Hakeem Danish Hameed

Hakeem Danish Hameed حکیم دانش حمید FTJ (فاضل طب و الجراحت) گورنمنٹ طبیہ کالج بہاولپور
Hakeem Danish Hameed
Welcomes you! Contact : 03236517616

I am dedicated to helping you achieve better health through natural medicine and holistic approaches.For Consultation & Treatment.

With my expertise as a professional Hakeem / Tabib, I specialize in treating erectile dysfunction and male infertility i...
12/08/2026

With my expertise as a professional Hakeem / Tabib, I specialize in treating erectile dysfunction and male infertility issues, including low testosterone levels and low semen and s***m count.
Contact 03236517616

Hakeem Danish Hameed  Contact:- WhatsApp 03236517616 - 03013909035
08/08/2026

Hakeem Danish Hameed
Contact:- WhatsApp 03236517616 - 03013909035

07/07/2026

ملٹھی کو دنیا کا اہم ترین پودا تصور کیاجاتاہے۔ یہ مٹر کے خاندان سے تعلق رکھتا ہے۔ انگریزی میں اسےLiquorice Sweet Wood اور اُردو میں اسے ملٹھی کہتے ہیں۔ ملٹھی عرب،ترکستان اور

افغانستان میں عام پائی جاتی ہے۔ پاکستان میں صوبہ بلوچستان اور چترال کے علاقے میں قدرتی طورپر دنیا کی ملٹھی پائی جاتی ہے جبکہ بیشتر ممالک مثلاً عراق،اسپین،یونان،چین اور اٹلی میں بڑے پیمانے پر تجارت کے لیے کاشت کی جاتی ہے۔ اسپین میں ملٹھی کو پہلی بار تیرہویں صدی عیسوی میں کاشت کیا گیا جبکہ برطانیہ میں اس کی کاشت سولہویں صدی میں شروع کی گئی۔قدیم زمانے ہی سے ملٹھی کو جڑ کو استعمال کیا جارہا ہے۔ روم کی تاریخ سے معلوم ہوتا ہے کہ چوتھی صدی میں ملٹھی کو بطور دوا استعمال کیا جاتا تھا اور کہاجاتا تھا کہ اس کی جڑ پیاس کو ختم کرنے میں جادوئی تاثیر رکھتی ہے اور اس کی جڑ چوسنے کے بعد انسان بغیر پانی کے بارہ دن تک زندہ رہ سکتا ہے۔ ارسطو بھی ملٹھی کی جڑ کو پیاس کم کرنے اور شوگر میں مفید بیان کرتا ہے۔ قدیم چینی علم الادویہ میں بھی ملٹھی کو پیاس،کھانسی،بخار، درد ضیق النفس میں استعمال کیا جاتا تھا اور اس کا مسلسل استعمال عمر میں اضافے کا باعث سمجھا جاتا تھا۔ملٹھی پر بہت سی سائنسی تحقیقات کی گئی ہیں جس سے اس میں موجود درج ذیل کیمیاوی اجزاء دریافت کیے گئے۔ ان میں ایک زرد رنگ کا قلمی سفوف، ایک لیس دار مادہ،شکرانگوری،نشاستہ،فاسفورک،سلفیورک اور میلک ایسڈ،ترشے،کیلشیم اور میگنیشیم کے نمک اور گلاسیرایزین شامل ہیں۔ گلاسیرایزین شکر سے50سے200گنا زیادہ میٹھا ہوتا ہے۔ملٹھی اپنی گرم خاصیت کی بنا پر سوداوی امراض مثلاً بواسیر،تپ کہنہ اور دمہ خشک میں استعمال کی جاتی ہے اور یہ اپنی محلل غشاء مخاطی خاصیت کی بدولت دقت بول،تقطیرالبول،سوزاک اور قروح الحلیل کی بیماری میں بھی مفید ہے۔ اس کے علاوہ ملٹھی کا استعمال یرقان میں آنکھوں کی زردی ختم کرنے میں مدد دیتا ہے ۔ اس کا جوشاندہ پینے سے بذریعہ قے بلغم خارج ہوتا ہے اور پھیپھڑے کی نالیاں صاف ہوجاتی ہیں۔ قے نہ آنے کی صورت میں بذریعہ دست پیٹ صاف ہوجاتا ہے اور سینہ و حلق کی ترشی زائل ہوجاتی ہے۔ ملٹھی اپنی مخرج صفرا خاصیت کی وجہ سے پیچش، یرقان،ورم صفراوی میں مفید ہے۔یورپ میں السر کے علاج کے لیے ملٹھی استعمال کی جاتی ہے۔ جدید تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ معدے کے زخمی خلیوں کو ٹھیک کرنے میں ملٹھی مدد دیتی ہے۔ اس کے علاوہ ملٹھی کا استعمال ہاتھ پاؤں کی جلن اور اخراج خون میں فائدہ مند ہے۔ نیزٹی بی،ورم ہرقسم،ورم گردہ،پتے کی پتھری اور آماس کے لیے بہترین ہے
طبی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ مسلسل استعمال عمر میں اضافہ کا سبب بنتا ہے، ایلوپیتھک ادویات میں یہ بہت زیادہ استعمال ہوتی ہے ،معدے کے امراض اور درد کے لئے انتہائی عمدہ چیز ہے، معدے کی تیزابیت کو دور کرتی ہے خشک جڑ کے ٹکڑے رات کو پانی میں بھگو کر صبح چاولوں کی پچھ کے ساتھ کھانا معدے کا السر ختم کرتا ہے.

