا۔
(یہ سیشن انگریزی زبان میں ہوا تھا)

13/10/2026

Today's Session…


ایک کالج کے لیکچرار کا سیشن تھا۔ مکمل سیشن شیئر کرنے کی اجازت نہیں، لیکن جو حصہ شیئر کیا جا رہا ہے… وہ ہم سب کے لیے خاص طور پر اساتذہ کرام کے لیے بے حد اہم ہے۔

دیکھیں محترم، ہر انسان میں برداشت ہونا بہت ضروری ہے۔
اور استاد میں تو اس کی مقدار کہیں زیادہ ہونی چاہیے، کیونکہ استاد کو مختلف ذہنوں، رویوں اور پسِ منظر رکھنے والے بچوں کو برداشت اور ڈیل کرنا ہوتا ہے۔

دوسری بات اعلیٰ ظرفی ہے کہ آپ نہ صرف بات کو ہضم کر سکیں بلکہ درگزر بھی کر سکیں۔ بُری سے بُری بات کو بھی معاف کرنے کا ظرف رکھنا ہی اصل بڑائی ہے۔

انسان کا کمانا ضروری ہے، باقی سب چیزیں ثانوی حیثیت رکھتی ہیں۔
اس بات کو یوں سمجھیں: جب انسان مر جاتا ہے تو لوگ اُسے کن چیزوں سے یاد کرتے ہیں؟
کیا اُس کی مہنگی گاڑیوں سے؟ اُس کی کوٹھی یا بیرونِ ملک کی ڈگریوں سے؟ یا اُس کے بینک بیلنس سے؟

نہیں…
کیا آپ نے کبھی کسی جنازے میں سنا کہ لوگ کہہ رہے ہوں:
“جی یہ وہ شخص تھا جس کی گاڑی بہت اچھی تھی” یا “یہ امریکہ سے ڈگری لے کر آیا تھا”؟

نہیں۔ لوگ انسان کو اُس کے کردار، اخلاق، محبتوں، ایمانداری، محنت، برداشت اور اعلیٰ ظرفی سے یاد رکھتے ہیں۔
اُس کے صبر، انسانیت اور چپ رہ کر دوسروں کو جیت دینے والے رویے سے یاد رکھتے ہیں۔

13/10/2026

Today's session...

بےبس مرد کو محبت نہیں کرنی چاہے،اپنے جذبات کو، دل ،دماغ اور زبان کو لگام دینی چاہے۔۔۔

13/10/2026

اسلام علیکم!!!
آج ایک روشن دن کی شروعات کرتے ہیں اُس ربّ کے نام سے جو سارے جہانوں کا پالنے والا ہے،
اور درود و سلام اُس محسنِ انسانیت ﷺ پر جو رحمت بن کر آئے۔

آج ہم بات کریں گے: تنقید سے کیسے بچا جائے یا یوں کہیے کہ تنقید کو مثبت انداز میں کیسے سوچا اور ہینڈل کیا جائے۔

جب بھی تنقید کا ذکر آتا ہے تو مجھے بارش یاد آتی ہے…
آپ شاید حیران ہوں کہ بھلا بارش اور تنقید کا کیا تعلق؟
لیجیے… سمجھ لیجیے:

”جب بھی آپ کوئی کام کریں، اپنا دل لگا کر کریں — اپنا سو فیصد دیں
اور پھر تنقید کی بارش میں بے نیازی کی چھتری تان کر مزے لیں۔“ ☔✨

تنقید سے بچنے کا سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ:
🔸 اپنی غلطیوں کا حساب خود کریں۔
🔸 اپنے اندر خود تنقید کرنے کی صحت مند عادت ڈالیں۔
🔸 دوسروں کی باتوں کو اپنے اعتماد کے مقابلے میں کم وزن دیں۔

معروف مصنف پرومود بیٹرا اپنی کتاب میں لکھتے ہیں:

“غیر منصفانہ تنقید ایک چھپی ہوئی رائے ہوتی ہے جو اکثر یہ بتاتی ہے کہ کوئی آپ کی کامیابی سے حسد میں مبتلا ہے۔
یاد رکھیے… مردہ کتے کو کوئی لات نہیں مارتا۔”

ہر تنقید کا جواب دینا ضروری نہیں ہوتا۔
کبھی کبھی خاموشی ہی بہترین جواب ہوتی ہے۔ 🕊️

یاد رکھیے:
”آپ کا رویہ ہی آپ کے مستقبل کا پتہ دیتا ہے۔“
تنقید کرنے والوں کے سامنے اپنی تربیت، اخلاق اور وقار کا تیر چلائیں
اور پھر مسکراتے ہوئے آگے بڑھ جائیں۔ 😊

👉 ہر بھونکتے کتے پر پتھر مارنے سے صرف آپ کی انرجی اور وقت ضائع ہوگا۔
لہٰذا بارش سے بچنے کے لیے چھتری پکڑیں… کیچڑ میں کودنے کی ضرورت نہیں۔

🌸 ایک شاندار دن ہم سب کے نام۔ شکریہ۔

Address

Grafton Street
Dublin

Telephone

+92518467276

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mental Health - Psychiatry posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Sponsored

Share