Kingston School For Inclusive Education Abbottabad Pakistan

Kingston School For Inclusive Education Abbottabad Pakistan I am running an inclusive education school since last 27 years. Teaching is my passion.
(330)

I joined this profession due to the aim and to bring positive change in the system as well as in education sector کنگسٹن سکول ! ایک ایسا ادارہ ہے جس نے عرصہ 24سال میں محدود وسائل میں شمولیاتی تعلیم ( معذور اور نارمل بچے ) ایک ساتھ کلاس نرسری سے میٹرک تک تعلیم و تربیت، کھیلوں کی تربیت ، اسپیچ تھراپی ، فیزیو تھراپی ، حاصل کرتے ہیں ۔ پاکستان بھر سب سے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں ۔
پاکستان اسپیشل ا

یجوکیشن میں ایک نئی تاریخ رقم کی یے۔
کنگسٹن سکول نے 1999 میں ایک کرائے کی عمارت میں اپنے کام کا آغاز کیا اور اب بچوں کے حوالے سے ایسا گہرا ، مشاہدہ ، تجربہ، اور ماہرانہ
Skill full Mind
یے، جہاں بچوں کی معذوریاں اپنی ضروریات کیساتھ اعلی ترین صلاحیتوں میں تبدیل ہوتی ہیں۔
آپ کنگسٹن سکول کو جان کر حقیقی معنوں میں متاثر ہوں گئے، سچائ ، محنت ، لگن وجنون ، روحانیت ، اور تعلیمی ریسرچ کی بنیاد پر ایک منفرد ادارہ ہے جس کے سب سے بڑے مداح والدین ہیں ۔
1-ہمارے تین(3) خصوصی کھلاڑیوں نے انٹرنیشنل کھیلوں میں میں میڈلز حاصل کیے ہیں ۔
2-ہر سال معذور بچے نارمل بچوں کے بورڈ کے امتحانات میں ان کیساتھ پرچے دیتے ہیں ۔
3-اسکے علاوہ پاکستان کے محتلف شہروں اور بیرون ممالک سے مشکل ترین معذور بچے آتے ہیں ۔
4-اسکے علاوہ معذور بچوں کے تعلیمی نصاب کو ان کی ضروریات کے مطابق Modify کر کے تیار کرنا، اشاروں کی زبان میں نصاب بنانا ، والدین کے لیے ان کے بچوں کے مسائل کا حل ، معذور بچوں کی شادیاں، زمین کی خرید فروخت اور زمینی انتقال اور پولیس یا عدالت میں معذور افراد کی ترجمانی کرنا ۔
ہمارا خواب ہے کہ ہم معذور بچوں کے لیے ایک ہاسٹل بناہیں جہاں وہ اپنی 24گھنٹے ایک
Structure, Train, Environment
میں زندگی گزار سکیں ۔
ہمارے پاس ایک ایسا خوبصورت مائنڈ Mind یے جو معذور بچوں کو ایک خود مختار ، محفوظ ، اور والدین کطرح پر شفقت سیائہ یے،
جہاں کوی معذور بچہ ضائع نہیں ہو گا۔
آپ ہمیں جانچیں ، پرکھیں ، وزٹ کریں ، ملیں ، بچوں کے والدین سے ہوچھیں ، آپ کو بہت دل کو چھو لینے والے جواب ملیں گئے ۔
اور ہماری باتیں آپ کو سچی لگیں تو آپ کنگسٹن سکول کے دوست بنیں۔
اپنے بچوں کا بہترین صدقہ ہمیں دیں ، اور بدلیں ایک معذور بچے کی زندگی کو ۔
محمد عرفان 03145000600

پندرہ سال پرانی یہ مسکراہٹیں آج بھی گواہ ہیں کہ تعلیم صرف کتابوں کا نام نہیں، بلکہ اعتماد، محبت اور خودمختاری کا سفر ہے—...
02/08/2026

پندرہ سال پرانی یہ مسکراہٹیں آج بھی گواہ ہیں کہ تعلیم صرف کتابوں کا نام نہیں، بلکہ اعتماد، محبت اور خودمختاری کا سفر ہے—یہی انکلیوسیو ایجوکیشن کی طاقت ہے۔ آج یہ بچے اپنی زندگیوں میں بااعتماد، باوقار اور معاشرے کے لیے مثبت کردار بن چکے ہیں۔ یہی کنگسٹن سکول کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔ وقت گزر گیا مگر ان چہروں کی مسکراہٹ آج بھی کہتی ہے۔