گلے کی خراش کے لئے ملٹھی کا چھوٹا سا ٹکڑا چبانے یا چوسنے سے گلے کو آرام ملتا ہے، حلق سے متعلق تمام بیماریوں کے لیے ملٹھی کا استعمال نہایت مفید ہے،ملٹھی قبض کے لیے نہایت موثر ہے، اسکا سفوف پانی اور چینی کے ساتھ لینا جلاب کا کام دیتا ہے،ماہرین نے بتایا ملٹھی دور کی نظر میں خرابی کی صورت میں نہایت کارآمد ہے، پٹھوں کا درد دور کرتی ہے .

طبی ماہرین نے کچھ ترکیبات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ملٹھی کی جڑوں کو رات بھر پانی میں بھگو کر رکھنے کے بعد صبح اسکا پانی پینے سے جوڑوںکا پرانے سے پرانا درد دورہوتا ہے،یہ بھی اس تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہےکہ گنجا پن دور کرنے میں بھی ملٹھی نہایت مفید ہے، ملٹھی کے ٹکڑے پیس کر دودھ اور ایک چٹکی زعفران ملا کر پیسٹ بنا کر رات کو سوتے وقت سر کے گنجے حصے میں لگا لینے سے بال آنا شروع ہو جاتے ہیں،ملٹھی پاکستان میں بلوچستان کے شمالی علاقہ جات میں خود رو ملتی ہے ۔

13/06/2026

* ترپھلہ کیا ہے ؟ اور اس کے کمالات

( آملہ + ھریڑ + بہیڑہ )
ترپھلہ ازحد مفید چیز ھے جو طب یونانی کے مایہ ناز نسخوں کا جزواعظم ھے. یہ لفظ " تری پھلہ " سنسکرت کا ھے جسکا مطلب ھے تین پھل ، جب عرب کے اطبا نے اسکو استعمال کرنا شروع کیا تو اسکو معرب کر کے "اطریفل" کا نام دیا. پہلے ھم الگ الگ تینوں کا جائزہ لیں گے پھر اسکے مجرب اور آزمودہ مرکبات پر بات ھوگی.

