PDA Ayub Teaching Hospital, Abbottabad.

PDA Ayub Teaching Hospital, Abbottabad. Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from PDA Ayub Teaching Hospital, Abbottabad., Hospital, Abbottabad.

Provincial Doctors Association (PDA) is the Pioneer organization of Dr community committed to defending due rights of Doctors & other health care professionals, and firmly dedicated to improving da health care system for the greater cause of patient care.

11/07/2026

آل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن، MTI ATH سے:

پیڈیاٹرکس وارڈ کے افسوسناک واقعے پر ہسپتال انتظامیہ سے اہم ملاقات!!!!

آل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے ہسپتال انتظامیہ، جن میں ڈین، ہسپتال ڈائریکٹر اور میڈیکل ڈائریکٹر شامل تھے، سے پیڈیاٹرکس وارڈ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے حوالے سے ملاقات کی۔

وفد نے اس سانحے پر ڈاکٹر برادری کے دکھ اور تشویش کا اظہار کیا۔ ساتھ ہی ہسپتال میں خراب ہوتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال اور درج مقدمے کی مؤثر پیروی نہ ہونے پر بھی شدید تحفظات سامنے رکھے۔

ملاقات کے دوران انتظامیہ کے سامنے درج ذیل مطالبات پیش کیے گئے:

✅ ہسپتال کے تمام قانونی مقدمات کی مؤثر پیروی کے لیے ماہر وکلاء کی ٹیم مقرر کی جائے۔
✅ مریضوں، تیمارداروں اور طبی عملے کے تحفظ کے لیے تربیت یافتہ سیکیورٹی عملہ بھرتی کیا جائے۔
✅ ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے کو اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی کے دوران غیر ضروری مقدمات اور ہراسانی سے تحفظ فراہم کیا جائے۔
✅ ایسا محفوظ اور سازگار ماحول فراہم کیا جائے جہاں طبی عملہ بلا خوف و خطر اپنی ذمہ داریاں انجام دے سکے۔

ہسپتال انتظامیہ نے تمام مطالبات کو جائز قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ان پر 2 سے 3 ہفتوں کے اندر عملدرآمد کیا جائے گا۔ ہسپتال ڈائریکٹر نے خاص طور پر یقین دلایا کہ پیڈیاٹرکس وارڈ کے کیس کی پیروی پیشہ ور وکلاء کی ٹیم کے ذریعے کی جائے گی۔

ہم امید کرتے ہیں کہ انتظامیہ اپنی یقین دہانی پر عمل کرے گی اور ان اہم مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی۔ تاہم اگر دو ہفتوں تک مسلسل فالو اپ کے باوجود مطالبات پر عملی پیش رفت نہ ہوئی تو آل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پرامن احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے 🚩🚩

10/07/2026

حال ہی میں پروونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (PDA) ایوب ٹیچنگ ہاسپیٹل ایبٹ آباد کی طرف سے قائم کردہ فیسلیٹیشن کیمپ پر نئے ٹرینی ڈاکٹرز کے تاثرات!!!

الحمدللہ، پروونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (PDA) ایبٹ آباد کی جانب سے منعقدہ فیسلیٹیشن کیمپ کو نئے شامل ہونے والے ٹرینی ڈاکٹرز کی جانب سے بے حد سراہا گیا۔

طلبہ و طالبات نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ کیمپ نے ان کے جوائننگ کے تمام مراحل کو انتہائی آسان، منظم اور پریشانی سے پاک بنا دیا۔ آن لائن درخواستوں، اسٹامپ پیپرز، PGMI دستاویزات، رہنمائی اور دیگر رسمی کارروائیوں میں بروقت تعاون نے ان کا قیمتی وقت بچایا اور انہیں ایک دوستانہ اور خوشگوار ماحول فراہم کیا۔

انہوں نے PDA ATH کی پوری ٹیم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے اس خدمت کو نئے ٹرینی ڈاکٹرز کے لیے ایک قابلِ تقلید اور مثالی اقدام قرار دیا۔ 🚩✨

09/07/2026

السلام علیکم

آج ایوب میڈیکل کمپلیکس کے اسٹوڈنٹ ٹیچر کیفیٹیریا میں تمام ڈاکٹرز ایسوسی ایشنز کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا، جو شام ساڑھے 7 بجے سے رات ساڑھے 12 بجے تک جاری رہا۔

اجلاس میں ان ڈاکٹروں کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر پر تفصیلی غور کیا گیا، جنہیں چند ہفتے قبل شعبۂ اطفال (پیڈیاٹرکس ڈیپارٹمنٹ) میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

