Md Nihal uddin

Md Nihal uddin Hi welcome to my page

28/04/2026

*عورت کا پینٹ شرٹ پہننا کیسا*

عورت کو پینٹ شرٹ پہننے کی قطعا اجازت نہیں ، چاہے پینٹ جسم سے چپکی ہوئی ہو یا کھلی ہو ، اس کی ممانعت کئی وجوہ سے ہے :ایک تو اس لئے کہ اس میں مردوں کی مشابہت ہے اور مردوں سے مشابہت ممنوع ہے۔
اس میں ممانعت کی دوسری وجہ یہ ہے کہ ایسے لباس کا پہننا فاسقہ عورتوں کا طریقہ کار ہے اور انہی کے ساتھ خاص ہے اور لباس کے بارے میں یہ قاعدہ کلیہ ہے کہ وہ لباس جو فاسقوں کے ساتھ خاص ہو اس کا پہننا ممنوع ہے ۔
اس طرح کا لباس پہننے میں تیسری قباحت یہ ہے کہ اس عورت کی پنڈلی وغیرہ کی مکمل ہیئت ظاہر ہوگی اور یہ بھی ممنوع ہے ۔اعلی حضرت امام اہلسنت رضی اللہ تعالی عنہ لکھتے ہیں :’’ یونہی تنگ پائچے بھی نہ چوڑی دار ہوں نہ ٹخنوں سے نیچے ، نہ خوب چست بدن سے سلے ،کہ یہ سب وضع فساق ہے اور ساتر عورت کا ایسا چست ہونا کہ عضو کا پورا انداز بتائے یہ بھی ایک طرح کی بے ستری ہے ، حضور اقدس صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے جو پیشگوئی فرمائی کہ نساء کاسیات عاریات ہوں گی کپڑے پہنے ننگیاں ، اس کی وجوہ تفسیر میں سے ایک وجہ یہ بھی ہے کہ کپڑے ایسے تنگ ہوں گے کہ بدن کی گولائی فربہی انداز اوپر سے بتائیں گے جیسے کہ بعض لکھنؤ والیوں کی تنگ شلواریں چست کُرتیاں ۔

‘‘(فتاوی رضویہ،22، 163,162 مطبوعہ رضا فاؤنڈیشن)

محمد نہال الدین

25/04/2026

*حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں* *
*میں نے سرکار دو عالم ﷺ کے ساتھ نمازِ فجر پڑھی پھر حضور نے ہر ایک کے رخسار پر دست شفقت پھیرا لیکن میرے دونوں رخسار پر دست مبارک پھیرا*🥹💗

*میں نے آقاﷺ کے دست مبارک کی ٹھنڈک اور خوشبو اس طرح محسوس کی جیسے آپ نے اپنا ہاتھ مبارک عطر فروش کے ڈبے سے نکالا ہے* ۔۔۔!!
(مسلم)

20/04/2026

*زبان کو قابو میں رکھو🤫🤫🤫*
*اے میرے عزیزو،*
زبان انسان کی سب سے طاقتور اور نازک چیزوں میں سے ایک ہے۔ یہ وہ ذریعہ ہے جس کے ذریعے انسان اپنے خیالات، جذبات اور ارادوں کا اظہار کرتا ہے۔ اگر زبان درست استعمال ہو تو یہ انسان کو بلندیوں تک پہنچا دیتی ہے، اور اگر بے قابو ہو جائے تو یہی زبان انسان کے لیے نقصان اور تباہی کا سبب بن سکتی ہے۔
حدیث مبارکہ میں ہے👇🏻:
حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ *نبی کریم ہم نے فرمایا : کیا میں تمہیں تمام اعمال کا سردار عمل بتاؤں ؟ میں نے عرض کیا جی ہاں اے اللہ کے نبی ! آپ علیہ السلام نے اپنی زبان مبارک کو پکڑلیا اور فرمایا : اسے قابو میں رکھ* ۔(2616 : ترمدی)
جو بھی اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو وہ اچھی بات کہے یا پھر چپ رہے ( مسلم : 173 ، بخاری : 2504 )
*اے عزیزو،*
اس حدیث سے واضح ہوتا ہے کہ زبان پر کنٹرول رکھنا دین میں کتنی بڑی اہمیت رکھتا ہے۔

لہٰذا ہمیں چاہیے کہ اپنی زبان کو قابو میں رکھیں، فضول اور نقصان دہ باتوں سے بچیں، اور ہمیشہ ایسی گفتگو کریں جو دوسروں کے لیے فائدہ مند اور ہمارے لیے آخرت میں کامیابی کا ذریعہ بنے۔

*محمد نہال الدین,

08/04/2026

*‏قالَ بعضُ السَّلف، لكُلِّ شيءٍ مُختَصَرٌ،*
*ومُختَصرُ طَرِيقِ الجَنَّة كثرَةُ الصَّلاة على النَّبيِّ ﷺ*

بعض سلف نے کہا، ہر چیز مختصر ہوتی ہے، اور جنت کا مختصر راستہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر کثرت سے درود بھیجنا ہے♥️

