13/08/2026
📚 Applied Uani Handbook Series (15 Handbooks Rs. 2000/-)
Handbook no. 2️⃣
📘 Applied Unani Hikmat
A Practitioner's Desk Reference
Handbook Index:
یہ مختصر ہینڈ بک طبِ یونانی کی بنیادی علاجی حکمتوں کو نظری مباحث سے نکال کر عملی معالجہ کے قابلِ استعمال اصولوں میں پیش کرتی ہے۔ اس کا مرکزی محور یہ ہے کہ علاج صرف دوا کا انتخاب نہیں بلکہ سدّ کی تفتيح، مواد کی نضج، تحریکِ طبیعت، تحلیل، تنقیہ، استفراغ، تقویت، تعدیل اور احیائے طبیعت کا ایک منظم علاجی تسلسل ہے
کتاب میں مزاج و اخلاط کی تنظیم، اعضاء و قویٰ کی بحالی، علامات و ورم کا کنٹرول، بحران اور امراضِ مزمن کی تدبیر کو ایک مربوط حکمتِ علاج کے تحت بیان کیا گیا ہے
ساتھ ہی علاج بالمثل و بالضد، محورِ معدہ و جگر، دماغ و اعصاب و ہضم، اور شیخوخت و احیائے شباب جیسے بنیادی کلینیکل تصورات کو اطلاقی انداز میں جوڑا گیا ہے
مرکزی فلسفۂ علاج
سدد → نضج → تحریک → تحلیل → تنقیہ → استفراغ → تقویت → تعدیل → احیاء → شفاء
💠 Basic Unani Hikmat
اطلاقی طبِ یونانی کی بیس بنیادی حکمتیں :
📍حصہ اوّل: بنیادی علاجی حکمتیں
باب 1: حکمتِ تفتيحِ سدد
(رکاوٹوں کو کھولنے کی حکمت)
باب 2: حکمتِ نضجِ مواد
(مواد کو اخراج کے قابل بنانے کی حکمت)
باب 3: حکمتِ تحریک و تنقیہ
(طبیعت کو بیدار کر کے فاسد مواد کی صفائی)
باب 4: حکمتِ استفراغ
(منظم اخراجِ مواد کی حکمت)
باب 5: حکمتِ تحلیلِ غیر محرق
(بغیر حرارت بڑھائے مواد کو تحلیل کرنے کی حکمت)
📍حصہ دوم: مزاج اور اخلاط کی تنظیم
باب 6: حکمتِ تعدیلِ مزاج
(مزاجی توازن کی بحالی)
باب 7: حکمتِ انضباطِ اخلاط
(اخلاط کی تشکیل اور نظم کی حکمت)
باب 8: حکمتِ تجفیف و ترطیب
(خشکی اور رطوبت کے توازن کی حکمت)
باب 9: حکمتِ تسخین و تبرید
(حرارت اور برودت کی تنظیم)
باب 10: حکمتِ تصفیۂ دم
(خون کی تطہیر اور صفائی)
📍حصہ سوم: قوت اور اعضاء کی بحالی
باب 11: حکمتِ تقویتِ اعضاء
(اعضاء کی فعلی طاقت کی بحالی)
باب 12: حکمتِ حفظِ قوت
(قوتِ حیاتی کی حفاظت)
باب 13: حکمتِ احیاءِ طبیعت
(طبیعت کی خود علاجی قوت کا بیدار کرنا)
باب 14: حکمتِ تغذیہ و تعمیرِ بدن
(غذائی اور بنائیاتی بحالی)
باب 15: حکمتِ تجدیدِ قویٰ
(قوتوں کی تجدید اور استحکام)
📍حصہ چہارم: علامتی اور مرضیاتی کنٹرول
باب 16: حکمتِ تسکین و تخدیر
(درد اور تحریک کی متوازن تسکین)
باب 17: حکمتِ تحلیلِ ورم
(ورم اور سوزش کے حل کی حکمت)
باب 18: حکمتِ تسدید و رخاوت
(تشنج اور ڈھیلاپن کی تنظیم)
باب 19: حکمتِ تدبیرِ بحران
(بحرانی مراحل کے انتظام کی حکمت)
باب 20: حکمتِ علاجِ امراضِ مزمن
(مزمن بیماریوں کی مرحلہ وار حکمت)
مرکزی علاجی ترتیب
> سدد → نضج → تحریک → تحلیل → تنقیہ → استفراغ → تقویت → تعدیل → احیاء → شفاء
💠 Core Unani Hikmat
📍حکمت علاج بالمثل و باالضد
📍حکمت محور معدہ و جگر
📍حکمت محور دماغ، اعصاب و ہضم
📍حکمت شیخوخت و احیاء شباب
طبِ یونانی کی اصل طاقت
ادویات میں نہیں، بلکہ ان حکمتوں میں پوشیدہ ہے جو طبیعت کو دوبارہ متوازن اور فعال بناتی ہیں