1. آملہ ( آنولہ ) :-
اعصاب کیلئے مقوی ھے. دل اور دماغ کیلئے مفرح ھے. معدہ کو طاقت دیتا ھے. نظر کو بڑھاتا ھے. مسوڑھوں کو مضبوط کرتا ھے. بالوں کی سیاھی کو قائم رکھتا ھے اور پیچش کو فائدہ مند ھے. اسکا مضر اثر بہت کم ھے پھر بھی دودھ ، شہد اور روغن بادام اسکی مضرت کو ختم کرنے کیلئے ساتھ استعمال کیئے جاتے ھیں.

2. بہیڑہ ( بلیلہ ) :-اسکا مزاج سرد اور خشک ھے. بلیلہ کو اکیلا بہت کم استعمال کیا جاتا ھے. اسکی مضرت کو ختم کرنے کیلئے شہد اور دیسی گھی استعمال کیا جاتا ھے

3. ھریڑ ( ھرڑ ، ھلیلہ ) :-اسکا مزاج سرد اور خشک ھے. مقوی دماغ، اعصاب، معدہ، مثانہ، سر کے چکر اور آنکھوں کیلئے مفید ھے. جاذب رطوبات ھے. بلغمی اور سوداوی مادوں کو خارج کرتی ھے. مختلف ترکیبوں سے بیسیوں بیماریوں میں فائدہ کرتی ھے.

¤ ترپھلہ ¤آملہ، ھرڑ اور بلیلہ کے برابر وزن سفوف کو جب بھی کسی جگہ استعمال کرنا ھو تو اسکے سفوف کو روغن بادام یا دیسی گھی سے چرب ضرور کر لیا کریں تاکہ اسکی خشکی ختم ھو جائے.

ترپھلا کی چائے اجزاء :-ترپھلہ کا سفوف آدھی چمچپانی ڈیڑھ کپشہد ایک چمچترکہب و خوراک :-پانی میں ایک چمچ ترپھلہ کا سفوف ڈال...
20/05/2026

ترپھلا کی چائے
اجزاء :-
ترپھلہ کا سفوف آدھی چمچ
پانی ڈیڑھ کپ
شہد ایک چمچ

ترکہب و خوراک :-
پانی میں ایک چمچ ترپھلہ کا سفوف ڈالکر ابال کر چھان کے شہد ملا کے صبح نہار منہ گھونٹ گھونٹ کر پئیں.

اسکے دو سو سے زائد فوائد ھیں چند درج زیل ھیں :-
*جسم میں زائد رطوبتیں جمع ھونا
*بالوں کا قبل از وقت سفید ھونا
*جسم میں صفراء کا جمع ھونا
*جسم میں گلٹیاں بننا
*جلد کا بگڑنا پھوڑے پھنسیاں زخم بننا
*قبض کا مستقل رہنا
*معدے کا کام نہ کرنا
*آنتوں کی خشکی
*بلغم کیرہ نزلہ
*صفراوی موٹاپا
*کولیسٹرول بڑھنا
*یورک ایسڈ بڑھنا
*داڑھی کے بال سفید ھونا
*منہ پہ جھریاں سیاہیاں کیل مہاسے ھونا
*عضو خاص کی کمزوریاں
*جریان
*لیکیوریا
*رحم کے تمام مسائل
*پیشاب کے تمام امراض
*سوزاک
*آتشک
*گردے مثانے پتے کی پتھریاں
*نظر کی کمزوری
*مثانے کی کمزوری
*پراسٹیٹ گلینڈ کا بڑھنا
*ہائیپر ھونا
*دماغی کمزوری
*سٹریس
*ٹینشن
*جسمانی کمزوری
*پیشاب کی جلن
*عورتوں کے جملہ امراض مخصوصہ
*نقاہت
*چکر آنا
*بیہوشی
*غشی
*جسمانی دردیں
*بلڈ پریشر ھائی لو
*گردوں کی صفائی
*جگر کی مضبوطی
*جسم سے بلغم کا خاتمہ
*کمردرد
*پٹھوں کا درد
*لنگڑی کا درد
*کمردرد
*قوت مدافعت میں کمی

