Ayub Teaching hospital Abbottabad Official

Ayub Teaching hospital Abbottabad Official Ayub Teaching Hospital (ATH), Abbottabad, a 1400-bedded tertiary care teaching hospital Located In Abbottabad Pakistan. of Khyber Pukhtoonkhwa.
(243)

It is the only tertiary health care facility in North Pakistan providing health facilities to millions of patients each year. Ayub Teaching Hospital , Abbottabad, a 1000- bedded tertiary care Teaching Hospital. ATH started working in the year 1995 and gaining the 1000 bedded status in the year 1998.it is a center for Undergrduate and Postgraduate studies in different disciplines of Medicine and Su

rgery. ATH is well equiped with advanced diagnostic and therapeutic facilities and caters for a wide ranged population of millions of patient ranging from Hasanabdal to Gilgit and a part of Kashmir on one side and a part of Punjab to Swat valley on the other side. ATH is an autonomous body of the Provincial Government, being funded by the Govt. The Management Council comprising of five non official & four official member and the CE AMI is the Chairman of the body. ATH employs more than 500 in-house physicians including 60 residents and fellows and ~200 nurses. It is part of the consortium of hospitals which operates in Khyber-Pakhtunkhwa and is the primary teaching hospital for Ayub Medical College.

01/08/2026

سینئر صحافی سردار شجاع کا ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی نیورو سرجری آئی سی یو کی ٹیم کو خراجِ تحسین

سینئر صحافی سردار شجاع نے ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے نیورو سرجری آئی سی یو کے ڈاکٹروں، نرسنگ اسٹاف اور ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے فراہم کیے گئے بہترین علاج، اعلیٰ طبی سہولیات اور بھرپور دیکھ بھال پر دلی شکریہ ادا کیا۔

مزید تفصیلات اور ان کے تاثرات جاننے کے لیے یہ ویڈیو ضرور دیکھیں۔

30/07/2026

میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر عمران خان کا ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں قائم آئی بی پی پی کا تفصیلی دورہ، ڈاکٹرز اور عملے سے ملاقات

ادارہ جاتی پرائیویٹ پریکٹس میں مریضوں کو معیاری اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر عمران خان

تفصیلات کے مطابق ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر عمران خان نے ہسپتال میں قائم انسٹیٹیوشنل بیسڈ پرائیویٹ پریکٹس (IBPP) کا تفصیلی دورہ کیا جہاں انہوں نے آئی بی پی پی میں خدمات انجام دینے والے ڈاکٹرز اور دیگر عملے سے خصوصی ملاقات کی اور انہیں درپیش مسائل تجاویز اور ضروریات سے آگاہی حاصل کی۔
اس موقع پر میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر عمران خان نے آئی بی پی پی کے ڈاکٹرز اور عملے کو بورڈ آف گورنرز کے اس فیصلے سے بھی آگاہ کیا کہ ادارہ جاتی پرائیویٹ پریکٹس (IBPP) میں خدمات انجام دینے والے عملے کو ان کی معمول کی آئی بی پی پی ادائیگی کے علاوہ اضافی مراعات (Incentive) بھی دی جائیں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ موجودہ بورڈ آف گورنرز کارکردگی کی بنیاد پر مراعات (Performance-Based Incentives) دینے پر یقین رکھتا ہے انہوں نے تمام ڈاکٹرز اور عملے پر زور دیا کہ وہ وقت کی پابندی، دیانتداری، محنت اور پیشہ ورانہ ذمہ داری کو اپنا شعار بنائیں تاکہ مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ادارے کی مجموعی کارکردگی میں بھی مزید بہتری لائی جا سکے۔
یہ دورہ بورڈ آف گورنرز کے ویژن اور ادارے میں مریضوں کو مزید بہتر، معیاری اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی کے عزم کے تحت کیا گیا، تاکہ آئی بی پی پی کے نظام کو مزید مؤثر، منظم اور مریض دوست بنایا جا سکے۔
دورے کے دوران ڈاکٹر عمران خان نے آئی بی پی پی کے مختلف شعبوں، دفاتر، واش رومز، انتظار گاہوں اور دیگر سہولیات کا تفصیلی معائنہ کیا۔ انہوں نے صفائی، نظم و ضبط، مریضوں کی سہولت اور طبی خدمات کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کیں۔
انہوں نے اس موقع پر کہا کہ مریضوں کا اعتماد ادارے کا سب سے قیمتی سرمایہ ہے لہٰذا ہر آنے والے مریض کو بہترین طبی سہولیات، باوقار رویہ اور بروقت علاج فراہم کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ آئی بی پی پی میں جدید سہولیات، مؤثر انتظامی نظام اور شفاف طریقہ کار کے ذریعے عوام کو معیاری طبی خدمات کی فراہمی کو مزید یقینی بنایا جائے گا۔
ڈاکٹر عمران خان نے آئی بی پی پی کے ڈاکٹرز اور عملے کی خدمات کو سراہتے ہوئے یقین دلایا کہ ان کے پیشہ ورانہ مسائل کے حل اور کام کے بہتر ماحول کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے تاکہ مریضوں کو پہلے سے بھی زیادہ معیاری اور مؤثر طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