تمام ڈاکٹروں نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جن ڈاکٹروں پر تشدد ہوا، انہیں انصاف فراہم کرنے کے بجائے انہی کے خلاف ایف آئی آر درج کر دی گئی۔ مزید برآں، وہ سیکیورٹی اہلکار جو ڈاکٹروں کی حفاظت کے لیے اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے تھے، ان کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کی گئی، جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ یہ ایف آئی آر بے بنیاد اور بدنیتی پر مبنی ہے۔ اس کا مقصد ہسپتال کے ڈاکٹروں اور عملے کو ہراساں کرنا اور دباؤ میں لانا ہے۔

اجلاس میں اس بات پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا گیا کہ ہسپتال انتظامیہ ڈاکٹروں کو محفوظ کام کا ماحول فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔ ڈاکٹروں نے سوال اٹھایا کہ ایسے نازک موقع پر انتظامیہ اپنے ڈاکٹروں کے ساتھ کھڑی ہونے کے بجائے خاموش کیوں ہے، اور ڈاکٹروں کو خود ہی اپنے دفاع کے لیے کیوں سامنے آنا پڑ رہا ہے۔

تمام ڈاکٹرز ایسوسی ایشنز نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ اگر متاثرہ ڈاکٹروں کو انصاف فراہم کرنے کے بجائے انہیں ہی نشانہ بنایا گیا اور ان پر بے بنیاد مقدمات قائم کیے گئے، تو ایوب میڈیکل کمپلیکس میں تمام او پی ڈیز (OPDs) اور الیکٹو سروسز کا بائیکاٹ کیا جائے گا، جو اس وقت تک جاری رہے گا جب تک انصاف فراہم نہیں کیا جاتا۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ کل صبح ساڑھے 8 بجے تمام ڈاکٹرز ایسوسی ایشنز ہسپتال انتظامیہ سے ملاقات کریں گی، اپنے مطالبات پیش کریں گی، اور اس ملاقات کے بعد آئندہ کے لائحۂ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

آل ڈاکٹرز ایسوسی ایشنز
ایوب میڈیکل کمپلیکس، ایبٹ آباد

03/07/2026

PDA ATH Facilitation Camp Day 1- for all newly inducted TMOs of Ayub Teaching Hospital Abbottabad 👍🚩

02/07/2026

پروونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (PDA) ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد کی جانب سے سپیشلائزیشن میں نئے شامل ہونے والے ٹرینی ڈاکٹرز کے اعزاز میں فیسلیٹیشن کیمپ کا انعقاد 🚩🚩🚩
Share with all newly inducted TMOs of ATH.

ان شاء اللہ، پروونشل ڈاکٹرز ایسوسییشن ایوب ٹیچنگ ہاسپٹل ایبٹ اباد اپنے روایات کے مطابق کل سے ایوب میں انے والے نئے TMOs ...
02/07/2026

ان شاء اللہ، پروونشل ڈاکٹرز ایسوسییشن ایوب ٹیچنگ ہاسپٹل ایبٹ اباد اپنے روایات کے مطابق کل سے ایوب میں انے والے نئے TMOs کے استقبال اور رہنمائی کے لیے PDA Facilitation Camp کا انعقاد کر رہے ہیں۔
اس کیمپ میں نئے ڈاکٹروں کو آن لائن درخواستوں، اسٹامپ پیپرز، PGMI سے متعلقہ امور اور دیگر جوائننگ کی تمام ضروری کارروائیوں میں مکمل رہنمائی اور تعاون فراہم کیا جائے گا تاکہ ان کا جوائننگ کا عمل آسان اور خوش اسلوبی سے مکمل ہو سکے۔
نئے ساتھیوں کے استقبال کے لیے ہلکی پھلکی کولڈ ڈرنکس اور چائے کی صورت میں ریفریشمنٹ کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔
📍 فیسیلیٹیشن کیمپ ان شاء اللہ جمعہ 3 جولائی سے منگل 7 جولائی 2026 تک، PGMI آفس (ٹاپ فلور)، ATH کے سامنے منعقد ہوگا۔
پروونشل ڈاکٹر ایسوسییشن کی کمیونٹی کے لیے حقیقی خدمات کو سلام 🚩
Share with all newly joining TMOs of ATH.

چارسدہ: دو فریقین کے مابین فائرنگ- 2 افراد جانبحق متعدد زخمی۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ڈاکٹر جنید پر تشدد۔ سٹاف نے دروازیں ...
25/06/2026

چارسدہ: دو فریقین کے مابین فائرنگ- 2 افراد جانبحق متعدد زخمی۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ڈاکٹر جنید پر تشدد۔ سٹاف نے دروازیں بند کرکے پناہ لی ہے۔ ہسپتال میں متعدد اسلحہ بردار افراد اب بھی موجود!!!

پروونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (PDA) ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد کی ہسپتال ڈائریکٹر اور انتظامیہ کے ساتھ ایوب ٹیچنگ ہسپتال م...
23/06/2026

پروونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (PDA) ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد کی ہسپتال ڈائریکٹر اور انتظامیہ کے ساتھ ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں دو روز قبل رونما ہونے والے حملہ/واقعے کے متعلق فالو اپ میٹنگ!!!

بچہ/اطفال وارڈ میں دو روز قبل پیش آنے والے افسوسناک واقعے، جس میں ڈاکٹروں پر مریض کے لواحقین نے جسمانی تشدد کیا تھا، کے بعد PDA اور دیگر تنظیموں کی جانب سے کیے گئے احتجاج پر آج ہسپتال انتظامیہ کے ساتھ تفصیلی فالو اپ میٹنگ منعقد ہوئی۔

میٹنگ میں ڈاکٹرز کی سیکیورٹی اور دیگر اہم امور کے حوالے سے درج ذیل پیش رفت سامنے آئی:

1۔ ایف آئی آر کا اندراج
ڈاکٹروں پر حملہ کرنے والے افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے، جس میں ابتدائی طور پر چار دفعات شامل کی گئی ہیں، جبکہ مزید قانونی کارروائی بھی متوقع ہے۔

2۔ غفلت کے مرتکب سیکیورٹی اہلکاروں کے خلاف کارروائی
واقعے کے وقت ڈیوٹی میں غفلت برتنے والے سیکیورٹی گارڈز کو برطرف کر دیا گیا ہے، جبکہ دیگر متعلقہ اہلکاروں کے خلاف انکوائری جاری ہے۔

3۔ متاثرہ ڈاکٹروں کے مالی نقصان کا ازالہ
پی ڈی اے نے مطالبہ کیا کہ واقعے میں زخمی ہونے والے ڈاکٹروں کو مالی معاوضہ دیا جائے، کیونکہ بعض ڈاکٹروں کے موبائل فون اور دیگر قیمتی اشیاء کو نقصان پہنچا۔ ہسپتال ڈائریکٹر نے یقین دہانی کرائی کہ میڈیکل ڈائریکٹر کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو تحقیقات کے بعد متاثرہ ڈاکٹروں کو مناسب مالی معاوضہ فراہم کرے گی۔

4۔ سیکیورٹی نظام کی مضبوطی
ڈاکٹروں اور مریضوں کی بہتر حفاظت کے لیے 120 سے زائد نئے سیکیورٹی گارڈز بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بھرتی کے عمل میں ڈاکٹرز کی نمائندہ کمیٹی بھی شامل ہوگی۔ یہ عمل 15 جولائی کے بعد شروع ہو کر متوقع طور پر 15 اگست تک مکمل ہوگا۔

5۔ وارڈز میں جدید سیکیورٹی اقدامات
ہسپتال کے مختلف وارڈز کے داخلی راستوں پر RFID اسمارٹ لاکس اور اسٹیل بیریئرز نصب کرنے کے لیے سروے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے تاکہ غیر ضروری اٹینڈنٹس کے داخلے کو مؤثر انداز میں کنٹرول کیا جا سکے۔

6۔ TMOs اور BOG کے درمیان رابطے میں بہتری
PDA نے TMOs اور بورڈ آف گورنرز (BOG) کے درمیان موجود کمیونیکیشن گیپ کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس سلسلے میں ہسپتال ڈائریکٹر نے ہفتے کے روز TMOs کی BOG چیئرمین سے براہِ راست ملاقات کا انتظام کیا ہے تاکہ ڈاکٹرز اپنے مسائل اور تجاویز براہِ راست پیش کر سکیں۔

7۔ سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کا تدارک
بچہ وارڈ کے واقعے کے بعد بعض مقامی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ڈاکٹرز کے خلاف منفی اور یکطرفہ پروپیگنڈا کیا گیا۔ PDA نے انتظامیہ سے درخواست کی ہے کہ ہسپتال کے آفیشل سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے حقائق پر مبنی اور آگاہی فراہم کرنے والی پوسٹس شیئر کی جائیں تاکہ عوام تک درست معلومات پہنچ سکیں۔

8۔ ڈاکٹرز سیکیورٹی ایکٹ پر پیش رفت
ڈاکٹرز سیکیورٹی ایکٹ میں درکار ترامیم کے حوالے سے پی ڈی اے حکومتی سطح پر مسلسل رابطے میں ہے۔ امید ہے کہ باقی ماندہ امور بھی جلد حل ہو جائیں گے۔