* ترپھلہ کیا ہے ؟

( آملہ + ھریڑ + بہیڑہ )
ترپھلہ ازحد مفید چیز ھے جو طب یونانی کے مایہ ناز نسخوں کا جزواعظم ھے. یہ لفظ " تری پھلہ " سنسکرت کا ھے جسکا مطلب ھے تین پھل ، جب عرب کے اطبا نے اسکو استعمال کرنا شروع کیا تو اسکو معرب کر کے "اطریفل" کا نام دیا. پہلے ھم الگ الگ تینوں کا جائزہ لیں گے پھر اسکے مجرب اور آزمودہ مرکبات پر بات ھوگی.

1. آملہ ( آنولہ ) :-
اعصاب کیلئے مقوی ھے. دل اور دماغ کیلئے مفرح ھے. معدہ کو طاقت دیتا ھے. نظر کو بڑھاتا ھے. مسوڑھوں کو مضبوط کرتا ھے. بالوں کی سیاھی کو قائم رکھتا ھے اور پیچش کو فائدہ مند ھے. اسکا مضر اثر بہت کم ھے پھر بھی دودھ ، شہد اور روغن بادام اسکی مضرت کو ختم کرنے کیلئے ساتھ استعمال کیئے جاتے ھیں.

2. بہیڑہ ( بلیلہ ) :-اسکا مزاج سرد اور خشک ھے. بلیلہ کو اکیلا بہت کم استعمال کیا جاتا ھے. اسکی مضرت کو ختم کرنے کیلئے شہد اور دیسی گھی استعمال کیا جاتا ھے

3. ھریڑ ( ھرڑ ، ھلیلہ ) :-اسکا مزاج سرد اور خشک ھے. مقوی دماغ، اعصاب، معدہ، مثانہ، سر کے چکر اور آنکھوں کیلئے مفید ھے. جاذب رطوبات ھے. بلغمی اور سوداوی مادوں کو خارج کرتی ھے. مختلف ترکیبوں سے بیسیوں بیماریوں میں فائدہ کرتی ھے.

¤ ترپھلہ ¤آملہ، ھرڑ اور بلیلہ کے برابر وزن سفوف کو جب بھی کسی جگہ استعمال کرنا ھو تو اسکے سفوف کو روغن بادام یا دیسی گھی سے چرب ضرور کر لیا کریں تاکہ اسکی خشکی ختم ھو جائے.

حکیم دانش حمید
03236517616

ادرک -1 یہ مقوی باہ کا سرریاح ہاضم ہے اس کو امراض معدہ میں استعمال کیا جاتا ہے ۔مقوی باہ معجونوں میں استعمال کیا جاتا ہے...
20/05/2026