زندگی کے سب سے خوبصورت دن کنگسٹن سکول میں گزرے۔ یہی انکلیوسیو ایجوکیشن کا حقیقی اثر ہے، اعتماد، محبت اور خودمختاری

سنا ہے اس کو سخن کے اصول آتے ہیںکرے کلام تو باتوں سے پھول آتے ہیںسنا ہے اس کے پڑھانے میں مٹھاس ایسی ہےبخار ہو بھی تو بچے...
30/07/2026

سنا ہے اس کو سخن کے اصول آتے ہیں
کرے کلام تو باتوں سے پھول آتے ہیں
سنا ہے اس کے پڑھانے میں مٹھاس ایسی ہے
بخار ہو بھی تو بچے سکول آتے ہیں...!

Kingston School Students Shine at Fun Fair for Persons with Disabilities in AbbottabadA colourful Fun Fair for Persons w...
27/07/2026

Kingston School Students Shine at Fun Fair for Persons with Disabilities in Abbottabad

A colourful Fun Fair for Persons with Disabilities, organised by Ibrahim Malik, was held at Jalal Baba Auditorium, Abbottabad, where students of Kingston School for Inclusive Education showcased their extraordinary talents and abilities.

The students delivered outstanding performances, including a captivating dance on "Bum Bum Bole" and a beautiful performance on Sufi devotional music, leaving the audience deeply impressed. Their confidence, coordination, and stage presence received thunderous applause from everyone present.

Many members of the audience expressed their amazement, saying it was hard to believe that such remarkable performances were presented by children with special needs. The event served as a powerful reminder that with the right guidance, training, and encouragement, children with disabilities can excel in every field and inspire society with their incredible potential.

Kingston School for Inclusive Education remains committed to empowering children with special needs and providing them with opportunities to discover, develop, and showcase their talents.

🌟 کنگسٹن اسکول ایبٹ آباد کے لیے ایک اور قابلِ فخر لمحہ! 🌟یہ ہمارے لیے باعثِ مسرت اور اعزاز ہے کہ کنگسٹن اسکول ایبٹ آباد ...
22/07/2026

🌟 کنگسٹن اسکول ایبٹ آباد کے لیے ایک اور قابلِ فخر لمحہ! 🌟
یہ ہمارے لیے باعثِ مسرت اور اعزاز ہے کہ کنگسٹن اسکول ایبٹ آباد کے ہونہار طالب علم اسامہ عزیز کا انتخاب پاکستان نیشنل گیمز برائے اسپیشل اولمپکس پاکستان کی فٹبال ٹیم میں خیبر پختونخوا کی نمائندگی کے لیے ہوا ہے۔
یہ قومی مقابلے کراچی میں منعقد ہو رہے ہیں، جہاں پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا اور وفاقی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ اسامہ عزیز 17 سال سے کنگسٹن اسکول کیساتھ منسلک ہیں۔
ہم اسامہ عزیز کے روشن مستقبل کے لیے دعاگو ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ وہ قومی سطح پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے صوبے، اپنے شہر ایبٹ آباد اور کنگسٹن اسکول کا نام روشن کریں گے۔

اسامہ عزیز! پوری کنگسٹن فیملی کو آپ پر فخر ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔ آمین۔ 🇵🇰⚽

مفت آپریشن!پیدائشی ہونٹ و تالو کٹے مریضوں کا مفت علاج!کلیپ ٹرسٹ کے تعاون سےخیبر میڈیکل سنٹر، ایبٹ آباد میں مفت پلاسٹک سر...
21/07/2026

مفت آپریشن!
پیدائشی ہونٹ و تالو کٹے مریضوں کا مفت علاج!
کلیپ ٹرسٹ کے تعاون سے
خیبر میڈیکل سنٹر، ایبٹ آباد میں مفت پلاسٹک سرجری کیمپ
مورخہ: 4 اگست 2026
پاکستان کےمعروف اور قابل پلاسٹک سرجن " پروفیسر ڈاکٹر غلام قادر فیاض" کی زیرِ نگرانی ہو گا۔
یہ کیمپ اُن بچوں کے لیے امید کی نئی کرن ہے جن کی مسکراہٹ چھن گئی ہے۔

Free treatment for congenital cleft lip and palate!
In collaboration with CLAPP Trust
Free Plastic Surgery Camp at Khyber Medical Center, Abbotabad
Date: 4 August 2026
Under the supervision of Pakistan's renowned and competent plastic surgeon, "Professor Dr. Ghulam Qadir Fayyaz".
This camp is a new ray of hope for those children whose smiles have been snatched away.

