Sehat Sahulat Program SLIC

Sehat Sahulat Program SLIC Sehat Sahulat Program

14/06/2022


14/06/2022

یہ اطلاع صوبہ خیبر پختونخوا کے ان شہریوں کے لئے ہے جن کو اپنا شناختی کارڈ نمبر 9780 پر بھیجنے کے جواب میں نااہلیت کا پیغام موصول ہوتا ہے۔

وہ تمام شہری جن کا نام NADRA کے ریکارڈ سے صحت کارڈ منتقل نہیں ہوسکا ان کی معلومات کے لئے اس کی وجوہات درج کی جا رہی ہیں۔

1۔ NADRA ریکارڈ میں شوہر کا اندراج بطور خاندان سربراہ نہیں ہوا۔
2۔ بیوی کا ریکارڈ ولد کے ساتھ درج ہے اور ابھی تک شوہر کے ساتھ اس کا ریکارڈ درج نہیں کروایا گیا۔
3۔ شوہر کا انتقال ہوچکا ہے لیکن بیوہ کا ریکارڈ بطور خاندان سربراہ نہیں کروایا گیا۔
4۔ شادی شدہ بیٹے والد کے خاندان میں بطور غیر شادی شدہ افراد درج ہیں اور علحیدہ سے بطور خاندان سربراہ ان کا ریکارڈ درج نہیں کروایا گیا۔
5۔ بچوں کے فارم ب نہیں بنوائے گئے۔
6۔ خاندان کے 18 سال سے زائد عمر کے افراد کا شناختی کارڈ نہیں بنوایا گیا۔
7۔ شناختی کارڈ پرمستقل پتہ خیبرپختوخوا کا نہیں ہے۔
صحت کارڈ پلس کے فواید سے مستفید ہونے کے لیے NADRA میں اپنے خاندان کا ریکارڈ 30 جون سے پہلے پہلے درست یا مندرج کروا لیں کیونکہ جولائی میں تجدید شدہ ریکارڈ صحت کارڈپلس میں شامل کر لئے جائیں گے۔
جو شہری NADRA میں اپنے ریکارڈ کی 30 جون تک شمولیت یا درستگی نہیں کروائیں گے ان کو جنوری 2022 تک تجدید شدہ ریکارڈ کی شمولیت کا انتظار کرنا پڑے گا۔ لہزا کل نہیں بلکہ آج ہی NADRA کی قریبی دفتر میں ریکارڈ کی شمولیت یا درستگی کروانا نہ بھولیں۔

Expensive medical treatments will be added to KP Sehat Card Plus.‎1. Bone Marrow Transplant‎2. Cochlear implants‎3. Mult...
14/06/2022

Expensive medical treatments will be added to KP Sehat Card Plus.

‎1. Bone Marrow Transplant
‎2. Cochlear implants
‎3. Multiple sclerosis
‎4. Thalassemia

Universal Healthcare Act approved by Cabinet; will be approved from KP Assembly after Eid. No KP Government can roll bac...
28/04/2022

Universal Healthcare Act approved by Cabinet; will be approved from KP Assembly after Eid. No KP Government can roll back Sehat Card Plus in future!

22/04/2022
22/04/2022

پاکستانی عوام صحت کارڈ پروگرام کو ختم کرنے کی کوشش کرنے والے چوروں کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔
20/04/2022

پاکستانی عوام صحت کارڈ پروگرام کو ختم کرنے کی کوشش کرنے والے چوروں کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔

19/04/2022

صحت کارڈ پلس پروگرام بند ہونے کی افواہوں میں قطعی کوئی صداقت نہیں ہے۔

پختونخوا حکومت کا یہ پروگرام وفاقی حکومت کے قطعی محتاج نہیں۔ صحت کارڈ کو ضروری قانونی تحفظ دینے کیلئے اگلی کابینہ میں قانون سازی کی منظوری دیں گے جس سے پختونخوا میں یونیورسل ہیلتھ کوریج لازمی ہوگی۔

صحت کارڈ پلس اب جاری رہے گا، کیونکہ یہ اب پاکستانی عوام کا دیرینہ مطالبہ بن چکا ہے، اور یہ انشاء اللہ پاکستان کے لیے عمران خان کی دیگر بہت سی کامیابیوں میں سے ایک ہوگا۔