ادرک

-1 یہ مقوی باہ کا سرریاح ہاضم ہے اس کو امراض معدہ میں استعمال کیا جاتا ہے ۔مقوی باہ معجونوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔
-2 مقوی حافظہ اور ذہن ہے۔خاص طور پر بلغمی مزاج والوں کے لیے بہترین دوا ہے۔
-3 ادرک ادرک ملین بھی ہے اور قا تل کر م شکم یعنی پیٹ کے کیڑوں کو مارتی ہے۔
-4 نفخ شکم ،درد شکم ،ضعف اشتہار وغیرہ میں مفید ہے۔
-5 سنامکی تر بد اور دیگر مروڑ پید ا کرنے والی ادویہ کی اصلاح کرتی ہے۔
-6 اس کا مربہ اصلاح معدہ کے لیے مفید ہے اور خاص طور پر پیٹ درد میں تو بے حد مفید ہے۔
-7 آنتوں اور معد ہ کی رطوبت کی وجہ سے دست آتے ہوں تو یہ قبض پیدا کر کے دست بند کرتی ہے۔
-8ریاحی دردوں مثلاً گنٹھیا ،فالج ،دردپشت ،درد کمر میں بیرونی طور پر تیل میں جلا کر یا دیگر ادویہ کے ہمراہ تیل بناکر مالش کی جائے تو فوری فائدہوتا ہے ۔
-9بطور سرمہ آنکھوں میں لگانے سے جالا ، پھولا ، دھند صاف ہوجاتے ہیں اس کا بہترین طریقہ تو یہ ہے کہ اس کا پانی نکال کر چھان کر آنکھ میں لگایا جائے ۔
-10بادی دور کر نے کے لیے ادرک کا استعمال تیر بہدف ہے۔ اس لیے سمجھ دار لوگ گوبھی یا پھر بادی سبزیوں میں ادرک کا استعمال زیادہ کر تے ہیں۔
-11سردی کی کھانسی میں ادرک کوشہد میں ملا کر استعمال کرنے سے آرام ملتاہے ۔
12۔فالج کامریض اگرادرک کا مربہ اور جائفل چوستا رہے توفالج سے جلدی صحت ہوجاتی ہے ۔
13۔کان کے درد کے لئے کان میں ادرک کے پانی کے چند قطرے ٹپکانے سے فوری آرام ہوتا ہے ۔
14۔ادرک گردوں اور مثانہ کو طاقت دیتاہے ۔خلوے کی درد یعنی Hatescerniaمیں کچا ادرک آدھ تولہ کھانے کے بعد کھانا مفید ہے ۔
15۔دمہ اور کھانسی میں ادرک کا استعمال بے حد مفید ہے ۔
16۔دانتوں کی ترشی دور کرنے کے لئے ادرک ایک تولہ گھی میں بھون کر تین ماشہ نمک ملاکردانتوں پر ملنا بے حد مفید ہوتا ہے ۔
17۔سنگر ہنی کے مرض میں خشک ادرک (یعنی سونٹھ)کوبریاں کر کے چھا چھ کے ہمراہ دن میں دوتین مرتبہ پلانے سے بہت فائدہ ہوتا ہے ۔
18۔عورتوں کے مرض سیلان الرحم میں جوارش زنجیل یا پھرمعجون زنجیل ایک چمچہ چائے والا ہمراہ پانی صبح وشام کھلانافائدہ مند ہوتا ہے ۔
19۔کھاناکھانے سے پہلے ادرک کھانے سے حلق اور زبان صاف ہوجاتی ہے ۔
20۔پیٹ کے دردمیں ادرک کو کوٹ کر آٹے میں ملاکر روٹی بنا کر کھلانے سے بے حد فائدہ ہوتا ہے ۔اور مرض اعادہ نہیں کرتا ۔
21۔سردی سے زکام ہونے کی صورت میں ادرک کی چائے پینا فوری آرام کا باعث ہوتا ہے ۔
22۔ادرک کا رس اور دودھ ملا کر سونگھنے سے سردرددورہوجاتا ہے ۔
23۔ادرک کا رس تلسی کے پتوں کا رس شہد اور مورکے پرون کے چاندوں کی راکھ ملاکرچاٹنا قے کوروکتا ہے ۔
24۔صفرا کی وجہ سے پیدا ہونے والاضعف ہضم ادرک کے رس میں لیموں کارس ملاکرپینے سے دورہوجاتا ہے ۔
25۔ادرک ترپھلا (یعنی مساوی الوزن ہریڑ ۔بھیڑہ،آملہ)اورگڑملاکر کھانا یرقان کودور کردیتاہے ۔
26۔درد ریح کو دورکرنے کے لئے اگرادرک کا رس اجوائن خراسانی میں گھوٹ کر متاثرہ حصے پر لگایاجائے توبہت فائدہ ہوتا ہے ۔
27۔مسوڑھوں کے مرض میں خاص طورپرپھول جانے کی صورت میں دانت کے نیچے ادرک کا ٹکڑادباکر رکھتے ہیں اوراندرونی رخسار کی طرف دبانے سے فوری آرام ہوتاہے ۔بادی کا پانی خارج ہوجاتا ہے ۔اور دردوغیرہ ٹھیک ہوجاتی ہے ۔
28۔بلغم دورکرنے کے لئے ادرک بطور غذا اور دوادونوں صورتوں میں بے حد مفید ہے ۔
29۔بچوں کی کھانسی کی صورت میں انہیں ادرک کا عرق شہد میں ملاکر دینے سے کھانسی کا خاتمہ ہوجاتا ہے ۔
30۔جسمانی طاقت کے لئے ادرک کو گھی میں بھون کر چینی ملاکر ایک چمچہ چائے والا اس کا سفوف بنا کر روزانہ استعمال کرنے سے فائدہ ہوتا ہے ۔
31۔اس کا استعمال غضب کی بھوک لگا تاہے ۔

