07/08/2026
فلاحی اتحاد آل فاؤنڈیشن ضلع باجوڑ کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر سے ملاقات
فلاحی اتحاد آل فاؤنڈیشن ضلع باجوڑ کی کابینہ کے اراکین، چیئرمین مولانا قاسم علی شاہ، سینئر وائس چیئرمین ڈاکٹر محمد حکیم اور جنرل سیکرٹری اسماعیل ترابی نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر افتخار حسین صاحب سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران ضلع باجوڑ میں فاؤنڈیشنز کو درپیش مختلف مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ کابینہ کی جانب سے فاؤنڈیشنز کی رجسٹریشن، رجسٹریشن کی تجدید (رینیول)، جوائنٹ بینک اکاؤنٹس کے اجراء اور فاؤنڈیشنز کے ذمہ داران کے لیے تربیتی (ٹریننگ) سیشنز کے انعقاد کی سفارشات پیش کی گئیں۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر صاحب نے تمام سفارشات کو مثبت انداز میں قبول کرتے ہوئے ان کے جلد از جلد حل کی یقین دہانی کرائی۔
اس موقع پر خیرخواہ ویلفیئر فاؤنڈیشن گردئی، احساس ویلفیئر فاؤنڈیشن برنگ اور الجمیل اسلامک ویلفیئر فاؤنڈیشن باجوڑ کے رجسٹریشن کے لیے دستاویزات بھی جمع کروائے گئے۔ جبکہ انجمن بحالیِ معذوراں اور تنظیم بحالیِ معذوراں کی رجسٹریشن کی تجدید (رینیول) بھی مکمل کی گئی۔
آخر میں فلاحی اتحاد آل فاؤنڈیشن ضلع باجوڑ کی کابینہ کے اراکین نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر افتخار حسین صاحب کا تعاون اور مسائل کے حل کی یقین دہانی پر دلی شکریہ ادا کیا۔