12/09/2026
عوامی آگاہی و خوشخبری: THQ ہسپتال علی پور میں ایک اور بڑا پیش رفت اقدام!
تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال علی پور انتظامیہ کی کاوشوں سے اب ڈائلاسز (Dialysis) کے مریضوں کو ملیں گی جدید ترین طبی سہولیات اپنے ہی شہر میں!
نشتر ہسپتال ملتان یا دیگر دور دراز شہروں کے بار بار چکروں اور سفری صعوبتوں سے نجات! اب ڈائلاسز کے لیے ای وی فسٹولا (AV Fistula) لگانے کا عمل تمام تر جدید سہولیات کے ساتھ THQ ہسپتال علی پور میں کامیابی سے جاری ہے۔
اس سہولت کے اہم فوائد:
باہر جانے کی زحمت اور زائد اخراجات کا خاتمہ
ماہر طبی عملے کی دیکھ بھال میں بہترین سروس
مریضوں اور ان کے لواحقین کے لیے وقت اور محنت کی بچت
ہمارا عزم — ہر مریض کو بہترین اور بروقت صحت کی سہولیات کی فراہمی! 🩺✨
پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ یہ معلومات ہر ضرورت مند تک پہنچ سکیں!