32۔ادرک کا مربہ بے شماربیماریوں کا علاج ہے ۔

مربہ بنانے کی ترکیب درج ذیل ہے ۔

بغیر ریشے کی موٹی ادرک آدھ کلو کو چھیل کرلمبی قاشوں کی صورت میں کاٹ لیں ۔پھرنمک ملے پانی میں ان کو جوش دیں جب قدرے گل جائیں توپانی علیحدہ کر دیں ۔اور آدھ کلو چینی کی الگ سے بنی ہوئی گرم گرم چاشنی میں ڈال دیں پھرجوش اس وقت تک دیں کہ وۂ گاڑھی ہوجائے بس مربہ تیا رہے ۔اس کو چینی کے مرتبان یا پھر شیشے کے جار میں محفوظ کر لیں اور حسب ضرورت استعمال میں لائیں ۔خیال رہے کہ مربہ نکالتے وقت گیلے چمچے کا استعمال نہ کریں ۔ورنہ مربے کے خراب ہو جانے کا احتمال ہوتا ہے ۔
حکیم دانش حمید
03236517616

14/05/2026

💛 پیلا یرقان (Jaundice) کو ہرگز معمولی بیماری نہ سمجھیں!
اگر آپ کی آنکھیں، چہرہ یا جسم پیلا پڑنے لگے، پیشاب گاڑھا زرد ہو جائے، بھوک کم ہو جائے، کمزوری، منہ کا کڑوا پن، متلی، جسم درد اور جگر پر بوجھ محسوس ہو تو یہ یرقان کی علامات ہو سکتی ہیں۔
یرقان عموماً جگر، پتہ یا تلی کی خرابی اور صفرا کے اخراج میں رکاوٹ کی وجہ سے ہوتا ہے۔
اگر بروقت احتیاط اور مناسب علاج نہ کیا جائے تو مرض خطرناک شکل اختیار کر سکتا ہے۔

قدرتی و گھریلو مفید تدابیر
✅ مولی کے پتوں کا پانی
10 تولہ مولی کے پتوں کا پانی لے کر 2 تولہ شکر ملا کر صبح نہار منہ استعمال کریں۔
✅ انار کا رس
تازہ انار کے رس میں مصری ملا کر روزانہ استعمال کریں یا شربت انار دن میں 3 سے 4 مرتبہ دیں۔
✅ ترپھلہ جوشاندہ
2 تولہ ترپھلہ ڈیڑھ پاؤ پانی میں جوش دیں، آدھا رہ جائے تو چھان کر مصری ملا کر استعمال کریں۔
✅ مولی + نوشادر
50 گرام مولی کے ٹکڑوں پر 2 گرام نوشادر چھڑک کر رات بھر رکھیں، صبح استعمال کریں۔
🥗 مفید غذائیں
🍋 لیموں
🍊 سنگترہ، مالٹا
🥬 مولی، پودینہ، ہرا دھنیا
❤️ انار
🥛 بکری کا دودھ
✔️ ہلکی، سادہ اور جلد ہضم ہونے والی غذا استعمال کریں۔
❌ مرغن، بازاری، مصالحہ دار اور دیر ہضم غذاؤں سے مکمل پرہیز کریں۔
❌ ٹھنڈے پانی سے غسل نہ کریں۔