30/07/2026

اعلانِ جنازہ

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے شعبۂ گیسٹرو اینٹرولوجی کے سربراہ، پروفیسر ڈاکٹر عادل نصیر کے والدِ محترم رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ہیں۔

مرحوم کی نمازِ جنازہ آج بروز جمعرات شام 6:00 بجے ان کے آبائی گاؤں تلوکر ہری پور جنازہ گاہ میں ادا کی جائے گی۔

اَللّٰهُمَّ اغْفِرْ لَهُ وَارْحَمْهُ وَعَافِهِ وَاعْفُ عَنْهُ وَأَكْرِمْ نُزُلَهُ وَوَسِّعْ مُدْخَلَهُ

ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی انتظامیہ،ڈاکٹرز، فیکلٹی، نرسنگ اسٹاف اور تمام ملازمین اس وقت پروفیسر ڈاکٹر عادل نصیر اور ان کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ ہم اس غم کی گھڑی میں سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی قبر کو نور سے بھر دے اور تمام لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔

29/07/2026
Ayub Teaching hospital Peads Department Conducts Hands-On Workshop on Pediatric ArrhythmiasStrengthening Emergency Cardi...
28/07/2026

Ayub Teaching hospital Peads Department Conducts Hands-On Workshop on Pediatric Arrhythmias

Strengthening Emergency Cardiac Care Skills for Children Through Practical Training

The Department of Pediatrics & Neonatology, Ayub Medical College in collaboration with the Department of Medical Education (DME), Skill Lab, and Shifa PICU, successfully organised a Hands-On Workshop on Pediatric Arrhythmias on Thursday, 23 July 2026 at the DME, Ayub Medical College, Abbottabad.
The workshop brought together Postgraduate Residents (PGRs) from the Departments of Pediatrics, Neonatology, and Cardiology, providing them with an interactive learning experience focused on the recognition and emergency management of pediatric cardiac arrhythmias.
The primary objective of the workshop was to enhance participants' practical skills in the use of defibrillators in pediatric patients, the recognition of shockable and non-shockable cardiac rhythms, and the effective emergency management of life-threatening arrhythmias. Through simulation-based training and hands-on practice, participants gained valuable experience in responding confidently to pediatric cardiac emergencies.
The scientific sessions were conducted by distinguished chairperson Prof Dr saima Gillani,faculty members, including Dr. Nazia Bibi (Consultant PICU), Dr. Humera Rafique (Consultant PICU), Dr. Mah-e-Mobeen (Senior Medical Officer, PICU), and Dr. Fareeha Gul, whose expertise and practical demonstrations greatly enriched the learning experience.
The workshop was organised under the leadership of the Chairperson, Department of Pediatrics & Neonatology, Ayub Medical College, serving as the Chief Organiser, with the dedicated support of the Co-Organisers, Dr. Sajid Shamim, Dr. Shazia, Dr. Darakhshanda, and Dr. Saqib Shoaib.
The administration of Ayub Medical College and Ayub Teaching Hospital commended the efforts of the organising team, faculty, and participants for making the workshop a success. Such academic initiatives reflect the institution's continued commitment to advancing medical education, strengthening clinical competencies, and improving the quality of pediatric emergency care for the community.

