25/06/2026
ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال ایبٹ آباد کے NICU سے اغوا ہونے والے نومولود بچے کی کامیاب بازیابی پر ہم ایبٹ آباد پولیس کو دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ ان کی فوری کارروائی، پیشہ ورانہ مہارت اور انتھک کاوشوں نے خوف اور بے یقینی کے اس لمحے کو امید اور خوشی میں بدل دیا۔
خصوصی طور پر ڈی پی او ایبٹ آباد جناب ہارون الرشید، ایس پی کینٹ جناب علی حمزہ بٹ، ڈی ایس پی کینٹ جناب طاہر سلیم، اور ایس ایچ او کینٹ جناب علی خان جدون کے شکر گزار ہیں جن کی مؤثر قیادت، غیر معمولی لگن اور مسلسل نگرانی نے اس حساس کیس کو کامیابی سے انجام تک پہنچایا۔
ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال ایبٹ آباد کی انتظامیہ اور تمام عملہ ان تمام افسران اور اہلکاروں کو سلامِ عقیدت پیش کرتا ہے جنہوں نے ایک معصوم زندگی کو محفوظ بنانے اور ایک خاندان کی خوشیاں واپس لانے میں اپنا کردار ادا کیا۔
بعض ہیرو سفید کوٹ پہنتے ہیں اور بعض وردی، مگر ان سب کا مقصد ایک ہی ہوتا ہے: انسانی جانوں کا تحفظ اور معاشرے کو محفوظ بنانا۔
ایبٹ آباد پولیس، آپ کی خدمت، فرض شناسی اور انسان دوستی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