AGH Pakistan

AGH Pakistan Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from AGH Pakistan, Doctor, Women University Road, Near Dewan Pulli, Bahawalpur.

27/11/2022



Post Graduate Diploma in
Acupuncture and Pain Management

The Islamia Univeristy of Bahawalpur is the first Public Sector University offering a Post Graduate Diploma in Acupuncture and Pain Management. It is now available in Pakistan for the first time at the University College of Conventional Medicine.

For Online Apply: https://eportal.iub.edu.pk
For Details Visit: www.iub.edu.pk

Stay tuned and up to date with:
The Islamia University of Bahawalpur Pakistan
www.instagram.com/theiubwp
www.twitter.com/theiubwp

Contact:
03336398984

الحمد للہگزشتہ کل UCCM کے اساتذہ کرام اور AGH کے چیئر مین ڈاکٹر عتبان محمد چوہان پر مشتمل ایک وفد نے لاہور کا ہنگامی دور...
07/09/2022

الحمد للہ
گزشتہ کل UCCM کے اساتذہ کرام اور AGH کے چیئر مین ڈاکٹر عتبان محمد چوہان پر مشتمل ایک وفد نے لاہور کا ہنگامی دورہ کیا۔ لاہور سے وفد میں SOH کے صدر ڈاکٹر زبیر قریشی شامل ہوے جب کہ ڈاکٹر افضل سندھو بھی لاہور سے ہی شامل ہوے۔
وفد نے سب سے پہلے منہاج یونی ورسٹی کے ریکٹر جناب حسن محی الدین قادری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، انہیں ہومیوپیتھک سسٹم آف میڈیسن کے افادیت اور دنیا بھر میں اس کی مقبولیت میں پیہم اضافے کی رفتار سے آگاہ کیا۔ جو ان کے لیے باعثِ مسرت بنی۔ وفد نے انہیں منہاج یونی ورسٹی میں BHMS پروگرام کے اجراء پر قائل کرتے ہوے مکمل دستاویزی اور تکنیکی معاونت و رہ نمائی کی فراہمی کا یقین دلایا۔ انہوں نے اسی وقت BHMS پروگرام کے اجراء کے لیے متعلقہ شعبوں کے ذمہ داران کے لیے ہدایات جاری فرمائیں جو ہمارے بہت اطمینان کا باعث ہوئیں۔ انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ جس کام کا ابھی آغاز ہوگیا ہے یہ ان شاءاللہ اسی برس مکمل بھی ہوگا اور آئندہ داخلوں میں BHMS پروگرام بھی شامل ہوگا۔
اس کے بعد ریکٹر صاحب کی دعوت پر وفد نے منہاج یونی ورسٹی کے تمام شعبہ جات کا دورہ کیا جس میں ادارے کے اعلٰی ذمہ داران وفد کو معلومات اور رہ نمائی فراہم کرتے رہے۔ منہاج یونی ورسٹی کے ذمہ داران سے اجازت لے کر وفد ڈاکٹر زبیر قرشی کی میزبانی میں مسعود فارماسیوٹیکل اندسٹری کے لیے روانہ ہوا۔
مسعود فارمیسی میں پنجاب یونی ورسٹی کے کالج آف فارمیسی کے پرنسپل جناب پروفیسر ڈاکٹر عاطف اور راشد لطیف میڈیکل یونی ورسٹی سے جناب پروفیسر ڈاکٹر ہمایوں رضا منتظر تھے۔
تقریباً دو گھنٹے پر مشتمل انتہائی خوش گوار میٹنگ ہوئی۔ جس میں ڈاکٹر عاطف صاحب نے آئندہ برس سے پنجاب یونی ورسٹی میں BHMS پروگرام شروع کرنے کا مصمم ارادہ ظاہر کیا جب کہ ڈاکٹر ہمایوں رضا نے اسی وقت سے راشد لطیف یونی ورسٹی میں BHMS پروگرام کے اجراء کے کام کا آغاز کردیا۔ ہمارے وفد نے دونوں اداروں کو ہر ممکن تعاون اور رہ نمائی فراہم کرنے کا نہ صرف یقین دلایا بل کہ فوکل پرسن بھی طے کیے اور راشد لطیف میڈیکل یونی ورسٹی کے لیے ڈاکٹر ہمایوں کی خواہش پر فیکلٹی ممبرز بھی تجویز کیے۔ ڈاکٹر ہمایوں رضا نے فرمایا کہ ان شاءاللہ چند ہفتوں میں تمام ضروری تکنیکی مراحل طے کر لیے جائیں گے۔
اس کے بعد وفد نے تمام حضرات خاص طور پر جناب ڈاکٹر زبیر قریشی کے تعاون کا بہت شکریہ ادا کیا اور ان سے رخصت لی۔
مزید اہم رابطوں میں لاہور ہی کی تین نجی یونی ورسٹیز شامل ہیں۔ جلد ہی BHMS پروگرام کے اجراء کی مزید خوش خبریاں حاصل ہونے کی امید ہے۔
بہاول پور کے وفد میں UCCM سے ڈاکٹر خاور عباس، ڈاکٹر فہیم ہادی اورڈاکٹر رضوان ارشد اور AGH کے چیئر مین ہومیوپیتھک ڈاکٹر عتبان محمد چوہان (راقم) شامل تھے۔
یاد رہے کہ BHMS کی بنیاد پر اعلٰی تعلیم حاصل کرتے ہوے ڈاکٹر خاور عباس بیرونِ ملک سے PhD کرنے والے اور ڈاکٹر فہیم ہادی اندرونِ ملک سے PhD کرنے والے پہلے پاکستانی ہیں۔ جب کہ یہ دونوں UCCM کے گریجویٹ ہیں۔ اس وقت تک ہومیوپیتھی میں گریجوئیشن (BHMS) کرنے کے بعد پچاس سے زائد لوگ مختلف مضامین میں MPhil کر چکے ہیں۔
Homeopathic Doctor
Itban Muhammad Chohan
(Chairman AGH)