`اللھم صل وسلّم علی نبینا محمدﷺ`

07/04/2026
06/04/2026

جب آپ سوتے ہیں الله پاک کا کونسا نظام حرکت میں آتا !
آپ جب رات کو سوتے ہیں، تو آپ کا دماغ مکمل طور پر بند نہیں ہوتا—بلکہ وہ جاگ رہا ہوتا ہے، آپ کی زندگی بچانے کے لیے!
سائنس کہتی ہے کہ نیند کے دوران آپ کا دماغ مکمل طور پر بند نہیں ہوتا، بلکہ وہ مسلسل جاگ کر آپ کے جسم کی حفاظت کرتا ہے۔ آپ کا دل دھڑکتا رہتا ہے، سانسیں چلتی رہتی ہیں، اور دماغ ہر غیر معمولی آواز یا خطرے پر نظر رکھتا ہے۔ اگر کوئی اچانک آواز آئے، تو آپ فوراً جاگ جاتے ہیں۔
یعنی حقیقت یہ ہے…
آپ سو رہے ہوتے ہیں، مگر آپ کا دماغ “پہرہ” دے رہا ہوتا ہے۔
سوچنے والی بات یہ ہے:
جب آپ خود بے خبر ہوتے ہیں، تب بھی کوئی نظام آپ کی حفاظت کر رہا ہوتا ہے…
تو کیا یہ صرف جسم کا نظام ہے؟
یا پھر یہ اللہ کی وہ خاموش حفاظت ہے، جسے ہم اکثر محسوس ہی نہیں کرتے؟

**"اور وہی ہے جو رات کو تمہیں (گویا) موت دے دیتا ہے، اور جو کچھ تم دن میں کرتے ہو اسے جانتا ہے…" (الأنعام: 60)**

آج سونے سے پہلے صرف ایک لمحہ سوچیں…
آپ واقعی اکیلے نہیں ہیں۔

لیکن ذرا گہرائی سے سوچیں…
اگر یہ سب کچھ صرف “جسم کا نظام” ہوتا، تو پھر ایسا کیوں ہے کہ کبھی انسان سوتا ہے… اور پھر کبھی نہیں جاگتا؟
یہ وہ لمحہ ہے جہاں سائنس خاموش ہو جاتی ہے… اور ایمان بولتا ہے۔
قرآن ہمیں ایک چونکا دینے والی حقیقت بتاتا ہے:
“اللہ ہی ہے جو لوگوں کی روحیں ان کی موت کے وقت قبض کر لیتا ہے اور جو نہیں مرتے، ان کی روحیں بھی ان کی نیند میں (قبض کر لیتا ہے)…” (الزمر: 42)

ہر رات آپ سوتے ہیں، تو دراصل آپ کی روح اللہ کے سپرد ہو جاتی ہے۔
اور ہر صبح جب آپ جاگتے ہیں، تو یہ صرف ایک عادت نہیں—بلکہ اللہ کا آپ کو دوبارہ زندگی دینا ہے۔

سوچیں…
کتنے لوگ کل رات سوئے تھے، مگر آج نہیں جاگے۔
اور آپ… آپ کو ایک اور دن دیا گیا ہے۔
یہ محض اتفاق نہیں، یہ رحمت ہے۔

نبی کریم ﷺ جب نیند سے بیدار ہوتے تو یہ دعا پڑھتے:
“تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جس نے ہمیں موت کے بعد زندہ کیا، اور اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔”
آج سونے سے پہلے ایک لمحہ رک کر سوچیں…
کیا ہم نے اپنا آج کا دن اللہ کی مرضی کے مطابق گزارا؟
اگر آج رات ہماری آنکھ نہ کھلی تو… کیا ہم تیار ہیں؟

یہ سوچ خوف پیدا کرنے کے لیے نہیں…
بلکہ ہمیں جگانے کے لیے ہے۔
کیونکہ حقیقت یہی ہے:
ہم ہر رات سوتے نہیں…
ہم ہر رات اللہ کے حوالے ہو جاتے ہیں۔
اور ہر صبح…
ہمیں ایک اور موقع

06/04/2026

Islamic video upload

01/04/2026

*تنہائی ہمیشہ کمزوری نہیں ہوتی !*
*حضرت مریم علیہا السلام*
اپنی زندگی کے کئی اہم
مراحل اکیلی گزارتی رہیں۔ لوگوں کی باتیں سنتی رہیں ، اور الزام بھی برداشت کیے۔مگر انھوں نے اپنے رب سے تعلق نہیں توڑا۔
*" ہر تنہائی تنہا نہیں ہوتی"*
کچھ تنہائیاں انسان کو اللہ کے قریب لے جاتی ہیں۔🦋🩵✨

31/03/2026

نمازِ فجر اسلام میں انتہائی اہم اور فضیلت والی عبادت ہے، جو بندے کو سارا دن اللہ کی حفاظت (ذمے) میں رکھتی ہے، منافقت سے نجات دلاتی ہے اور دن بھر کی برکت کا ذریعہ ہے۔ حدیث کے مطابق، فجر کی دو سنتیں دنیا و مافیہا سے بہتر ہیں، اور باجماعت فجر پڑھنے والا گویا پوری رات عبادت میں رہا۔

Address

Darluoom Shaikhe Ahmad Khattu
Ahmedabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Md Nihal uddin posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share