یرقان، جگر کی کمزوری اور ورم جگر کیلئے مجرب نسخہ
• زیرہ سفید — 1 تولہ
• ریوند خطائی — 1 تولہ
• نوشادر ٹھیکری — 1 تولہ
• قلمی شورہ — 2 تولہ
تمام ادویات باریک پیس کر محفوظ کر لیں۔
مقدار خوراک:
ایک ماشہ دن میں 3 بار، لسی یا شربت بزوری کے ساتھ۔
فوائد:
ورم جگر، ضعف جگر، پیلا یرقان، کالا یرقان اور جگر کی گرمی میں مفید۔

دوسرا مجرب نسخہ
• پھٹکڑی سفید
• قلمی شورہ (ہم وزن)
دونوں کو کوزہ گلی میں ڈال کر آگ پر رکھیں۔
جب دھواں نکلنا بند ہو جائے تو اتار کر باریک پیس لیں۔
مقدار خوراک:
نصف ماشہ تا ایک ماشہ، دن میں 3 بار لسی کے ساتھ۔
🌟 پرانے یرقان میں بھی مفید بتایا جاتا ہے۔

Hepatitis B اور Hepatitis C سنجیدہ وائرل بیماریاں ہیں۔
ان کیلئے مستند لیبارٹری ٹیسٹ، ڈاکٹر کی تشخیص اور مکمل طبی نگرانی ضروری ہے۔
صرف گھریلو یا روایتی نسخوں پر انحصار نہ کریں۔
🤲 اللّٰہ تعالیٰ تمام مریضوں کو کامل شفا عطا فرمائے۔ آمین

10/05/2026

جڑی بوٹیاں اور ان کے حیرت انگیز فوائد

اللہ تعالیٰ نے اپنی مخلوقات میں جڑی بوٹیوں کو بھی ایک خاص مقام دیا ہے۔ ہر جڑی بوٹی اپنی جگہ مخصوص فوائد رکھتی ہے۔ ان کا اثر فوری اور نمایاں ہوتا ہے جسے فعل بالخاصہ کہا جاتا ہے۔ ذیل میں چند اہم جڑی بوٹیوں اور ان کے خاص فوائد بیان کیے جا رہے ہیں:

