ھاڑی گہل آصف کی آواز

ھاڑی گہل آصف کی آواز خدمت خلق

سوچ اور رویہ بدلے گا تو سماج بھی بدل جائیگا،کرپٹ اور تعصبی سیاسی کارکنوں کو ہر چار سال کے بعد برادری،ٹبر اور رشتہ ناطہ ی...
29/03/2026

سوچ اور رویہ بدلے گا تو سماج بھی بدل جائیگا،کرپٹ اور تعصبی سیاسی کارکنوں کو ہر چار سال کے بعد برادری،ٹبر اور رشتہ ناطہ یاد آجاتا ہے۔غیر متنازعہ علمائے کرام،اساتذہ اور باشعور عوام کی ذمہ داری ہے کہ اس عصبیت کی لعنت کی حوصلہ شکنی کریں۔ ووٹ جسکو ضمیر مانتا ہے دیں لیکن ووٹرز پر کسی قسم کا پریشر نہ ڈالا جائے چونکہ ووٹر بننا ایک بڑا اعزاز اور قومی ذمہ داری ھے۔ضلع باغ،وسطی باغ اور بالخصوص یونین کونسل کفل گڑھ اور یونین کونسل راولی کے تمام معزز دوست واحباب سے گزارش ھے کہ فوری طور پر اپنے ان افراد کا ووٹ جو 18 سال کے ہوگئے ہیں یا یکم اپریل کو ھو جائیں گے پٹواری حلقہ کے پاس درج کروائیں۔تمام جماعتوں کے کارکنان ووٹرز اندراج کا فارم حاصل کریں اور ووٹ درج کر کے پٹواری حلقہ کے حوالے کریں۔اتنے کم وقت میں اکیلا پٹواری ڈور ٹو ڈور جاکر ووٹ کا اندراج نہیں کر سکتا بلدیاتی نمائنگان،تمام سیاسی کارکنان اپنے اپنے پولنگ اسٹیشنز میں اس اھم ذمہ داری کو برق رفتاری اور احسن طریقے سے نبھائیں شکریہ۔

05/02/2026

02/01/2026

*مخلص سیاسی کارکن اور محترم برگیڈیئر(ریٹائرڈ) ڈاکٹرمحمد خان کا امتحان*
قسط نمبر1
حلقہ وسطی باغ مسلم لیگ نون میں برگیڈیئر ریٹائرڈ ڈاکٹر محمد خان کی روز بروز بڑھتی ہوئی مقبولیت نے ذاتی مفاد پرست سیاسی قوتوں کو شدید اضطراب میں مبتلا کر دیا ہے۔محترم خان محمدکی نون لیگ میں شمولیت سےحلقہ وسطی باغ مسلم لیگ ن کا مضبوط اور ناقابلِ تسخیر قلعہ بن چکا ہے۔باغ کی باشعور عوام نے مسلم لیگ نون اور دوسری جماعتوں کے بعض امیدواران کے بار بار ہارنے والوں کے ناکام سیاسی تجربات کرنے سے مکمل طور پر انکار کر دیا ہے۔جو ہارنے یا جیتنے کے بعد آنکھیں ہی تبدیل کردیتے تھے اور حلقے میں وقت نہیں دیتے تھے۔وسطی باغ کی عوام کی اکثریت صرف برگیڈیئر ریٹائرڈ ڈاکٹر محمد خان کی قیادت پر ہی اعتماد کرتی ہے۔ریاست میں سابق وزیرتعمیرات عامہ کرنل ریٹائر راجہ محمد نسیم مرحوم کی طرح فوجی ریٹائرڈ سیاست دانوں نے ہمیشہ عوامی خدمت، شفاف طرزِ حکمرانی اور ادارہ جاتی استحکام کو اپنی سیاست کا محور بنایا ہےجس کی بدولت عوام کا اعتماد آج پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہوا ہےمحترم محمدخان ایک مدبر، تعلیم یافتہ اور باصلاحیت سیاسی رہنما ہیں۔حلقہ وسطی باغ کی عوام بخوبی جانتی ہے کہ کون سی سیاسی قیادت ان کے مسائل حل کرنے کی اہلیت رکھتی ہے اور غریب عوام سے مخلص ہےیہی وجہ ہے کہ آج کفل گڑھ سمیت پورے حلقے میں ڈکٹر محمدخان کی مقبولیت میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہےمخالفین کی جانب سے پھیلائی جانے والی افواہیں اور منفی پروپیگنڈا عوام کے شعور کو متاثر نہیں کر سکتا۔وسطی کی عوام اب فیصلہ کر چکی ہے کہ وہ آزمائے ہوئے اور ناکام تجربات کو دوبارہ موقع نہیں دیں گے۔ان شاءاللہ آنے والےانتخابات میں مسلم لیگ ن وسطی سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔باغ میں سابقہ تین الیکشنز کی لیڈر شپ کواختیارات ملتے ہی یادداشت کمزور ہوتی رہی۔ وہ چہرے، وہ آوازیں، وہ لوگ جو مشکل وقت میں دیوار بن کر کھڑے تھےاچانک غیر اہم بنا دیے جاتے رہے اقتدار کی کرسی پر بیٹھتے ہی لیڈر یہ بھول جاتے رہے کہ وہ اس مقام تک کن ہاتھوں کی محنت، کن دلوں کے اخلاص اور کن قربانیوں کے سہارے پہنچے تھے۔اصل کارکن وہ ہوتا ہے جو سامنے نہیں، پیچھے رہ کر کام کرتا ہے۔جو تعریف کا بھوکا نہیں، مقصد کا وفادار ہوتا ہے۔ مگر افسوس کہ یہی لوگ اکثر لیڈر شپ کی نظروں سے اوجھل رہتے رہےجبکہ چاپلوس، سازشی آگے ہوتے ہیں۔

Address

Bagh

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ھاڑی گہل آصف کی آواز posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share