14/08/2022
29/07/2022

Message by

Dr. Hafiz Muhammad Asif
Principal UCCM,
The Islamia University of Bahawalpur

Become a part of WHO's 2nd largest system of Medicine, the Homeopathy.

in Degree program for 2022.

For Online Apply: https://eportal.iub.edu.pk
For Details Please Visit: www.iub.edu.pk

Stay tuned and up to date with:
The Islamia University of Bahawalpur Pakistan
www.instagram.com/theiubwp
www.twitter.com/theiubwp

Contact us:
03047093405
03336398984
03146871980
03346348148

السلام و علیکمتمام دوست احباب کو مع اہل خانہ دل کی اتھاہ گہرائیوں سے عید الضحی مبارک ہو  اللہ پاک سب کی قربانیوں کو قبول...
10/07/2022

السلام و علیکم
تمام دوست احباب کو مع اہل خانہ دل کی اتھاہ گہرائیوں سے عید الضحی مبارک ہو اللہ پاک سب کی قربانیوں کو قبول فرمائے اور آئندہ بھی اپنی زندگی میں قربانی کی توفیق عطا فرمائے ۔
آمین یا رب العالمین

قُلْ اِنَّ صَلَاتِیْ وَ نُسُكِیْ وَ مَحْیَایَ وَ مَمَاتِیْ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ ۔ آمین

گزشتہ سہ پہر بعد نمازِ جمعہ گرینڈ ریجینسی ہوٹل کے کانفرس ہال میں ایک پر وقار تقریب ہوئی۔ ڈاکٹر ضیاء فارما سیوٹکل کمپنی ن...
21/05/2022