ادرک → معدے کے امراض کے لیے مفید

گلو → بخار کے لیے بہترین

افسنتین → نزلہ، زکام اور ڈینگی ملیریا میں مؤثر

دہماسہ → صفراوی کینسر کے لیے فائدہ مند

ہینگ → معدے کی بیماریوں اور گردے کی پتھری کے لیے مفید

سنا مکی → قبض کشا

گلاب → چہرے کی خوبصورتی کے لیے بے مثال

ریٹھا → بالوں کے لیے مفید

افتیمون → جگر کی بیماریوں کے لیے مؤثر

ملک تھیسل → ہیپاٹائٹس سی کے علاج میں کارآمد

بھوئی آملہ → ہیپاٹائٹس بی اور فیٹی لیور کے لیے مفید

بلسکا → سوزش کم کرنے میں مددگار

ہلدی → دماغی رسولیوں پر اثرانداز

ہڈ جوڑ → ٹوٹی ہوئی ہڈیوں کو جوڑنے میں مددگار

سک سمبلو → اندرونی زخموں کو بھرتی ہے

گھوڑ سمی برہمی → دماغ کو تیز کرتی ہے

جل نیم → دماغ تیز کرنے اور خون صاف کرنے میں مددگار

شاہترہ → پھوڑے، پھنسی اور فساد خون کے لیے مؤثر

اصلی رسونت → بواسیر کا علاج

پودینہ → بھوک بڑھاتا اور گیسٹرک السر میں مفید

سونف → گیس خارج کرتی ہے

سویا → پیٹ کی بیماریوں کے لیے دوا

کمیلا → آنتوں کے کیڑوں کو ختم کرتی ہے

ہلہل → کان کے درد میں مفید

مروڑ پھلی → آنتوں کی بیماریوں میں مفید

پکھان بید → زخموں کو ٹھیک کرتا ہے

بنفشہ → کھانسی کا علاج

اسگند → ہارمونز کو متوازن رکھتی ہے

بانس کی جڑ → رحم کی رطوبات ختم کرتی ہے

طباشیر → منی کی گرمی کم کرتی ہے

خبازی → ورم کم کرتی ہے

اسارون → دماغ کا آکسیجن لیول بڑھاتا ہے

اذراقی مدبر → سردی کی بیماریوں کا علاج اور جسم میں آکسیجن بڑھاتا ہے

کستوری/مشک → اعصاب کو تقویت دیتی ہے

عنبر → دل و دماغ کو طاقت دیتا ہے

چھڑیلہ → دل کو سکون دیتا ہے

ستاور → منی پیدا کرتا ہے

زیرہ → پھیپھڑوں کو صاف کرتا ہے

رال → زخم بھرتی ہے

سمندر سوکھ → پیشاب کی سوزش ختم کرتا ہے

کباب چینی → گلہ صاف کرتا ہے

اجمود → گردوں کی اصلاح کرتا ہے

اجوائن → معدے کی بیماریوں اور ریح کے لیے مفید

قسط شیریں → گلے کے انفیکشن کے لیے مؤثر

تخم کونچ → قوتِ باہ بڑھاتا ہے

صحرائی کھمبی → آنکھوں کی بیماریوں کے لیے مفید

بسکھپرا → پٹھوں اور حرام مغز کو طاقت دیتا ہے

ارجن → دل کو طاقت دیتا ہے

گوکھرو → گردوں کے لیے بہترین

گوگل → اعصابی امراض میں مؤثر

مالکنگنی → فالج کے لیے مفید

نگند → خارش کا علاج

تلسی → دل کو طاقت دیتی ہے

ہالیون → گردے کی پتھری خارج کرتا ہے

سدا بہار → شوگر کی ادویہ میں شامل

سرپھوکا → خون صاف کرتا ہے

سرس → تھائیرائیڈ کے لیے مفید

زرشک → جگر کی گرمی دور کرتی ہے

گومہ بوٹی → سانپ کے کاٹے کا تریاق

مرچیا قند → زہریلے سانپ کے کاٹے کے لیے مؤثر

بداری قند → منی پیدا کرتی ہے

زوفا → بلغم خارج کرتا ہے

ارنڈ کا تیل → قبض ختم کرتا ہے

بابونہ → پریشانی دور کرتا ہے اور پیشاب کم کرتا ہے

زیتون → جسم کا درد ختم کرتا ہے اور بلغم خارج کرتا ہے

گودنتی → بڑی ٹی بی کے علاج میں مفید

کاکنج → تلی کو طاقت دیتا ہے

ڈھاک → جسم سے فالتو رطوبات نکالتا ہے

اونٹنی کا دودھ → سودا کو جسم سے خارج کرتا ہے

خوبانی → بواسیر میں مفید

خاکشیر → پرانی کھانسی کے لیے مؤثر

خولنجان → پھیپھڑوں کو صاف کرتا ہے

حب الآس → جسم سے خون کے بہاؤ کو روکتی ہے

اللہ تعالیٰ نے ہر جڑی بوٹی کو ایک خاص کام کے لیے بنایا ہے اور وہ اپنا کام کر رہی ہیں۔

13/03/2026

Address

Zanana Hospital Road
Bahawalpur

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hakeem Danish Hameed posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share