Result Day 2026 📚🌟Today we celebrate not just grades, but growth, confidence, communication, independence, and every mil...
12/07/2026

Result Day 2026 📚🌟
Today we celebrate not just grades, but growth, confidence, communication, independence, and every milestone achieved by our amazing students. Every child has progressed in their own unique way, and we are proud of each one of them. Congratulations to our students and their wonderful families

06/07/2026

کنگسٹن اسکول میں آج کا خصوصی بچوں کا رزلٹ ڈے کا دن ایک خاص لمحہ ہوتا ہے، جس کو کنگسٹن اسکول کی ملٹی پروفیشنل ٹیم بہت گہرائی اور پرجوش انداز کے ساتھ پیش کرتی ہے۔ ایسی اپروچ ہر جگہ دستیاب نہیں ہوتی، اسی لیے خاندان دور دور سے یہاں شفٹ ہوتے ہیں۔ کنگسٹن اسکول وہ اسکول ہے جو بچوں کے اندر کی دنیا کو اجاگر کرتا ہے۔ اسپیشل ایجوکیشن میں، کنگسٹن اسکول کا نظام تربیت بچوں کی اندر کی دنیا کو بدل دیتا ہے۔ یہ وہ تبدیلی ہے جس کا اثر ناقابلِ بیان ہے، اور ہم شکر گزار ہیں کہ کنگسٹن سکول کے 26 سالہ پیشہ ورانہ تجربے کے ساتھ ایک ایسا مائنڈسیٹ ہے جو قسمت والے بچوں کو ملتا ہے ۔ کنگسٹن اسکول کی محبت بھری، اپنائیت والی اور بچوں کی دنیا پر گہری نظر رکھنے والی فضا اسے منفرد بناتی ہے۔ آج، والدین کے ساتھ رزلٹ والے دن پر، ہم نے ان کے تمام خیالات سنے، بچوں کے بارے میں سب کچھ ڈسکس کیا، جس میں سائیکالوجسٹ، سپیچ تھراپسٹ، اکیڈمکس ٹیچر، بیہیویئر تھراپسٹ، اور اسپیشل ایجوکیشنل ماہرین سب شامل تھے۔ اور آج کے دن کی ہماری کامیابی والدین کی خوشی تھی، کیونکہ کنگسٹن اسکول آپ کے بچے کو بہتر جانتا ہے۔

ڈاکٹر محمد عرفان اسپیشل ایجوکیشنسٹ گولڈ میڈلسٹ

04/07/2026

🏑🇵🇰 کنگسٹن اسکول کے رضوان اللہ کا اسپیشل اولمپکس پاکستان کے قومی ہاکی ٹریننگ کیمپ کے لیے انتخاب

یہ کنگسٹن اسکول، ایبٹ آباد اور پوری ایبٹ اباد کمیونٹی کے لیے فخر کا لمحہ ہے کہ ہمارے باصلاحیت طالب علم رضوان اللہ، جو انٹیلیکچوئل ڈس ایبلٹی کے ساتھ ہیں ، 4 جولائی سے 14 جولائی 2026 تک کراچی میں منعقد ہونے والے اسپیشل اولمپکس پاکستان کے قومی ہاکی ٹریننگ کیمپ میں شرکت کے لیے روانہ ہو رہے ہیں۔

رضوان اللہ اس سے قبل بھی اسلام آباد میں منعقدہ نیشنل چیمپئن شپ ٹریننگ کیمپ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں۔ اب وہ قومی سطح پر مزید سخت اور اعلیٰ معیار کی تربیت حاصل کریں گے، جہاں قومی ہاکی کوچز روزانہ صبح 5:00 تا 7:00 بجے اور شام 5:00 تا 7:00 بجے انہیں تربیت دیں گے۔
یہ ٹریننگ کیمپ اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز 2026، بیلجیم کی تیاری کا اہم مرحلہ ہے، جہاں دنیا بھر کے خصوصی کھلاڑی اپنے ممالک کی نمائندگی کریں گے۔ ہمیں یقین ہے کہ رضوان اللہ اپنی محنت، نظم و ضبط اور عزم کے بل بوتے پر نہ صرف کنگسٹن اسکول بلکہ ایبٹ آباد اور پاکستان کا نام بھی عالمی سطح پر روشن کریں گے۔