گزشتہ سہ پہر بعد نمازِ جمعہ گرینڈ ریجینسی ہوٹل کے کانفرس ہال میں ایک پر وقار تقریب ہوئی۔ ڈاکٹر ضیاء فارما سیوٹکل کمپنی نے چند دیگر کمپنیوں کے ساتھ مل کر بہاول پور اور لودھراں کے چنیدہ ہومیوپیتھک معالجین اور اسلامیہ یونی ورسٹی بہاول پور (IUB) کے کالج آف کنوینشنل میڈیسن (UCCM) میں شعبۂِ ہومیوپیتھی میں مستقل بنیاد پر مقرر ہونے والے لیکچررز کے اعزاز میں یہ تقریب منعقد کی۔ پی ایچ ایم اے (PHMA) نے اشتراک و انتظام فراہم کیا۔ دونوں اضلاع کے اہم ہومیوپییتھک معالجین اور UCCM کے تمام تدریسی عملے کی خدمت میں ہاہنیمن ایکسیلینس اوارڈز پیش کیے گئے۔ ایسوسیئیشن آف گریجویٹ ہومیوپیتھس (AGH) نے کمپنی کی خصوصی دعوت پر تقریب میں شرکت کی۔ تقریب کی صدارت قومی کونسل برائے ہومیوپیتھی (NCH) کے معزز صدر جناب راؤ غلام مرتضٰی نے کی جب کہ مہمانِ خصوصی UCCM کے پرنسپل جناب ڈاکٹر حافظ محمد آصف تھے۔ صدر AGH جناب ڈاکٹر رانا طارق محمود اور ممبر NCH جناب ڈاکٹر محبوب ملک مہمانانِ اعزاز کے طور پر سٹیج پر موجود تھے۔
تقریب کے اختتام کے بعد UCCM میں ایک غیر رسمی نشت ہوئی۔ جس میں پرنسپل ڈاکٹر محمد آصف، دیگر تدریسی عملے اور چیئر مین AGH (راقم) نے جناب راؤ غلام مرتضٰی کو خوش آمدید کہا۔ تقریباً ایک گھنٹہ جاری رہنے والی نشست میں UCCM میں ہومیوپیتھی کے شعبے میں M.Phil اور متعدد PGD پروگرامز کے اجراء کے حوالے سے سیر حاصل مشاورت ہوئی اور روڈ میپس کا تعین ہوا۔ BHMS کے ریوائزڈ سلیبس اور M.Phil کے مجوزہ سلیبس کی کونسل سے منظوری اور HEC کو فارورڈ کیے جانے کے خوش آئین اقدامات کو سراہا گیا اور معزز صدرِ کونسل سے اظہارِ تشکر کیا گیا۔ اس نسشت کے بعد ایک اطمینان اور باہمی تعاون پر مشتمل خوش گوار احساس نے شرکاء کو فرحت بخشی۔ ہومیوپیتھی کے شعبے سے منسلک کلینکل مہارتوں پر مشتمل اضافی PGD پروگرامز کا خاکہ اور ان کے اجراء سے شعبے سے منسلک تمام موجودہ اور مستقبل کے ہومیوپیتھس کی ترقی کے امکانات پر جناب ڈاکٹر محمد آصف نے تفصیلی روشنی ڈالی جب کہ معزز صدرِ کونسل نے ہر ممکن معاونت و رہ نمائی کا یقین دلایا۔
یہ نشست کافی عرصے سے اپنے وقوع کی منتظر تھی جس کے سبب معاملات تعطل و تاخیر کا شکار ہو رہے تھے۔
بعد ازاں جنابِ پرنسپل اور چیئر مین AGH نے ایک طرف تو جناب معزز صدرِ کونسل کا شکریہ اداء کیا اور دوسری طرف صدر AGH کا شکریہ اداء کیا کہ ان کی انتہائی بر وقت اور مستعد کوشش سے یہ نشست ممکن ہو پائی۔ دعاءِ خیر کے بعد نشست برخواست ہوئی تو سب شرکاء نے جناب معزز صدرِ کونسل کو کالج UCCM سے رخصت کیا۔

Heartiest congratulations to President AGH for performing Umrah and positive talks regarding upgradation of Homeopathy a...
12/05/2022

Heartiest congratulations to President AGH for performing Umrah and positive talks regarding upgradation of Homeopathy and file work update.

World Homeopathy Day.Happy Anniversary to Founder of Homeopathy Dr. Samuel Hahnemann.
10/04/2022

World Homeopathy Day.
Happy Anniversary to Founder of Homeopathy Dr. Samuel Hahnemann.

Address

Women University Road, Near Dewan Pulli
Bahawalpur
63100

Telephone

+923082264708

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when AGH Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to AGH Pakistan:

Share

Category