کچھ میڈیا رپورٹس کے مطابق راولپنڈی کے ہسپتالوں میں صحت سہولت پروگرام کی سہولت ختم کر دی گئی ہے ۔ تمام شہریوں کو مطلع کیا...
09/04/2022

کچھ میڈیا رپورٹس کے مطابق راولپنڈی کے ہسپتالوں میں صحت سہولت پروگرام کی سہولت ختم کر دی گئی ہے ۔ تمام شہریوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ یہ خبریں سرا سر بے بنیاد اور کم علمی پر منحصر ہیں۔۔۔۔ بطور ثبوت 8 اور 9 اپریل کے صوبہ وار داخلوں کی تفصیل فراہم کی جا رہی ہے۔۔۔۔ ہسپتالوں کے ساتھ معاہدہ انشورنس فرم کرتی ہے اور ان کو ادائیگی بھی انشورنس فرم کے زمہ ہے۔۔۔۔ لہزا اس قسم کی اطلاعات پر کان نہ دھریں۔ ضرورت کے وقت پروگرام کے تحت رجسٹرڈ شدہ ہسپتال میں داخلہ کی سہولت حاصل کی جا سکتی یے۔۔۔۔۔

ماضی میں صرف امیروں کا علاج مہنگے پرائیویٹ ہسپتالوں میں ہوتا تھا، صحت کارڈ پلس کی بدولت اب غریبوں کا بھی علاج مہنگے پرائ...
04/03/2022

ماضی میں صرف امیروں کا علاج مہنگے پرائیویٹ ہسپتالوں میں ہوتا تھا، صحت کارڈ پلس کی بدولت اب غریبوں کا بھی علاج مہنگے پرائیویٹ ہسپتالوں میں ہورہا ہے۔ اشرافیہ سے یہ بات ہضم نہیں ہورہی؟


❤️🇵🇰

وزیراعلی محمود خان نے صحت کارڈ پلس ٹیم کو خصوصی مبارکباد دی جنہوں نے شروع سے لیکر اب تک اس تاریخی پروگرام میں بھرپور محن...
02/03/2022

وزیراعلی محمود خان نے صحت کارڈ پلس ٹیم کو خصوصی مبارکباد دی جنہوں نے شروع سے لیکر اب تک اس تاریخی پروگرام میں بھرپور محنت کی اور اس کو پاکستان کے لیے مثالی منصوبہ بنایا۔ وزیراعلی محمود خان نے ٹیم کے ہیڈ ریاض تنولی اور پوری ٹیم کے ساتھ الگ سے ملاقات کی، انکی کارکردگی کو سراہا اور صحت کارڈز بھی تقسیم کیے۔ اس موقع پر وزیرخزانہ و صحت تیمور جھگڑا اور ایم پی اے ارباب وسیم بھی موجود تھے۔


🇵🇰🏳️❤️

خیبرپختونخوا کے تمام آبادی کو ہیلتھ انشورنس کی سہولت کو فراہم کیے ہوئے ایک سال مکمل۔ اس سہولت کے تحت اب تک 953,000 سے زا...
02/03/2022

خیبرپختونخوا کے تمام آبادی کو ہیلتھ انشورنس کی سہولت کو فراہم کیے ہوئے ایک سال مکمل۔ اس سہولت کے تحت اب تک 953,000 سے زائد مریض مستفید ہوئے۔ صحت کارڈ پلس کے تحت لیور ٹرانسپلانٹ کو باقائدہ طور پر صحت کارڈ پلس میں شامل کرلیا گیا، جس کے تحت 3 آپریشن کامیابی کے ساتھ انجام پائے۔

اب سے تمام خاندانوں کو صحت کارڈز دئیے جائیں گے اور جلد تمام اضلاع میں تقسیم شروع ہوجائی گی، لیکن یاد رکھیے کہ اب بھی آپکا شناختی کارڈ ہی آپکا صحت کارڈ پلس ہے۔
🏳️❤️🇵🇰

Address

Abbottabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sehat Sahulat Program SLIC posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category