🤲 اللہ تعالیٰ رضوان اللہ کو کامیابی عطا فرمائے، انہیں قومی ٹیم میں جگہ دے اور عالمی سطح پر پاکستان کے لیے اعزاز حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

کنگسٹن اسکول اپنے ہر خصوصی طالب علم کی صلاحیت پر یقین رکھتا ہے، کیونکہ ہمارے نزدیک معذوری نہیں بلکہ صلاحیت اہم ہے۔ 💙🇵🇰

04/07/2026

🌿 ذکرِ الٰہی اور خصوصی بچوں کی تعلیم 🌿
ہمارے اسکول کی ہر صبح ذکرِ الٰہی سے شروع ہوتی ہے۔ تمام خصوصی بچے مل کر محبت، سکون اور یکسوئی کے ساتھ "اللہ... اللہ..." کا ورد کرتے ہیں۔
یہ صرف الفاظ کی تکرار نہیں، بلکہ دل کو اللہ سے جوڑنے، روحانی توجہ بیدار کرنے اور بچوں کے اندر سکون، امید اور مثبت سوچ پیدا کرنے کی ایک عملی تربیت ہے۔ ہمارا یقین ہے کہ جب تعلیمی ماحول میں روحانیت، محبت اور شفقت شامل ہو تو اسکول کا روحانی Aura مضبوط ہوتا ہے اور ایک پُرسکون فضا قائم ہوتی ہے، جس سے بچوں کی توجہ، جذباتی استحکام اور سیکھنے کے عمل میں مدد مل سکتی ہے۔
میرا ذاتی مشاہدہ ہے کہ Special Education صرف کتابوں یا تھیراپی کا نام نہیں، بلکہ Spiritual Intelligence (روحانی ذہانت) بھی اس کا ایک اہم پہلو ہے۔ جب دل مطمئن ہو تو سیکھنے کا سفر بھی آسان ہو جاتا ہے۔
"اَلَا بِذِکْرِ اللّٰهِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوبُ"
"خبردار! اللہ کے ذکر ہی سے دلوں کو اطمینان حاصل ہوتا ہے۔" (سورۃ الرعد: 28)
اگر آپ بھی سمجھتے ہیں کہ تعلیم کے ساتھ روحانی تربیت بچوں کی شخصیت سازی میں اہم کردار ادا کرتی ہے تو اس پیغام کو ضرور شیئر کریں۔

03/07/2026

خصوصی طلبہ کی سماجی اور عملی زندگی کی مہارتوں کو فروغ دینے کے لیے آج ایک مفید سرگرمی کا انعقاد کیا گیا۔ اس سرگرمی میں طلبہ کو قریبی بازار لے جایا گیا، جہاں انہوں نے پرندوں کے لیے مٹی کا برتن اور باجرہ خود خریدا۔

طلبہ نے دکاندار سے قیمت پوچھی، رقم ادا کی اور خریداری کا عمل خود مکمل کیا۔ اس دوران ان کی گفتگو، اعتماد اور سماجی رابطے کی مہارتوں کا عملی مشاہدہ کیا گیا۔

اس کے بعد طلبہ اسکول واپس آئے اور مٹی کے برتن میں باجرہ اور پانی ڈال کر اسے پرندوں کے لیے مناسب جگہ پر رکھا۔ اب یہ سرگرمی روزانہ کے معمول کا حصہ ہے، جس کے ذریعے طلبہ ذمہ داری، خود انحصاری، سماجی میل جول اور جانداروں سے محبت جیسی مثبت عادات سیکھ رہے ہیں۔

یہ سرگرمی خصوصی طلبہ میں عملی زندگی کی مہارتیں، خود اعتمادی اور ماحول سے وابستگی پیدا کرنے میں نہایت مؤثر ثابت ہوئی۔

Address

Kingston School For Inclusive Education
Abbottabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kingston School For Inclusive Education Abbottabad Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Kingston School For Inclusive Education Abbottabad Pakistan:

Shortcuts

Share