17/08/2026
ڈاکٹر لوو داپنگ کا ہیلتھ آفس بہاولپور کا دورہ
بہاولپور: عالمی ادارۂ صحت (WHO) کے کنٹری ہیڈ ڈاکٹر لوو داپنگ نے CEO ہیلتھ آفس بہاولپور کا دورہ کیا، جہاں انہیں ضلع بہاولپور میں جاری صحت عامہ کے اقدامات، ٹیکہ جات کے پروگرام، حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج اور پولیو کے خاتمے کے لیے جاری سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر محکمہ صحت کے افسران نے ڈاکٹر لوو داپنگ کو بچوں کو بروقت حفاظتی ٹیکہ جات کی فراہمی، ویکسینیشن کوریج میں بہتری، پولیو مہمات کے دوران فیلڈ ٹیموں کی کارکردگی، مانیٹرنگ اور پولیو وائرس کے مکمل خاتمے کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔
ڈاکٹر لوو داپنگ نے حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج کو مزید بہتر بنانے اور پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے مؤثر مانیٹرنگ، فیلڈ ٹیموں کی بھرپور محنت اور محکمہ صحت و عالمی ادارۂ صحت کے باہمی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے بہاولپور میں صحت عامہ کے مختلف پروگرامز، خصوصاً امیونائزیشن اور پولیو پروگرام کے حوالے سے جاری اقدامات کو سراہا اور بچوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے ویکسینیشن کی اہمیت اجاگر کی۔
دورے کے دوران صحت عامہ کے شعبے میں جاری منصوبوں، ٹیکہ جات کی کوریج مزید بہتر بنانے اور پولیو کے خاتمے کے لیے مستقبل کی حکمتِ عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
محکمہ صحت کے افسران نے WHO کنٹری ہیڈ ڈاکٹر لوو داپنگ کا بہاولپور آمد پر خیرمقدم کیا اور صحت کے شعبے میں عالمی ادارۂ صحت کے تعاون کو قابلِ تحسین قرار دیا۔
ڈاکٹر ذیشان رءوف
سی سی او
ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی بہاولپور