پی ڈی اے کا مؤقف ہے کہ ڈاکٹرز کے مسائل مسلسل مکالمے، مؤثر فالو اپ اور باہمی تعاون کے ذریعے حل کیے جا سکتے ہیں۔ آج ہونے والی میٹنگ میں زیرِ بحث آنے والے تمام نکات پر آئندہ بھی باقاعدہ فالو اپ جاری رکھا جائے گا۔ ہمیں امید ہے کہ ان اقدامات سے ہسپتال میں ڈاکٹرز کی سیکیورٹی، پیشہ ورانہ ماحول اور مریضوں کی دیکھ بھال کے نظام میں نمایاں بہتری آئے گی۔

ٹیم ~ پروونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن PDA),ایوب ٹیچنگ ہسپتال، ایبٹ آباد 🚩

*پروونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد کا ڈاکٹروں پر تشدد کے خلاف شدید احتجاج*پروونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایش...
21/06/2026

*پروونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد کا ڈاکٹروں پر تشدد کے خلاف شدید احتجاج*

پروونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (PDA) ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد 20 جون 2026 کو ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹروں پر مریض کے لواحقین کی جانب سے کیے گئے وحشیانہ جسمانی تشدد اور بدتمیزی کی شدید مذمت کرتی ہے۔

20 جون 2026 کی شام بچہ وارڈ میں اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ادا کرنے والے ڈاکٹروں پر ایک کریٹیکل مریض کے لواحقین نے حملہ کیا۔ اس افسوسناک واقعے میں چار ڈاکٹرز شدید زخمی ہوئے جبکہ ان کے کپڑے بھی پھاڑ دیے گئے۔ مزید افسوس کی بات یہ ہے کہ وقوعہ کے وقت وہاں کوئی سیکیورٹی اہلکار موجود نہیں تھا، جو ہسپتال انتظامیہ کی سیکیورٹی انتظامات میں سنگین غفلت کی نشاندہی کرتا ہے۔

واقعے کے فوراً بعد پروونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اور دیگر طبی تنظیموں نے بچہ وارڈ کے سامنے بھرپور احتجاج ریکارڈ کروایا۔ احتجاج کے دوران ہسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر اور ہاسپٹل ڈائریکٹر موقع پر پہنچے اور احتجاج کرنے والے ڈاکٹروں کے مطالبات سنے۔

احتجاج کے دوران ڈاکٹرز نے ہسپتال انتظامیہ کے سامنے درج ذیل مطالبات پیش کیے:

1. حملے میں ملوث افراد کے خلاف فوری طور پر ایف آئی آر درج کی جائے۔
2. زخمی ہونے والے ڈاکٹرز کو مناسب معاوضہ (Compensation) فراہم کیا جائے۔
3. ہسپتال میں سیکیورٹی اہلکاروں کی تعداد میں فوری اضافہ کیا جائے۔
4. واقعے میں غفلت کے مرتکب سیکیورٹی اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے انہیں ملازمت سے برطرف کیا جائے۔

ہسپتال انتظامیہ نے مطالبات پر عملدرآمد کے لیے کچھ وقت طلب کیا اور فوری کارروائی کرتے ہوئے ان سیکیورٹی اہلکاروں کو ملازمت سے فارغ کر دیا جو اپنی ڈیوٹی پر موجود نہیں تھے۔

پروونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ڈاکٹر حمزہ قیوم نے مطالبہ کیا کہ آئندہ سیکیورٹی اہلکاروں کی بھرتی اور انتخاب کے عمل میں ڈاکٹرز کی نمائندگی کو یقینی بنایا جائے اور اس مقصد کے لیے ایک مشترکہ کمیٹی تشکیل دی جائے۔ ہسپتال انتظامیہ نے اس تجویز سے اتفاق کیا۔

انتظامیہ نے یہ یقین دہانی بھی کروائی کہ جلد از جلد 120 سے زائد نئے سیکیورٹی گارڈز بھرتی کیے جائیں گے تاکہ ڈاکٹرز، نرسنگ اسٹاف اور دیگر طبی عملے کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

پروونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے اپنے مطالبات پر عملدرآمد کے لیے ہسپتال انتظامیہ کو تین دن کی مہلت دی ہے۔ تین دن بعد پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا اور آئندہ کے لائحۂ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

*ٹیم پروونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (PDA)
ایوب ٹیچنگ ہسپتال، ایبٹ آباد*

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَانتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ ہمارے عزیز دوست اور قابلِ احترام سر...
21/06/2026

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ ہمارے عزیز دوست اور قابلِ احترام سرجن ڈاکٹر ماجد اس فانی دنیا سے رخصت ہو گئے ہیں۔ ان کی وفات ہم سب کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل نصیب کرے۔
آمین یا رب العالمین 🤲

Address

Abbottabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PDA Ayub Teaching Hospital, Abbottabad. posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category