25/07/2026

Thanks BOL News

25/07/2026

میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشن، ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد

انسٹی ٹیوشن بیسڈ پرائیویٹ پریکٹس (IBP) — عوامی آگاہی پروگرام

ایپی سوڈ 3

آج کے پروگرام میں آئی بی پی کنسلٹنٹ اور اسسٹنٹ پروفیسر گائنی، ڈاکٹر سعدیہ ارم کا خصوصی انٹرویو پیش کیا جا رہا ہے۔ اس انٹرویو میں خواتین کی صحت، دورانِ حمل نگہداشت، بے اولادی، جدید طریقۂ علاج، دستیاب طبی سہولیات اور عوامی رہنمائی کے حوالے سے مفید معلومات فراہم کی گئی ہیں۔

بورڈ آف گورنرز کے وژن کے مطابق، انسٹی ٹیوشن بیسڈ پرائیویٹ پریکٹس (IBP)، ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد میں مریضوں کو ایک ہی چھت تلے جدید طبی سہولیات اور مختلف شعبوں کے ماہر ڈاکٹرز کی خدمات دستیاب ہیں، تاکہ معیاری، محفوظ اور بروقت علاج کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

📞 مزید معلومات یا اپوائنٹمنٹ کے لیے رابطہ کریں:

0331-3444490
0992-9311155

🌐 ویب سائٹ: www.ath.gov.pk/ibp

اپنی صحت کا خیال رکھیں، کیونکہ صحت مند زندگی ہی خوش حال زندگی کی بنیاد ہے

ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں آن لائن ای-کھلی کچہری کا انعقاد عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے اقدامات جاریہسپتال انتظامیہ مریضوں ک...
24/07/2026

ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں آن لائن ای-کھلی کچہری کا انعقاد
عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے اقدامات جاری

ہسپتال انتظامیہ مریضوں کو بروقت معیاری اور بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے اور عوام کی آراء و تجاویز ادارے کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر سجاد احمد آفریدی

صوبائی حکومت،بورڈ آف گورنرز اور انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں مریضوں کو بہترین علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی شامل ہے جس کے لئے مختلف اقدامات کئے جا رہے ہیں-ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر سجاد احمد آفریدی

ہسپتال انتظامیہ کے درمیان براہِ راست رابطے کو مضبوط بنانا ہے تاکہ لوگوں کے مسائل کو فوری طور پر سنا جا سکے اور ان کا مؤثر حل ممکن بنایا جا سکے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کے احکامات کی روشنی میں ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں آن لائن ای-کھلی کچہری کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں بروز بدھ 22 جولائی 2026 بوقت دن 11 بجے ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں عوامی مسائل کے فوری حل اور مریضوں کو درپیش مشکلات کے ازالے کے لیے آن لائن ای-کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔
آن لائن ای-کھلی کچہری کی صدارت ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر سجاد احمد آفریدی نے کی جبکہ اس کے انعقاد کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کیے گئے۔ اس موقع پر ڈاکٹر سجاد احمد آفریدی نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی ہدایات کے مطابق ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں ہر ماہ باقاعدگی سے آن لائن ای-کھلی کچہری منعقد کی جائے گی تاکہ عوام کو درپیش مسائل براہِ راست ہسپتال انتظامیہ تک پہنچ سکیں اور ان کے بروقت حل کو یقینی بنایا جا سکے۔
آن لائن ای-کھلی کچہری کے انعقاد کے لیے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ اور میڈیا ڈیپارٹمنٹ نے خصوصی انتظامات مکمل کیے۔ اس موقع پر ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کے چیئرپرسنز اور یونٹ سربراہان بھی موجود تھے جن میں گائنی، چیئر پرسن پیڈز، سرجری، میڈیسن، شعبہ ایمرجنسی کے سربراہ اور دیگر متعلقہ افسران شامل تھے۔
آن لائن کھلی کچہری کے دوران عوام نے کمنٹس اور تحریری پیغامات کے ذریعے اپنی شکایات مسائل اور تجاویز پیش کیں جن کے فوری جوابات فراہم کیے گئے۔ بعض اہم نوعیت کے مسائل کے حل کے لیے متعلقہ شعبہ جات کو ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں تاکہ مریضوں اور ان کے لواحقین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق بورڈ آف گورنرز اور انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں مریضوں کو بہترین علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی شامل ہے۔ ڈاکٹر سجاد احمد آفریدی نے مزید کہا کہ آن لائن ای-کھلی کچہری کا مقصد عوام اور ہسپتال انتظامیہ کے درمیان براہِ راست رابطے کو مضبوط بنانا ہے تاکہ لوگوں کے مسائل کو فوری طور پر سنا جا سکے اور ان کا مؤثر حل ممکن بنایا جا سکے۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایوب ٹیچنگ ہسپتال مستقبل میں بھی اس طرح کی سرگرمیوں کا انعقاد جاری رکھے گا تاکہ مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں اور ادارے پر عوام کے اعتماد کو مزید مستحکم بنایا جا سکے۔

ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں نئے پوسٹ گریجویٹ ریزیڈنٹس (PGRs) کے لیے جامع اورینٹیشن سیشن کا انعقادتفصیلات کے مطابق چیئرمین بورڈ...
24/07/2026

ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں نئے پوسٹ گریجویٹ ریزیڈنٹس (PGRs) کے لیے جامع اورینٹیشن سیشن کا انعقاد

تفصیلات کے مطابق چیئرمین بورڈ آف گورنرز پروفیسر ڈاکٹر عابد جمیل کے وژن کے مطابق ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں نئے شامل ہونے والے پوسٹ گریجویٹ ریزیڈنٹس (PGRs) کے لیے ایک جامع اورینٹیشن سیشن کا سی ایم ای ہال میں انعقاد کیا گیا۔
اورینٹیشن سیشن میں تمام نئے پوسٹ گریجویٹ ریزیڈنٹس نے بھرپور شرکت کی جبکہ مختلف کلینیکل یونٹس کے چیف ریزیڈنٹس نے سیشن کی مؤثر انداز میں رہنمائی اور معاونت کی۔ تمام نئے PGRs کی HIMS-AMI میں رجسٹریشن مکمل کرتے ہوئے انہیں ای کوڈز بھی جاری کیے گئے۔
اس موقع پر ایسوسی ایٹ ڈین (پوسٹ گریجویٹ) ڈاکٹر حیدر زمان نے چیئرمین بورڈ آف گورنرز کے وژن کے مطابق ترتیب دیے گئے جامع اور منظم تربیتی پروگرام کی تفصیلات سے شرکاء کو آگاہ کیا۔ انہوں نے تعلیمی سرگرمیوں تربیتی شیڈول مریضوں کی معیاری نگہداشت اور پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی بریفنگ دی۔

ڈین ایوب میڈیکل انسٹیٹیوشنز پروفیسر ڈاکٹر عرفان الدین خٹک، میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر عمران خان اور ریجنل ڈائریکٹر CPSP ڈاکٹر جہانگیر خان نے بھی شرکاء سے خطاب کیا۔ مقررین نے معیاری مریضوں کی دیکھ بھال، طبی تعلیم، تحقیق، پیشہ ورانہ اخلاقیات، میڈیکل ایتھکس، PGMI، MTI اور CPSP کے قواعد و ضوابط پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
ریجنل ڈائریکٹر CPSP ڈاکٹر جہانگیر خان نے خصوصی طور پر CPSP کی لیو پالیسی، ٹریننگ کے تقاضوں، بائیومیٹرک حاضری کی اہمیت اور ہفتہ وار لازمی بائیومیٹرک حاضری کے حوالے سے شرکاء کو آگاہ کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام PGRs ادارہ جاتی اور CPSP پالیسیوں پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

اورینٹیشن کے دوران نئے ڈاکٹروں کو Patient Discharge Slip کی درست تکمیل، طبی ریکارڈ کی اہمیت، اکیڈمک سرگرمیوں، مارننگ میٹنگز، سیمینارز، ریسرچ کلچر اور مسلسل پیشہ ورانہ تربیت کے بارے میں بھی تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی تاکہ انہیں اپنے تربیتی سفر کے آغاز ہی سے بہترین رہنمائی میسر آ سکے۔

اس موقع پر ڈائریکٹر فنانس الطاف خٹک اور نرسنگ ڈائریکٹر مہتاب سکندر نے بھی شرکت کی۔
پروگرام کے اختتام پر سوال و جواب کی نشست منعقد ہوئی جس میں نئے PGRs نے مختلف امور پر سوالات کیے جن کے تفصیلی اور تسلی بخش جوابات دیے گئے۔ شرکاء نے اس جامع اور معلوماتی اورینٹیشن سیشن کو اپنی پیشہ ورانہ تربیت کے لیے انتہائی مفید قرار دیا۔

Address

Complex Gate, Main Mansehra Road
Abbottabad
22010

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ayub Teaching hospital Abbottabad Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Ayub Teaching hospital Abbottabad Official:

Shortcuts

Share

Category